Breaking News

ایل ایم کے نے مختلف زمروں میں مخصوص اور مواد سے بھرپور 60 سے زائد آئی فون ایپلی کیشنز جاری کر دی، 2010ء کے اختتام پر مزید پیش کی جائے گی

نیو یارک، 12 مارچ/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

مختلف موضوعات پر مستند معلومات کی وسیع رینج فراہم کرنے والی ڈیجیٹل سروس ایل ایم کے (“Let Me Know “) نے آج 60 سے زائد آئی فون ایپلی کیشنز کی فوری دستیابی کا اعلان کیا ہے۔ نئی موبائل ایپس مختلف موضوعات پر ایل ایم کے کی بے مثال وسعت و گہرائی کا اظہار کرتی ہیں، جو بیس بال کھلاڑیوں اور ٹیم سے لے کر 50 سینٹ، لیڈی گاگا اور اوپرا تک کا احاطہ کیے ہوئے ہیں۔ ان ایپس کی قیمت 0.99 ڈالر سے شروع ہوتی ہے، ایل ایم کے ماہانہ بنیادوں پر اپنی موبائل مصنوعات پیشکشوں کو وسعت دینے کی توقع رکھتا ہے۔ ایل ایم کے کی ایپس ایپل کے ایپ اسٹور (http://itunes.apple.com/us/artist/hearst-entertainment-syndication/id357596192) کے ساتھ ساتھ LMK.com سے بھی سے ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہیں اور آئی فون اور آئی پوڈ ٹچ پر استعمال کی جا سکتی ہیں۔

(لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20091202/NY19370LOGO)

ملاحظہ کیجیے:

ایل ایم کے لیڈی گاگا: http://itunes.apple.com/us/app/lmk-lady-gaga/id359000009?mt=8

ایل ایم کے این وائی یانکیز: http://itunes.apple.com/us/app/lmk-new-york-yankees/id357596189?mt=8

ایل ایم کے انجلینا جولی: http://itunes.apple.com/us/app/lmk-angelina-jolie/id357868342?mt=8

ایل ایم کے ٹائیگر ووڈز: http://itunes.apple.com/us/app/lmk-tiger-woods/id360276367?mt=8

ایل ایم کے کے صدر مائیکل گوتکوسکی کہتے ہیں کہ “ایل ایم کے موضوعات کے لیے مخصوص آئی فون ایپلی کیشنز کے بڑے مجموعے جاری کر کے کچھ انوکھا کام کر رہا ہے، یہ ایپلی کیشنز صارفین کو ہنگامہ خیزی سے نکال کر ایسے موضوعات پر انہیں مستند، تازہ ترین مواد تر رسائی فراہم کر رہی ہیں جو ان کے لیے اہمیت رکھتے ہیں، چاہے وہ نیو یارک یانکیز ہوں، ڈیرک جیٹر یا پیرس ہلٹن، ہمارا پلیٹ فارم ہمیں بر ہدف، معلومات اور تفریح سے بھرپور ایک صارفی تجربہ فراہم کرنے کی صلاحیت دیتا ہے۔”

ایل ایم کے کی ہر آئی فون ایپ منظم شدہ خبروں اور ایک فوٹو اسٹریم فراہم کرتی ہے جو بہترین اور مستند ترین دستیاب ذرائع سے اپ ڈیٹ ہوتی ہیں۔ مزید برآں ایل ایم کے کی ہر ایپلی کیشن اپنی عمدگی اور بھرپور تجربے کو مزید وسعت دے گی جیسے جیسے آنے والے مہینوں میں مصنوعات کی اضافی بہتریاں سامنے آئیں گی۔ واحد موضوع پر بہت ساری ایپس سے انتخاب کے ساتھ ایل ایم کے مارکیٹرز کے لیے اپنے برانڈ سے متعلقہ ایپ کو اسپانسر کرنے کی سہولت بھی پیش کرے گا۔

ایل ایم کے, پلیٹ فارم کی قوت کو صارفین کے ہاتھوں میں دیتا ہے جس کے لیے وہ صارفین سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اپنی لازمی رکھی جانے والی ایپس(apps) کو LMK.com پر جمع کرائیں۔ چاہے وہ ان کا پسندیدہ وڈیو گیم ہو، فلمی ستارہ، ٹینس کھلاڑی یا مجرمانہ خوشی، ایل ایم کے متحرک موضوع کو اہم جانے گا جسے لوگ واقعتاً چاہیں گے۔

ایل ایم کے کے بارے میں

ایل ایم کے ایک ڈیجیٹل سروس ہے جو کسی بھی اہم شخصیت، مقام یا چیز کے بارے میں مستند ترین معلومات کا انتظام، ڈیزائن اور فراہم کرتی ہے۔ ایل ایم کے کا متحرک ڈلیوری پلیٹ فارم موضوعات کے لیے مخصوص آئی فون ایپلی کیشنز اور دیگر ڈیجیٹل مصنوعات کو تقویت بخشا ہے، جو ہر موضوع پر تازہ ترین اور متعلقہ اعداد و شمار، کہانیوں، تصاویر، منسلکہ چارٹس ٹویٹس کو جمع اور پیش کرتا ہے۔ ایل ایم کے ایک ڈیجیٹل کمپنی ہے جسے ہیرسٹ کارپوریشن چلاتی ہے۔

ذریعہ : ایل ایم کے

رابطہ: مائیکل وولپیٹ

+1-415-994-8864

michael@larkinvolpatt.com

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *