Breaking News

ایل اے این اور ٹی اے ایم نے اتحاد کے عزائم ظاہر کر دیے

سانتیاگو، چلی اور ساؤ پالو، 14 اگست/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

لاطینی امریکہ کا نیا ایئر لائن گروپ دنیا کی بڑی ایئر لائنز میں سے ایک ہوگا

لاطینی امریکہ کے اندر اور دنیا اور لاطینی امریکہ کے درمیان ہموار سفر

بے مثال کارگو نیٹ ورک

موجودہ مارکیٹ سے بدستور وابستگی؛ نئے مقامات شامل کیے جائیں گے؛ تیز تر ترقی اور ملازمت کے بڑھتے ہوئے استحکام سے ملازمین کا فائدہ ہوگا

ایل اے این اور ٹی اے ایم جداگانہ ایئرلائنز اور آزاد برانڈز کی حیثیت سے مستقل چلتے رہیں گے؛ سانتیاگو اور ساؤ پالو میں دفاتر موجود رہیں گے

سالانہ ممکنہ باہمی اشتراک میں 400 ملین امریکی ڈالرز

ایل اے این ایئر لائنز ایس اے (LAN) (این وائی ایس ای: LFL/IPSA: LAN) اور ٹی اے ایم ایس اے (TAM) (بی ایم اور ایف بی او وی ای ایس پی اے: TAMM4/این وائی ایس ای: TAM) نے آج اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں، جس کی پابندی لازم نہیں ہے،  جو دونوں اداروں کو ایک واحد پیرنٹ اینٹٹی کی حیثیت سے اپنے ہولڈنگز کو یکجا کرنے کے ارادوں کا خاکہ بناتی ہے۔ یہ اتحاد لاطینی امریکہ کا ایک نیا ایئر لائن گروپ تشکیل دے گا جو بر اعظم اور دنیا بھر کے لیے ایک ہموار مسافر اور کارگو سروس فراہم کرے گا۔ نیا گروپ، جو ایل اے ٹی اے ایم ایئرلائنز گروپ کے طور پر جاناجائے گا، میں ایل اے این ایئر لائنز اور پیرو،ارجنٹائن اور ایکویڈور  میں اس کے ملحقہ ادارے؛ ایل اے این کارگو اور اس کے ملحقہ ادارے؛ ٹی اے ایم لینیاس ایئریاس ایس اے؛ ٹی اے ایم مرکوسر اور ایل اے این اور ٹی اے ایم کی دیگر تمام ملکیتیں شامل ہیں۔ یہ کاروباری معاملہ فریقین کی جانب سے ایک قابل پابندی حتمی معاہدے اور شرائط پر رضامندی، بشمول کارپوریٹ اور حصص یافتگان کی منظوری اور اقدامات اور انضباطی منظوریوں کا متقاضی ہے۔

گروپ کی ہر ایئر لائن اپنے موجودہ آپریٹنگ سرٹیفکیٹس اور برانڈز کے تحت بدستور آپریٹ کرے گی۔ دونوں کیریئرز خطے میں بین الاقوامی مسافر فلائٹس اور کارگو سروس کا ایک جامع نیٹ ورک بنانے کے لیے کام کریں گے۔ اس ٹرانزیکشن کے نتیجے میں ہونے والی پیشرفت نئے مقامات تک پہنچے گی، دونوں اداروں کے ملازمین کے لیے نئے مواقع کا موجب ہوگی اور حصص یافتگان کے لیے مزید فائدے کا سبب بنے گی اور اقتصادی ترقی کے استحکام اور گروپ ایئر لائنز کے مقامی ممالک اور ان ممالک میں جہاں وہ خدمات فراہم کرتے ہیں کے لیے روزگار میں اضافے کا باعث بنے گی۔

تمام حصص کی یہ ٹرانزیکشن واحد پیرنٹ اینٹٹی کے تحت ایل اے این اور ٹی اے ایم کے اقتصادی فوائد کو مستحکم کرے گی جبکہ ساتھ ساتھ غیر ملکی ملکیت کو مطمئن اور جن ممالک میں وہ آپریٹ کرتے ہیں ان کی ضروریات کو بھی کنٹرول میں رکھے گی۔ ٹرانزیکشن کے نتیجے میں ایل اے این ایئر لائنز ایس کا نیا نام ایل اے ٹی اے ایم ایئر لائنز گروپ ایس اے(LATAM) ہو جائے گا اور یہ پیرنٹ کمپنی کے طور پر خدمات انجام دے گی جو گروپ کی تمام ہولڈنگز کی سرگرمیوں کو مرتب کرے گی۔ ٹی اے ایم کے حصص یافتگان کو ٹی اے ایم کے ہر شیئر کے لیے ایل اے ٹی اے ایم کے عمومی اسٹاک کے 0.90 حصص پیش کیے جائیں گے۔

ایل اے ٹی اے ایم سانتیاگو اسٹاک ایکسچینج میں اپنا اندراج اور نیو یارک اسٹاک ایکسچینج میں اپنا اے ڈی آر اندراج برقرار رکھے گی اور اور بی ڈی آر ایس کے ذریعے بوویسپا برازیل میں اپنے حصص کا اندراج کرانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

ٹی اے ایم گروپ کے اندررہتے ہوئے اپنے ڈھانچے کے اندر رہتے ہوئے ایک برازیلی کمپنی کے طور پر کام جاری رکھے گی۔ ایل اے این ایئرلائنز ایس اے کے موجودہ ہولڈنگز گروپ کے اندر ایک آزاد کاروباری یونٹ کے طور پر کام کریں گے (اور ایل اے این ایئرلائنز کے طور پر سمجھے جائیں گے)۔ گروپ کی ہر ایئر لائن اپنا موجودہ ہیڈکوارٹر اور انتظامی ڈھانچہ برقرار رکھے گی۔

ایل اے این اور ٹی اے ایم کے مختار حصص یافتگان نے انتظامی ماڈل پر رضامندی کا اظہار کیا ہے کہ ایل اے ٹی اے ایم گروپ ہولڈنگز کی سرگرمیوں کی تنظیم سے متعلقہ حکمت عملی کے فیصلے کس طرح مشترکہ طور پر کیے جائیں۔ ٹی اے ایم ایس اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے موجودہ نائب چیئرمین موریسیو رولیم امارو ایل اے ٹی اے ایم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین اور ایل اے این کے موجودہ سی ای او اینریک کیوٹو ایل اے ٹی اے ایم کے سی ای او کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔

گروپ کے اندر ٹی اے ایم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے موجودہ چیئرمین ماریہ کلاڈیا امارو نئے ڈھانچے میں ٹی اے ایم کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔ ٹی اے ایم ایس اے کے موجودہ صدر/سی ای او مارکو بولونا ٹی اے ایم کے سی ای او کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔ ٹی اے ایم لینیاس ایریاس ایس اے کے موجودہ صدر بدستور اپنے عہدے پر فائز رہیں گے۔ ایل اے این کے موجودہ صدر/سی او او اگناسیو کیوٹو ایل اے این ایئرلائنز کے سی او کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔

ٹی اے ایم کے سی ای کو مارکو بولونا نے کہا کہ “یہ ہمارے بانی کیپٹن رولم کے خوابوں کی تعبیر ہے، جو اوپن اسکائیز مارکیٹ پر یقین رکھتے تھے، ایک بڑا لاطینی امریکی ایئرلائن گروپ ہمارے مسافروں اور کارگو صارفین کو کہیں زیادہ مسابقتی خدمات فراہم کرے گا، اپنی توانائیوں اور کمی کو پورا کرنے والے نیٹ ورکس کو یکجا کرنا ہمارے صارفین، ملازمین، حصص یافتگان اور لاطینی امریکہ کے لیے زبردست فوائد لائے گا۔ ایل اے این اور ٹی اے ایم مل جل کر ایسے نئے مقامات پیش کرنے کے قابل ہوں گی جو اکیلی حیثیت میں کوئی ادارہ نہیں کر سکتا تھا۔ یہ ہمیں غیر ملکی اداروں  سے مسابقت کرنےکی پوزیشن میں لاکھڑا کرے گی جو ہمارے خطے میں اپنی خدمات کو وسیع تر کرنے میں لگے ہوئے ہیں جبکہ ساتھ ساتھ اپنے ممالک میں روزگار کے نئے مواقع بھی تخلیق کرنے کا موقع دے گی۔”

ایل اے این ایئرلائنز کے سی ای او اینریک کیوٹو نے کہا کہ “آج ایل اے این، ہمارے صارفین،ہمارے ملازمین اورہمارے حصص یافتگان کے لیے ایک عظیم دن ہے۔ ہم سب نے مل کر ایل اے این کو لاطینی امریکہ میں ایک حقیقی رہنما ادارہ بنایا ہے۔ ہمارے لیے فخر کرنے کے لیے اور شکر گزار ہونے کے لیے اور بھی بہت کچھ ہے۔ لیکن جیسے جیسے صنعت مستحکم ہو رہی ہے، ہم جمود کا شکار نہیں رہ سکتے۔ آج ہم نے ٹی اے ایم میں اپنے دوستوں کے ساتھ قوتیں مجتمع کرنے کے ارادوں کا اعلان کیا ہے، جو ایک ایسے سفرکا آغاز ہے جو دنیا کے بڑے ایئرلائن گروپوں میں سے ایک تشکیل دے گا۔ ہم ٹی اے ایم میں اپنے ساتھیوں کی دل سے توصیف و عزت رکھتے ہیں اور ان کے ساتھ تعاون کے کئی سالوں کا بھرپور لطف اٹھایا ہے۔ انہوں  نے تکمیلیت اور لاطینی امریکہ کی مارکیٹ کی عظیم صلاحیتوں پر ہمارے یقین کے خدمات پیش کرنے کے ہمارے جذبے کو شیئر کیا۔ اس ملاپ کے ساتھ ہم دو لاطینی امریکی رہنماؤں کو ساتھ لے کر ایک عالمی رہنما تخلیق کر رہے ہیں جو لاطینی امریکہ کو فخر کا احساس دے گا۔”

مشترکہ ایئرلائن گروپ 23 ممالک میں 115 سے زائد مقامات کے لیے مسافر خدمات فراہم کرے گا جبکہ لاطینی امریکہ اور دنیا بھر کے لیے کارگو خدمات بھی فراہم کرے گا۔ گروپ کی ایئرلائنز 220 طیاروں سے زائد کے بیڑے کو چلائیں گی، اور 40 ہزار سے زائد ملازمین کی حامل ہوں گی۔ 2009ء میں ان اداروں کی مشترکہ آمدنی8.5 ارب امریکی ڈالرز تھی، اور انہوں نے مشترکہ طور پر 45 ملین سے زائد مسافر اور 832,000 ٹن مال و اسباب اٹھایا۔ گروپ حجم، منافع اور مارکیٹ میں رسائی کےاعتبار سے دنیا کے بڑے ايئر لائن گروپس میں سے ایک ہوگا۔

اس شراکت سے مجموعی طور پر تقریبا 400 ملین ڈالرز کے سالانہ باہمی اشتراک کی تخلیق ممکن ہے۔ یہ باہمی اشتراک مسافر نیٹ ورکس، کارگو نیٹ ورک میں توسیع (بین الاقوامی اور برازیل کی سطح دونوں پر)، اور اخراجات میں کمی کو یکساں طور پر مرتب کرنے کے ذریعے وسیع پیمانے پر ممکن ہے۔ انتظامیہ امید کرتی ہے کہ وہ ٹرانزیکشن کی تکمیل کے ساتھ پہلے سال ہی میں باہمی اشتراک کا ایک تہائی حصہ قابل عمل بنانے کے قابل ہوگی جبکہ تمام باہمی اشتراک تیسرے سال کے اختتام تک ہو سکے گا۔

اس اشتراک کے نتیجے میں تیز تر ترقی سے ملازمین کو کیریئر کے بہترین مواقع کا فائدہ ہوگا۔ نئے ادارے کا حجم اور تنوع زیادہ استحکام اور زیادہ مالی فائدہ دے گا جو تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے فائدہ مند ہوگا۔ مجموعی ایئرلائنز کے پاس مستقبل میں حصول کے لیے 200 طیارے ہوں گے، جو ترقی کو مہمیز دیں گے اور خطے میں روزگار میں اضافہ کریں گے۔

اس اشتراک کے نتیجے میں پروازوں، مقامات اور روابط میں اضافے سے مسافروں کو فائدہ ہوگا۔ یہ مشترکہ ایئر لائن خطے میں اور اس سے باہر کے علاقوں کے لیے ایک ہموار فضائی سفر کی سہولت فراہم کرے گی۔ فریکوئنٹ فلائیر پروگرام اراکین مزید پروازوں میں سفر کر کے اضافی میل حاصل کر سکتے ہیں اور پہلے سے کہیں زیادہ شراکت داروں کے ذریعے اضافی میل حاصل کر پائیں گے۔

کارگو صارفین لاطینی امریکہ کے سب سے جامع کارگو نیٹ ورک تک رسائی حاصل کریں گے – جو کسی بھی دوسرے کیریئر کے مقابلے میں زیادہ گنجائش، تعداد اور مقامات کا حامل ہوگا۔ مشترکہ کیریئرز اس امر کو یقینی بنانے کے لیے تیزی سے کام کریں گے کہ صارفین توسیع شدہ نیٹ ورک پر بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے کارگو کو بک، شپ اور ٹریک کرسکیں۔

مفاہمت کی یادداشت کے تحت دونوں ادارے اب ایک حتمی معاہدے کی جانب قدم بڑھانے کے لیے خصوصی مذاکرات کا مرحلہ شروع کریں گے، جس کا مقصد حتمی دستاویزات پر معاہدے، مناسب احتیاط، متعلقہ تجارتی و حصص یافتگان منظوریاں اور افعال، اور انضباطی منظوری حاصل کرنا ہوگا۔ اس امر کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی جا سکتی کہ حتمی معاہدہ ہوگا یا یہ انضمام مکمل ہوگا۔

اس مالی سودے کے بارے میں مزید معلومات یہاں دیکھی جا سکتی ہیں http://www.latamairlines.com۔

مشیران

بی ٹی جی پیکچوئل ٹی اے ایم کے لیے خصوصی مالیاتی مشیر کا کردار ادا کر رہا ہے اور ٹورچی اٹارنیز، میچاڈو، میئر، سینڈیز ای اوپس ایڈووگاڈوس، کلیفورڈ چانس اور کاریولا ڈیز پیریز-کوٹاپوس اینڈ سی آئی اے لمیٹڈ قانونی مشیران ہیں۔ جے پی مورگن سیکورٹیز انکارپوریٹڈ ایل اے این کا مالیاتی مشیر ہے اور کلیرو وائی سی آئی اے۔، سلیوان اینڈ کرومویل ایل ایل پی اور پنیریو نیٹو ایڈووگاڈوس قانونی مشیران کا کردار نبھا رہے ہیں۔

کانفرنس کال اور ویب کاسٹ

ایل اے این اور ٹی اے ایم 13 اگست کو، 6 بجے شام بمطابق سانتیاگو/مشرقی امریکہ وقت/7 بجے شام برازیل وقت ، ایک کانفرنس کال کی میزبانی کریں گے۔ اس کانفرنس تک رسائی کے لیے آپ مندرجہ ذیل ٹیلی فون نمبر اور ریفرنس کانفرنس آئی ڈی نمبر 94458484 ڈائل کر سکتے ہیں:

– امریکہ شریک ڈائل-ان نمبر: +1-866-610-1072

– بین الاقوامی شریک ڈائل-ان نمبر: +1-973-935-2840

– برازیل شریک ڈائل-ان نمبر: 0-800-891-9722

– چلی شریک ڈائل-ان نمبر: 1-230-020-6927

مزید برآں، اس کال کی آڈیو ویب کاسٹ براہ راست دستیاب ہوگی اور دونوں اداروں کی ویب سائٹس، http://www.lan.com اور http://www.tam.com.br،  کے انویسٹر ریلیشنز کے حصے میں محفوظ بھی کی جائے گی اور آج اداروں نے مشترکہ ویب سائٹ بھی لانچ کی ہے http://www.latamairlines.com۔

کانفرنس کال کا ایک ری پلے کال کے خاتمے کے ساتھ ہی جلد از جلد دستیاب ہوگا اور 27 اگست 2010ء تک موجود ہوگا۔ ری براڈکاسٹ تک رسائی کے لیے آپ کو مندرجہ ذیل نمبر اور ریفرنس کانفرنس آئی ڈی نمبر 94458484 ڈائل کرنا ہوگا:

– امریکہ شریک ڈائل-ان نمبر: +1-800-642-1687

– بین الاقوامی شریک ڈائل-ان نمبر: +1-706-645-9291

– برازیل شریک ڈائل-ان نمبر: 0-800-891- 6201

– چلی شریک ڈائل-ان نمبر: 1-230-020-6914

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20100813/NY50434-a)

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20100813/NY50434-a)

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20100813/NY50434-b)

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20100813/NY50434-b)

