Breaking News

امریکی وزیر خارجہ کے محکمہ کے فنڈ برائے گلوبل ویمنز لیڈرشپ کے لیے ایون فاؤنڈیشن فار ویمن کا 5 لاکھ ڈالرز کا عطیہ

واشنگٹن، 11 مارچ/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

عورتوں  کے خلاف تشدد کے بین الاقوامی منصوبوں کی مالی مدد کے لیے عطیہ

ایون فاؤنڈیشن فار ویمن (http://www.avonfoundation.org) نے امریکی وزیر خارجہ کے محکمہ کے فنڈ برائے گلوبل ویمنز لیڈر شپ  کو 5 لاکھ ڈالرز کا عطیہ پیش کیا ہے تاکہ عورتوں  کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لیے عالمی مہم کو تیز تر کیا جا سکے۔ ایون چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر اینڈریا جنگ اور ایون کی عالمی سفیر اور ایون فاؤنڈیشن کی اعزازی چیئرپرسن ریز ودر اسپون نے یہ اعلان امریکی محکمہ خارجہ میں منعقدہ بین الاقوامی ویمن آف کریج ایوارڈز کے موقع پر کیا جس کی میزبانی امریکی وزیر خارجہ ہلیری روڈہیم کلنٹن  نے کی۔

اس اعلامیہ سے منسلکہ ملٹی میڈیا اشیاء دیکھنے کے لیے کلک کیجیے: http://multivu.prnewswire.com/mnr/avon/37730/

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20100311/MM68434)

عورتوں کے خلاف تشدد ایک بین الاقوامی وباء ہے جس سے تحفظ کے لیے کوششوں کو سرمائے کی کمی کا سامنا ہے۔ دنیا بھر میں تقریباً ایک ارب خواتین — یعنی ہر تین میں سے ایک خاتون– کو زندگی میں تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ دنیا بھر میں تشدد کی شکار خواتین کے لیے فراہم کردہ خدمات یا زیادہ تر محدود ہیں یا سرے سے دستیاب ہی نہیں ہے، اور کئی ممالک میں عورتوں کو تحفظ بخشنے والے قوانین یا تو سرے سے موجود ہی نہیں ہیں یا ان کا اطلاق نہیں کیا گیا۔بد سلوکی کا نشانہ بننے والی خواتین اپنی سماجی و اقتصادی صلاحیتوں تک رسائی نہیں رکھ پاتیں، جو اہل خانہ، برادریوں اور پورے ممالک کو متاثر کرتا ہے — اور خصوصاً ترقی پذیر ممالک کے لیے یہ ضرر رساں ہو سکتا ہے جہاں ترقی کے لیے عورتوں کی شمولیت ضروری ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ اس عطیے کو عورتوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کے مقصد کی خاطر بین الاقوامی غیر سرکاری اداروں کے تخلیق کردہ جدید اور انقلابی منصوبوں  کو فراہم  کرے گا۔

جنگ نے کہا کہ ” امریکی محکمہ خارجہ کے شریک کار بننے کے بھرپور مستحق ہیں، اور عورتوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لیے عزائم میں ساتھی ہیں۔ خواتین کے لیے ایک ادارے کی حیثیت سے ہم عورتوں کو اقتصادی موقع فراہم کرنے کے عزم سے ویسے ہی ہیں اور ساتھ ساتھ ہم دنیا بھر میں خواتین کو درپیش اہم مسائل کے لیے ایک تبدیلی کے محرک ک حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، ہمارا یقین ہے کہ اس پیچیدہ مسئلے کا جواب نجی و سرکاری شعبے کے درمیان مضبوط شراکت داری قائم کرنے میں مضمر ہے۔ اگر ہم اپنی صلاحیتوں کو یکجا کریں — نجی شعبے کے بے پناہ وسائل اور وابستگی، اور سرکاری شعبے کا علاقائی تجربہ اور نچلی سطح تک پھیلا ہوا جال — تو ہماری اجتماعی کوششیں اک ایسی زندگی کو ترتیب دے سکتی ہیں جو ہر جگہ عورتوں پر تشدد سے آزاد ہو۔

یہ نئی کوششیں عورتوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عزم سے ایون کی وابستگی کو ظاہر کرتی ہیں، جس میں گھریلو تشدد کے خلاف بولیے پروگرام شامل ہے جسے 2004ء میں ایون اور ایون فاؤنڈیشن فار ویمن نے شروع کیا تھا۔ یہ کوششیں 45 ممالک تک وسعت اختیار کر چکی ہیں جس میں میکسیکو اور چیک جمہوریہ کے اعزاز یافتہ منصوبے بھی شامل ہیں۔ اس کوششوں کی کامیابی کے پس پردہ عوامل میں انتہائی ضرور نچلی سطح پر تحریک اور دنیا بھر میں 6 ملین ایون سیلز نمائندگان پر مشتمل ادارے کے نیٹ ورک کی جانب سے کیا گیا چندہ شامل ہے۔ اب تک ایون کی عالمی انسان دوستی عورتوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لیے 16 ملین ڈالرز سے زائد جمع کر چکی ہے، جس میں سے 8 ملین ڈالرز ایون کی با اختیار بنانے والی مصنوعات کی عالمی فروخت کے ذریعے اکٹھے ہوئے جنہیں ودراسپون کے ساتھ شراکت کے ذریعے تیار کیا گیا۔

