اپشر-اسمتھ لیبارٹریز نے ITI-111 (نیسل میڈازولم) کو سی این ایس ڈیولپمنٹ پائپ لائن میں شامل کر لیا

میپل گروو، منیسوٹا، 28 جون/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

چھ ماہ میں اگلے معاہدے نے سی این ایس کے پورٹ فولیو کو چار پروگرامز تک توسیع دے دی

اپشر-اسمتھ لیبارٹریز انکارپوریٹڈ نے آج ایکانو کی نیسل میڈازولم ITI-111 کے خصوصی عالمی حقوق حاصل کرنے کے لیے ایکانو تھراپیٹکس انکارپوریٹڈ کے ساتھ معاہدے کا اعلان کیا ہے۔ اپشر-اسمتھ نیسل میڈازولم کی بطور اورفن ڈرگ پیشرفت، ٹیسٹنگ اور طبی تحقیق کا ذمہ دار ہوگا جو مرگی کے شکار افراد میں بار بار اچانک دوروں (ARS) کو سنبھالنے میں کام آئے۔  دوا کی پیشرفت اور انضباطی منظوریوں کی کامیاب تکمیل کے بعد، اپشر-اسمتھ ابتدائی طور پر امریکی مارکیٹ میں اس پروڈکٹ کو کمرشلائز کرے گا۔

نیو یارک یونیورسٹی کمپری ہینسو ایپی لپسی سینٹر میں نیورولوجی کی پروفیسر ڈاکٹر جیکولین فرنچ نے کہا کہ “اس وقت، مرگی کے مریض بارہا دوروں یا مختصر مدت کے بارہا دوروں کے شکار ہیں اور ان کے پاس علاج کے محدود مواقع ہیں، نیسل میڈازولم جیسی ادویات ان مریضوں کے لیے طریق علاج کا ایک نیا آپشن ہو سکتی ہیں، اور اب تک پوری نہ ہونے والی ضرورت کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔”

مرگی کے چند مریض معین اوقات پر اے آر ایس کے دوروں کا شکار ہوتے ہیں جو ان کے عام دوروں کی ساخت سے مختلف ہوتے ہیں۔ تقریبا 15 سالوں میں اے آر ایس کے حوالے سے ایف ڈی اے کی منظور شدہ کوئی مصنوعات نہیں ہے۔ (1)

اپشر-اسمتھ کے صدر مارک ایونسٹاڈ نے کہا کہ “ہمارے بڑھتے ہوئے پورٹ فولیو میں نیسل میڈازولم کی شمولیت مرکزی اعصابی نظام کے شعبے میں قائدانہ حیثیت حاصل کرنے کے ہدف کے حصول کی ہماری کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ہے، ہم ایسی مصنوعات کی تیاری کے لیے کوششوں پر نظریں مرکوز کیے رکھیں گے جو مرگی، پارکنسن اور الزائمر کے شکار مریضوں کی اب تک پوری نہ کی گئی ضروریات کو مکمل کریں گی۔”

مرگی کے علاج کے لیے اپشر-اسمتھ کے ڈیولپمنٹ پروگڑامز میں USL255 (ایکسٹینڈڈ-ریلیز ٹوپیرامیٹ) اور ٹونابرسیٹ شامل ہیں۔ USL255 داخلی طور پر تیار کردہ ایک پروگرام ہے جو بالغان میں عارضی دوروں کی شروعات کے علاج کے لیے حال ہی میں فیز III طبی تجربات میں داخل ہوا ہے۔ USL255 روزانہ ایک مناسب خوراک کی فراہمی اور ٹوپیرامیٹ خون کی سطحوں میں کمی بیشی کو کم کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے جن کا مشاہدہ اس وقت دستیاب فوری آرام دینے والے ٹوپیرامیٹ آپشنز میں کیا گیا ہے۔ ٹونابیرسیٹ اپنے معیار میں پہلا نیورونل گیپ جنکشن ماڈیولیٹر ہے جو کئی اقسام کی اعصابی بیماریوں، بشمول درد شقیقہ اور مرگی ، کے حوالے سے موزونیت رکھتا ہے۔

مرگی اور بار بار اچانک دوروں(ARS)  کے بارے میں

مرگی ایک اعصابی بیماری ہے جو کئی ذہنی و طبعی افعال کو متاثر کرنے والے دوروں کا سبب بنتی ہے۔

اے آر ایس سے مراد مریضوں کے دوروں کے مرض کے ایک قابل پیش بینی جز کے طور پر لی جاتی ہے جو قسم، کثرت، شدت یا دورانیہ میں مریض کے دیگر دوروں سے تاریخی طور پر مختلف ہوں جس میں دورے کی شروعات کو مریض کے اہل خانہ اور طبیب با آسانی پہچان سکیں۔ (2) اے آر ایس کا ایک دورہ چند منٹوں سے لے کر گھنٹوں تک محیط ہو سکتا ہے اور کسی یکساں، قابل پیش بینی جز کا حامل ہو سکتا ہے جیسا کہ کپکپی یا مرض کے ظاہر ہونے کی علامات جو بالفعل بعد میں ہونے والے دورے سے منسلک ہے۔ اے آر ایس کے دورے چند مریضوں میں طویل المیعاد بیماری کے حملے یا اسٹیٹس ایپی لپ ٹیکس کی جانب پیشرفت کا سبب بن سکتے ہیں اور مریض اور ان کے اہل خانہ کے افعال اور معیار زندگی کوکمزور کر سکتے ہیں ۔ (2)

اپشر-اسمتھ کے بارے میں

1919ء میں قائم ہونے والی اپشر-اسمتھ لیبارٹریز تیزی سے ترقی کرتی ہوئی نجی ادویات ساز کمپنی ہے جو برانڈڈ اور برانڈڈ جینرک نسخہ جات اور اوور-دی-کاؤنٹر مصنوعات تیار اور مارکیٹ کرتا ہے۔ اپشر-اسمتھ کا مصنوعاتی پورٹ فولیوصحت نسواں،جلدی امراض، امراض قلب اور مرکزی اعصابی نظام کی بیماریوں کا احاطہ کرتا ہے۔ ادارے کی بڑھتی ہوئی سی این ایس پائپ لائن ان بیماریوں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے جن کی ضروریات پوری کرنے کی بہت زیادہ ضرورت ہے، جیسا کہ مرگی، پارکنسن اور الزائمر کے امراض۔زیر تکمیل اہم سی این ایس مصنوعات میں  USL255 (ایکسٹینڈڈ-ریلیز ٹوپیرامیٹ) اور ٹونابیرسیٹ برائے مرگی، اور پارکنسن مرض کے علاج علامتی علاج کے لیے PRX1 شامل ہیں۔ اپنی سی این ایس پائپ لائن کو توسیع دینے کے لیے اپشر-اسمتھ اتحاد و اشتراک اور مشترکہ ترقیاتی منصوبوں، لائسنسنگ اور اداروں کے حصول  کا خواہاں ہےاور اپنی مرکزی استعداد کو فارمولیشن کی تیاری میں استعمال کرنا چاہتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.upsher-smith.com۔

ایکانو تھراپیٹکس کے بارے میں

ایکانو تھراپیٹکس انکارپوریٹڈ (ITI) ایک خاص ادویات ساز ادارہ ہے جس کی نگاہیں جدید خصوصی طریق علاج تیار کرنے پر مرکوز ہیں، جن کا زور ایسے شعبوں میں ادویات پر ہوتا ہے جہاں ثابت شدہ، غیر مطمئن طبی و مریض کی ضرورت ہوتی ہے۔ آئی ٹی آئی کا ہدف منتخب طریق ہائے علاج میں مریضوں، دیکھ بھال کرنےوالوں اور صحت عامہ کے ماہرین  کے لیے بہتر تحفظ، موثریت اور طبی افادہ کو بہتر بنانے کے لیے نئی اور مختلف مصنوعات تیار کرنے کے لیے نسخہ سازی اور پیشرفت کے تجربےکو عملا نافذ کرنا ہے۔ مزید معلومات کے لیے آئی ٹی آئی کی ویب سائٹ http://www.ikanotherapeutics.com ملاحظہ کیجیے۔

1۔ مارٹن جے۔ بارہا پڑنے والے شدید دورے اور دوروں میں ہنگامی صورتحال: اپنے طریق علاج کے آپشنز کااندازہ۔ 3 مارچ 2005ء۔ رسائی 6 جنوری2010ء http://www.epilepsy.com/articles/ar_1109872672

2۔ کیریگھینو جے جے۔ بچوں اور بڑوں میں بارہا شدید وروں کی شناخت اور علاج۔ کر ٹریٹمنٹ آپشنز نیورول۔ 2007ء جولائی؛ 9(4):249-55

ذریعہ: اپشر-اسمتھ لیبارٹریز انکارپوریٹڈ

رابطہ: ڈینا کارڈیلو،

کوواک-لکلی کمیونی کیشنز

+1-203-762-8833

dcardillo@klcpr.com

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *