Breaking News

انٹرگلوب ٹیکنالوجیز نے آسٹریلیا کی آن لائن ٹریول ایجنسی ویب جیٹ ڈاٹ کام ڈاٹ اے یو کے ساتھ شراکت داری کو مستحکم کر لیا

ملبورن، آسٹریلیا، 13 جون 2012ء/پی آرنیوزوائر/ایشانیٹ پاکستان–

ویب جیٹ کی مہمان نوازی خدمات کی مدد کے لیے انتظامی دفتر میں توسیع

سفر و مہمان نوازی کی صنعت کے لیے مکمل آئی ٹی-بی پی او حل پیش کرنے والے معروف ادارے انٹرگلوب ٹیکنالوجیز (IGT) نے مہمان نوازی شعبے کے لیے اپنی سروسز کو توسیع دیتے ہوئے آسٹریلیا کے متعدد اعزازات یافتہ آن لائن ٹریول ایجنٹ Webjet.com.au کے ساتھ اپنے اتحاد کو مستحکم کر لیا ہے ۔ آئی جی ٹی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ویب جیٹ کے صارفین کو کانٹیکٹ سینٹر کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ اضافی شراکت داری آئی جی ٹی کو ہوٹلوں کے لیے اپنی سفری بی پی او سروسز کے مضبوط پورٹ فولیو کو بڑی حد تک بہتر بنانے کی سہولت دے گی۔

آئی جی ٹی 2007ء سے ویب جیٹ سے منسلک ہے جب اس نے بھارتی تنصیب کے لیے اس کی آن لائن ضروریات پر انتظامی دفتر کی مدد فراہم کی تھی۔ 2010ء میں خدمات کو آئی جی ٹی منیلا تنصیب تک توسیع دی گئی جو ویب جیٹ کے صارفین کی کثیر چینلوں کے ذریعے مدد کر رہی ہے۔  2012ء میں تعلقات کو مزید توسیع کرتے ہوئے آئی جی ٹی ٹیم کو حال ہی میں ہوٹل کونٹینٹ مینٹی ننس پر تربیت دی گئی ہے تاکہ وہ مہمان نوازی توسیعی منصوبوں میں ویب جیٹ کی مدد کر سکے۔ آسٹریلیا کے ادارے اپنی عالمی رسائی میں اضافے اور عمل کو زیادہ موثر انداز سے پورا کرنے کی ضرورت کو سمجھنے کے لیے ٹریول آؤٹ سورسنگ کا رخ اختیار کر رہے ہیں۔

بڑھتے ہوئے تعلقات کے جواب میں انٹرگلوب ٹیکنالوجیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ویپل دوشی نے کہا کہ “ہم اب چار سے زائد سالوں سے ویب جیٹ سے منسلک ہیں۔ یہ شراکت داری صرف آسٹریلوی مارکیٹوں ہی میں نہیں بلکہ دنیا بھر میں آئی جی ٹی کے لیے سب سے بڑی او ٹی اے فتوحات میں سے ایک ہے۔ یہ ویب جیٹ کو اعلیٰ معیار کا صارفی اطمینان فراہم کرنے کے لیے ہمارے ٹیکنالوجی، پروسس اور بہترین مشقوں کو مکمل کرتا ہے۔ ہم اس اتحاد کے نئے قدم پر بہت خوش ہیں جو مہمان نوازی کے شعبے میں ویب جیٹ کے صارفی تجربے کی مدد کر رہا ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ ہماری وسیع صنعتی تجربہ اور فراہم کی مستحکم صلاحیت ہمیں اس خطے میں اپنی توسیع کو مزید آگے بڑھانے میں مدد دے گی۔

بزنس مانیٹر انٹرنیشنل کی پیش بینی کے مطابق آسٹریلیا کی سفری و سیاحتی مارکیٹ 2012ء میں 36.40 ارب امریکی ڈالرز اور 2015ء تک 45.64 ارب امریکی ڈالرز تک کا اضافہ ہوگا۔

Webjet.com.au کی  سی او او شیلے بیسلے نے کہا کہ “یہ اسٹریٹجک شراکت داری نہ صرف ہماری مصنوعاتی پیشرفت کی صلاحیت کو مستحکم و وسیع بنائے گا بلکہ یہ ہماری کسٹمائزیشن اور انٹیگریشن سروسز کو بھی بڑے پیمانے پر توسیع بخشے گا – جو آن لائن ٹریول شعبے میں بڑے پیمانے پر اہمیت اختیار کر رہا ہے۔”

شیلے نے کہا کہ “ویب جیٹ ٹریول ٹیکنالوجی ماہر انٹرگلوب ٹیکنالوجیز کا ساتھی بننے پر خوش ہے۔ ہماری نظریں اپنے صارفین کی مدد کے لیے کسٹمر سپورٹ کی فراہمی کے لیے آئی جی ٹی کے ساتھ طویل المیعاد شراکت پر مرکوز ہیں۔”

آئی جی ٹی آسٹریلین مارکیٹ میں موجودگی کے ساتھ عالمی تقسیم کاری نظام (جی ڈی ایس) فراہم کنندہ اور ٹریول ہول سیلرز کو صارفی سپورٹ، سسٹمز اور مشاورت کی تیاری جیسی سروسز پیش کر رہا ہے۔

انٹرگلوب ٹیکنالوجیز کے بارے میں

انٹرگلوب ٹیکنالوجیز (آئی جی ٹی) سفری شعبے کا ایک عالمی ماہر ادارہ ہے، جو ٹریول ٹیکنالوجی اور بی پی او سروسز فراہم کر رہا ہے، جو اپنے صارفین کے لیے کاروباری کارکردگی کو بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔ آئی جی ٹی انٹرگلوب انٹرپرائزز لمیٹڈ کا حصہ ہے جو ہوا بازی، ٹیکنالوجی اور مہمان نوازی میں دلچسپی رکھتا ہے۔

ویب جیٹ کے بارے میں

ویب جیٹ کئی انعامات جیتنے والا آن لائن ٹریول ایجنٹ ہے اور آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی سب سے بڑی آن لائن ٹریول ایجنسی ہے۔ آن لائن ٹریول ٹولز اور ٹیکنالوجیز میں رہنمائی کرنے والا ویب جیٹ صارفین کے لیے بہترین مقامی و بین الاقوامی پروازوں کی ڈیلز، سفری انشورنس، کرائے پر گاڑیاں حاصل کرنے اور ہوٹل میں رہائش کی تلاش، تقابل اور بک کرنا ممکن بناتا ہے۔

رابطہ:

نیلوئے سرکار

+91-9810084905

Neeloy.Sarkar@igt.in

ذریعہ: انٹرگلوب ٹیکنالوجیز (IGT)

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *