Breaking News

امریکی محکمہ خارجہ نے عالمی آن لائن وڈیو مقابلے ‘اپنی آب و ہوا کو تبدیل کیجیے، ہماری دنیا کو تبدیل کیجیے’ کے فاتحین کا اعلان کر دیا

واشنگٹن، 12 مارچ/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

امریکی محکمہ خارجہ کا ادارہ برائے تعلیمی و ثقافتی معاملات (ECA) اپنے آن لائن وڈیو مقابلے ‘اپنی آب ہوا کو تبدیل کیجیے، ہماری دنیا کو تبدیل کیجیے’کے چار فاتحین کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہے۔ وزیر خارجہ ہلیری روڈہیم کلنٹن نے 17 نومبر 2009ء کو ایک وڈیو پیغام (http://connectcontest.state.gov/contests/change-your-climate-change-our-worl d/winners) کے ذریعے ای سی اے کے ایکس چینجز کنیکٹ (http://connect.state.gov/) سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر مقابلے کا افتتاح کیا تھا، اور 14 سال اور اس سے بڑے دنیا بھر کے افراد کو اپنی تیار کردہ 2 منٹ کی اصلی وڈیوز جمع کرانے کے لیے مدعو کیا تھا۔

کثیر الثقافتی برادری کے قیام اور دو طرفہ اتفاق رائے کی حوصلہ افزائی کی خاطر مقابلے نے ہماری روز مرہ زندگی پر اثر انداز ہونے والے افراد، مقامات اور تعلقات کا احاطہ کرنے کے لیے “آب و ہوا” کو وسیع تر تناظر میں بیان کیا۔ مقابلے میں شریک افراد کو اپنے یا دیگر افراد کے اقدامات کو ایک مقامی برادری میں مثبت فرق پیدا کرنے کے لیے بیان کرنے کا چیلنج دیا گیا اور اس طرح ایک بہتر دنیا میں اپنا حصہ ڈالنے کا کہا گیا۔ مقابلے نے تقریباً 9 ہزار نئے اراکین کو ایکس چینجز کنیکٹ آن لائن کمیونٹی میں شامل کیا؛ اس طرح اس کے اراکین کی تعداد بڑھ کر 23 ہزار 250 ہو گئی، جو مقابلے سے قبل 14 ہزار 330 تھی۔

50 ممالک کی نمائندگی کرنے والے ایکس چینجز کنیکٹ برادری کے اراکین نے 168 قابل انتخاب وڈیوز جمع کرائیں۔ اس کمیونٹی نے وڈیو انٹریز کے حوالے سے اپنی رائے دی اور ججوں کے ایک ماہر پینل نے اصلیت، تخلیق، موثریت اور پیش کرنے کے معیار کی بنیاد پر “اولین 40” وڈیوز کی درجہ بندی کی۔

ای سی اے نے دو بین الاقوامی اور دو امریکی فاتحین کا انتخاب کیا (جن میں سے ہرایک عمر کے دو زمروں میں شامل تھا: 14 سے 17 سال؛ 18 سال اور اس سے بڑے) جو چار گرینڈ پرائزز- تمام اخراجات کے ساتھ دو ہفتے کا ایکسچینج پروگرام- حاصل کریں گے۔ بین الاقوامی فاتحین امریکہ کا سفر کریں گے اور امریکی فاتحین بیرون ملک کا سفر کریں گے۔ نوجوانوں کے لیے وژوئل اور پرفارمنگ آرٹس پروگرامز پیش کرنے والے معروف اداروں میں سے ایک اسکول آف سینما اینڈ پرفارمنگ آرٹس (SOCAPA) (http://www.socapa.org/)نے نوجوان بین الاقوامی فاتحین کے لیے دو ہفتہ کے سمر کیمپ کے انعقاد کے ذریعے مقابلے کو بھرپور انداز میں مدد فراہم کی ہے۔ فلپ وڈیو (ٹ م) (http://www.theflip.com/en-us/buy/Educators.aspx)نے کمیونٹی کی شمولیت کو مہمیز دینے کے لیے مقابلوں کے دوران اضافی انعامات کے طور پر فلپ وڈیو (ٹ م) کیم کورڈر فراہم کیے۔

مقابلے کے گرینڈ پرائز فاتحین یہ ہیں:

1۔ برونا مونتیرو دو ناس سیمنتو، عمر 17 سال، از ریسیف، برازیل، برائے نیو آئیز

(http://connectcontest.state.gov/contests/change-your-climate-change-our-world/entries/new-eyes)؛

2۔ گنتس امولنز، عمر 25 سال، از ریگا، لیٹویا، برائے [؟] سائیکل

(http://connectcontest.state.gov/contests/change-your-climate-change-our-world/entries/cycle)؛

3۔ ریبیکا آسٹن، 17 سال از مل ویلی، کیلیفورنیا، برائے سولز آف سول

(http://connectcontest.state.gov/contests/change-your-climate-change-our-world/entries/souls-of-sol)، اور؛

4۔ لان لی، عمر 21 سال، از لاس اینجلس، کیلیفورنیا، برائے لونگ بی یونڈ لینڈ اسکیپس

(http://connectcontest.state.gov/contests/change-your-climate-change-our-world/entries/living-beyond-landscapes)۔

جیتنے والی وڈيوز اور مزید معلومات ایکسچینج کنیکٹ (http://connect.state.gov/) پر دستیاب ہیں۔

مقابلے کے جج، جو تمام ای سی اے ایکسچینج پروگرام کے فاضل ہیں، جے کراوین، آزاد فلم ساز؛ وازیلیوس کرامتسانس، صدر، پلیٹ فارما انٹرنیشنل فلم فیسٹیول اینڈ اربن کلچرل کمپنی؛ روڈولفو مولینا، کوآرڈی نیٹر، ایل سیلواڈور کے دو سالہ وژوئل آرٹس ایونٹس؛ اور ہند شوفانی، مصنف و فلم ساز، تھے۔

ذریعہ: امریکی محکمہ خارجہ

روابط:کیتھرین اسٹیئرنز

+1-202-632-6437

StearnsCL@state.gov

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *