Breaking News

امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر نے رابرٹ وہولی کو مینیجنگ ڈائریکٹر نارتھ امریکہ انوسٹمنٹس مقرر کردیا

ایناپولس، میری لینڈ، یکم اپریل 2014ء/پی آرنیوزوائر/ — امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے رابرٹ “بو” وہیلی کو مینیجنگ ڈائریکٹر مقرر کردیا ہے جو شمالی امریکہ میں توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری کے مصادر کی تلاش، ضمانت اور سنبھالنے کے ذمہ دار ہوں گے۔

امریکہن کیپٹل انرجی اینڈ انفرا اسٹرکچر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پال ہینراہن نے کہا کہ “ہمیں اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے کہ بو امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرا اسٹرکچر کی سرمایہ کاری ٹیم میں شامل ہوچکے ہیں۔ بو اپنے ساتھ بالخصوص مڈسٹریم شعبے میں زبردست تجربہ لائے ہیں اور بہترین مواقع کی شناخت اور توانائی کے شعبے میں کامیاب سرمایہ کاریوں کی شروعات کرنے اور سر انجام دینے کا آزمودہ ٹریک ریکارڈ رکھتے ہیں۔ ان کی مڈسٹریم سرمایہ کاری مقام کی گہری معلومات اور صنعتی تعلقات اے سی ای آئی کی مستقبل کی ترقی اور توسیع کے لیے کارآمد ہوں گے۔”

امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر میں شمولیت سے قبل جناب وہولی نے نو سال ہائی اسٹار کیپٹل میں گزارے ہیں، جن میں ان کا آخری عہدہ مینیجنگ ڈائریکٹر تھا، جہاں انہوں نے مڈسٹریم توانائی شعبے میں سرمایہ کاری کی قیادت کی اور اسے سنبھالا۔ ہائی اسٹار کیپٹل سے قبل وہلی نے گلوبل انرجی گروپ میں یو بی ایس میں کام کیا اور مڈسٹریم اور پائپ لائپ انفرااسٹرکچر میں کیپٹل مارکیٹوں اور ایم اینڈ اے ٹرانزیکشنز میں مصروف رہے۔جناب وہولی نجی ایکوئٹی اور سرمایہ کاری بینکاری، بنیادی طور پرتوانائی شعبے میں، کا 14 سال کا تجربہ رکھتے ہیں۔

امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر کے بارے میں

امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر عالمی توانائی کے بنیادی ڈھانچوں میں سرمایہ کاری کرتا ہے جس میں بجلی پیدا کرنے والی تنصیبات، بجلی کی تقسیم اور ترسیل کے نیٹ ورکس، توانائی کی نقل و حمل، ایندھن کے پیداواری مواقع اور مصنوعات اور خدمات کی کمپنیاں شامل ہیں جن کی توجہ بجلی و توانائی کے شعبوں پر ہو۔ اے سی ای آغی امریکن کیپٹل لمیٹڈ کے (نیس ڈیک: ACAS) (“امریکن کیپٹل”) اثاثہ جاتی منتظم ملحقہ ادارے امریکن کیپٹل ایسیٹ مینجمنٹ ایل ایل سی کا حصہ ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.ACEI.com۔

امریکن کیپٹل کے بارے میں

امریکن کیپٹل لمیٹڈ (نیس ڈیک: ACAS) ایک عام تجارت کرنے والی نجی ایکوئٹی فرم اور عالمی اثاثہ جاتی منتظم ہے۔ امریکن کیپٹل براہ راست اور اپنے اثاثہ جاتی انتظام کے اداروں کے ذریعے درمیانی مارکیٹ کی نجی ایکوئٹی میں سرمایہ کاری کو سنبھالتا، مالیاتی، رئیل اسٹیٹ اور مرکب مصنوعات تخلیق کرتا، بیمہ کرتا اور سرمایہ کاری کو سنبھالتا ہے۔ امریکن کیپٹل19 ارب ڈالرز کے اثاثہ جات سنبھالتا ہے،جن میں اس کی بیلنس شیٹ پر موجود اثاثہ جات اور ملحقہ منتظمین کے زیر انتظام اثاثہ جات شامل ہیں، جبکہ اضافی 93  ارب ڈالرز کے کل اثاثہ جات بھی زیر انتظام ہیں (بشمول لیورجڈ اثاثہ جات)۔ ایک ملحقہ ادارے کے ذریعے امریکن کیپٹل عام تجارت کرنے والے امریکن کیپٹل ایجنسی کارپوریشن (نیس ڈیک: AGNC) کو سنبھالتا ہے جو تقریباً 9  ارب ڈالرز کی خالص بک ویلیو اور امریکن کیپٹل مورگیج انوسٹمنٹ کارپوریشن (نیس ڈیک: MTGE) جو تقریباً 1ارب ڈالرز کی خالص بک ویلیو اور امریکن کیپٹل سینئر فلوٹنگ لمیٹڈ (نیس ڈیک: ACSF) رکھتا ہے ۔ امریکہ اوریورپ میں اپنے آٹھ دفاتر کے ذریعے امریکن کیپٹل اور اس کا ملحقہ ادارہ، یورپین کیپٹل، 10 ملین سے 750 ملین ڈالرز تک کے سرمایہ کاری مواقع پر غور کرے گا۔ مزید معلومات کے لیے www.AmericanCapital.comملاحظہ کریں۔

رابطہ:
1-443-214-7070+
پال ہنراہن، چیف ایگزیکٹو آفیسر
رچرڈ سانتورسکی، مینیجنگ ڈائریکٹر
راجیو گارسائیڈ، نائب صدر

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]