ودراسپون نے کہا کہ “مجھے ایون کی عالمی سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے اور ایک ایسے ادارے کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے جو ایمانداری اور ایسے کٹھن مسائل سے نمٹنے کی جرات رکھتا ہے۔ حالانکہ ہمیں دنیا بھر میں کئی چیلنجز کا سامنا ہے، لیکن خواتین اور لڑکیوں کے تحفظ کو ہر جگہ یقینی بنانے سے زیادہ اہم کچھ نہیں، آج ایون فاؤنڈیشن اور امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے اعلان کردہ سرمایہ کاریوں جیسے اقدامات اس عالمی بحران کے خاتمے کے لیے منصوبوں کی تیاری اور نفاذ کے ضروری ہیں۔”

ایون فاؤنڈیشن فار ویمن، وائٹل وائسز کے ساتھ مل کر، امریکی محکمہ خارجہ کے ساتھ ایک سہ روزہ اجلاس ، عالمی شراکت داری برائے خاتمہ تشدد بر نسواں، کی میزبانی میں تعاون بھی کر رہا ہے، جو 9 سے 11 مارچ کو واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہوگا۔ سرکاری و نجی شعبے کی اس نئی شراکت کی طرح ایسی بنیاد پر ڈالی گئی ہے کہ مقامی ماہرین اس بات کو جاننے کے لیے بہترین ہیں کہ ان کی اجتماعیت میں کون سے حل کارآمد ہوں گے، اور یہ شراکت بین الشعبہ جاتی تعاون کی تخلیق کو مستحکم کرے گی جس کا ہدف خواتین کے خلاف تشدد کو کم کرنا ہوگا۔

عالمی شراکت کی سہولت کے لیے ایون اور ایون فاؤنڈیشن فار ویمن نے وائٹل وائسز کو 1.2 ملین ڈالرز کے عطیات دیے تاکہ 15 ممالک کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے وفود،  بشمول کاروبار، حکومت، قانون نافذ کرنے والے ادارے، این جی او برادری، علمی شخصیات اور دیگر،  کو اپنی نوعیت کے پہلے عالمی فورم پر اکٹھا کیا جائے جہاں وہ بصیرت پیش کر سکیں، تعاون کو آگے بڑھاسکیں اور ان چیلنجنگ ثقافتی حقیقتوں سے نمٹنے کے لیے طریقے تلاش کریں جس نے پیشرفت میں رکاوٹ پیدا کی ہے۔ عالمی شراکت 2010ء خزاں میں بھارت اور ارجنٹائن میں علاقائی تقریبات کو مدد فراہم کرے گا۔ مزید برآں عالمی شراکت خواتین کے خلاف تشدد مہم کی ایک ٹول کٹ تخلیق کرے گا جو موثر وکالت، تخلیق کرنے، شعور اجاگر کرنے اور تعلیمی مہمات و پروگرامز  کے لیے معلومات و حکمت عملیاں فراہم کرے گا جو این جی اوز کسی بھی ملک میں خواتین کے خلاف تشدد کو کم کرنے کے لیے استعمال کریں گی۔

ایون پروڈکٹس انکارپوریٹڈ

ایون، ادارہ برائے خواتین، 10 ارب ڈالرز سے زائد سالانہ آمدنی کی حامل معروف عالمی بیوٹی کمپنی ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے براہ راست فروخت کنندہ کی حیثیت سے ایون 100 سے زائد ممالک میں 6 ملین آزاد ایون سیلز نمائندگان کے ذریعے خواتین کے لیے مصنوعات مارکیٹ کرتا ہے۔ ایون کی مصنوعات کی فہرست میں بیوٹی پروڈکٹس، فیشن و گھریلو مصنوعات شامل ہیں اور اس میں چند معروف ترین برانڈز بھی شامل ہیں جیسے ایون کلر، اے نیو، اسکن-سو-سوفٹ، ایڈوانس ٹیکنکس، ایون نیچرلز اور مارک۔ ایون اور اس کی مصنوعات کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے www.avoncompany.com۔

ایون فاؤنڈیشن برائے خواتین

ایون فاؤنڈیشن فار ویمن (http://www.avonfoundation.org) عورتوں کو بااختیار بنانے کے حوالے سے کام کرنے والا خواتین کے لیے کسی تجارتی ادارے سے وابستہ سب سے بڑا انسان دوست ادارہ ہے۔ ایون فاؤنڈیشن 1955ء میں اپنے قیام سے لے کر خواتین  اور ان کے اہل خانہ کی زندگی بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ اب نصف صدی کا سنگ میل عبور کرنے کے بعد، ایون فاؤنڈیشن ایک 501 (سی) (3) عوامی خيراتی ادارہ ہے جس نے آج دو کلیدی شعبوں پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے اپنے مشن کو زندگی عطا کی ہے: ایک چھاتی کا سرطان اور دوسرا گھریلو تشدد۔ 2009ء میں ایون کی عالمی انسان دوستی نے عورتوں کے اہم مسائل کے لیے 50 زائد ممالک ممالک میں 725 ملین ڈالرز سے زائد کے عطیات فراہم کیے۔

ذریعہ: ایون فاؤنڈیشن فار ویمن

رابطہ: ڈیبی کوفی،

+1-917-754-2932

Check Also

Pakistan, Iran sign 8 agreements and MoUs for cooperation

Pakistan and Iran have signed eight agreements and MoUs for cooperation in diverse fields. The agreements included cooperation in security, judicial assistance in civil matters and veterinary and animal health. The two countries signed an MOU for e...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *