Breaking News

ایس ڈی سی مٹیریلز انکارپوریٹڈ کو جدید آٹوموٹیو کیٹالسٹ اجزا کے لیے خریداری کا آرڈر موصول

ٹیمپے، ایریزونا، 8 فروری2017 ء/ پی آر نیوز وائر /– ایس ڈی سی مٹیریلز نے اعلان کیا ہے کہ اسے گاڑیوں کے ایگزاسٹ سسٹم بنانے والے مشہور ادارے کار ساؤنڈ کی جانب سے خریداری کا پہلا آرڈر موصول ہوگیا ہے۔ خریداری کا یہ آرڈر ایس ڈی سی کے نینو-آن-نینو پر بنائے گئے آٹوموٹیو کیٹالسٹ اجزا کے لیے ہے جس کی فراہمی 2017ء کی پہلی سہ ماہی میں شروع ہوگی اور اسے کار ساؤنڈ کے کیٹالسٹ کے ساتھ استعمال کیا جائے گا۔https://photos.prnewswire.com/prnvar/20140922/147665

http://mma.prnewswire.com/media/147665/sdcmaterials_inc_logo.jpg

ایس ڈی سی کے ایگزیکٹو چیئرمین بل اسٹیرون نے کہا کہ کار ساؤنڈ کو ان کے بہترین ایگزاسٹ سسٹم کے لیے بنیادی اجزا کی فراہمی ایس ڈی سی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے اور ہم مستقبل میں طویل اور دو طرفہ مفاد پر مبنی تعلقات جاری رکھیں گے۔

کار ساؤنڈ کے چیف اسٹریٹجی آفیسر پیٹر نیٹوگلیا نے کہا کہ حکومتی سند حاصل کرنے اور اپنی داخلی جانچ کے کٹھن مراحل طے کرنے بعد ہم مارکیٹ میں اس بھروسے کے ساتھ اتر رہے ہیں کہ نینو-آن-نینو پر مبنی کار ساؤنڈ کی مصنوعات ہمارے ادارے اور صارفین دونوں کو حقیقی فوائد فراہم کریں گی۔

ایگزاسٹ کرنے والے کیٹالسٹ میں شامل کیے جانے والے ایس ڈی سی نینو-آن-نینو کی ترتیب سے عام کیٹالسٹ میں محض 40 سے 60 فیصد پلاٹینیئم-گروپ دھاتیں درکار ہوں گی  جو قیمتی-دھاتوں کی بناوٹ کی افادیت دوگنا تک بڑھائے گی۔

ایس ڈی سی مٹیریلز کے بارے میں

ایس ڈی سی مٹیریلز اعلیٰ خوبیاں رکھنے والی جدید کیٹالسٹ مصنوعات کو تیار اور تجارتی پیمانے پر پیش کرتا ہے جن کی بنیاد نادر مادوں کی بناوٹ اور تکمیل کے پلیٹ فارم ہے۔ ادارہ 2004ء میں قائم ہوا جس کے صدر دفاتر اور آر اینڈ ڈی مرکز ٹمپے، ایریزونا میں ہے۔ یہ شوارزیڈے، جرمنی میں ایک پیداواری تنصیب کی ملکیت رکھتا ہے اور اسے چلاتا بھی ہے۔ سرمایہ کاروں میں جنرل موٹرز، وولوو گروپ اور چین کا سب سے بڑا گاڑیاں بنانے والے ادارہ ایس اے آئی سی موٹر کارپوریشن سمیت بی اے ایس ایف وینچر کیپٹل؛ کلین ٹیک وینچر کیپٹل کا معروف ادارہ ایمیرلڈ ٹیکنالوجی پارٹنرز؛ اور انوس فائنانشل ایڈوائزرز شامل ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.sdcmaterials.com۔

کار ساؤنڈ ایگزاسٹ سسٹم کے بارے میں

اوشین سائڈ، کیلیفورنیا میں واقع کار ساؤنڈ ایگزاسٹ سسٹم آئی ایس او 9001 معیارات کے اعتبار سے گاڑیوں کے کیٹالسٹ کی بناوٹ، تجدید اور تیاری کا کام انجام دیتا ہے۔ یہ گاڑیوں میں دھویں کے اخراج کو کنٹرول والے  کئی نامور برانڈز پیش کرتا ہے جس میں میگنافلو کیٹالک کنورٹرز شامل ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.ect-catalyst.com اور www.magnaflow.com۔

رابطہ (برائے ایس ڈی سی)
info@sdcmaterials.com

رابطہ (برائے کار ساؤنڈ)
کیتھرین رینہارڈ
949-858-5900
kreinhardt@magnaflow.com

لوگو – http://mma.prnewswire.com/media/147665/sdcmaterials_inc_logo.jpg

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]