ایل اے این کے بارے میں

ایل اے این ایئرلائنز لاطینی امریکہ کی معروف مسافر اور کارگو ایئرلائنز میں سے ایک ہے۔ یہ اور اس کے ملحقہ ادارے ایک وسیع نیٹ ورک کے ذریعے دنیا بھر کے 70 سے زائد مقامات کے لیے خدمات فراہم کرتے ہیں، یہ نیٹ ورک لاطینی امریکہ کے لیے بھرپور ربط سازی فراہم کرتا ہے جبکہ خطے کو شمالی امریکہ، یورپ اور جنوبی بحر الکاہل کے علاقوں سے بھی منسلک کرتا ہے، ساتھ ساتھ اپنے بیشتر اتحادوں کے ذریعے 70 اضافی بین الاقوامی مقامات کے لیےخدمات بھی فراہم کرتا ہے۔ ایل اے این ایئرلائنز اور اس کے ملحقہ ادارے چلی اور پیرو کی مقامی مارکیٹوں قائدانہ پوزیشن کے حامل ہیں اور ساتھ ساتھ ارجنٹینا اور ایکویڈور کی مقامی مارکیٹوں بھی اہمیت رکھتے ہیں۔

اس وقت ایل اے این ایئرلائنز اور اس کے ملحقہ ادارے دنیا کے جدید ترین فضائی بیڑوں میں سے ایک آپریٹ کرتے ہیں جو 87 مسافر جہازوں پر مشتمل ہے۔ ایل اے این کارگو اور اس کے متعلقہ ادارے 11 وقف شدہ فریٹرز کے حامل ہیں۔ ادارہ دنیا کے جدید ترین فضائی بیڑوں میں سے ایک کا حامل ہے جو بہتر موثریت اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں واضح کمی کا باعث ہے، یہ ادارے کی ماحولیات کے تحفظ سے وابستگی کا عکاس ہے۔

ایل اے این دنیا کی چند انوسٹمنٹ گریڈ ایئرلائنز میں سے ایک ہے (بی بی بی)۔ ادارے کے عالمی سطح کے معیارات نے اسے ون ورلڈ (ٹ م) میں رکنیت دی، جو معروف عالمی ایئرلائنز کا اتحاد ہے جس  کا ایل اے این 10 سے زائد سالوں سے رکن ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.lan.com

ٹی اے ایم کے بارے میں

ٹی اے ایم اسٹار الائنس کا رکن ہے، اور 2003ء سے برازیل کی مقامی مارکیٹ میں سب سے آگے ہے جو جولائی 2010ء میں مقامی مارکیٹ میں 43.0 فیصد اور بین الاقوامی مارکیٹ میں 82.7 فیصد حصہ رکھتی ہے۔ ٹی اے ایم برازیل کے 44 مقامات کےلیے باضابطہ پروازیں چلاتا ہے اور علاقائی اتحادوں کے ذریعے مقامی مارکیٹ کے 88 مختلف شہروں کے لیے خدمات فراہم کرتا ہے۔ ٹی اے ایم کی پروازوں کے بین الاقوامی آپریشنز میں امریکہ، یورپ اور جنوبی امریکہ کے 18 مقامات شامل ہیں۔ ٹی اے ایم کوڈ-شیئر معاہدوں کا حامل ہے جو بین الاقوامی ایئرلائنوں کے ساتھ پروازوں میں نشستیں شیئر کرنے کو ممکن بناتی ہے، اور مسافروں کو امریکہ، یورپ اور جنوبی امریکہ میں 79 دیگر مقامات کے لیے سفر کرنا ممکن بناتی ہیں۔ سلسلہ وار، اسٹار الائنس نیٹ ورک 181 ممالک کے 1167 ہوائی اڈوں کے لیے پروازیں پیش کرتا ہے۔ جولائی 2010ء کے اختتام پر ٹی اے ایم 143 ہوائی جہازوں کے فضائی بیڑے کا حامل ہے، جو ایئر بس اے 340، اے 330، اے 321، اے 320 اور اے 319 ہوائی جہازوں اور بوئنگ ماڈلز بی 777 اور بی 767 ہوائی جہازوں پر مشتمل ہے، جو روزانہ مقامی طور پر 700 اور 80 بین الاقوامی پروازیں بھرتے ہیں۔ ٹی اے ایم برازیل کی پہلی فضائی کمپنی ہے جس نے لائلٹی پروگرام کا آغاز کیا۔ اس وقت پروگرام کے 7.2 ملین صارفین ہیں جنہیں 10.8 ملین سے زائد ٹکٹوں سے نوازا گیا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.tam.com.br۔

مستقبل کے حوالے سے بیانات

یہ خبری اعلامیہ مستقبل کے حوالے سے بیانات کا حامل ہے، جس میں مذاکرات، عملی نفاذ اور مجوزہ اتحاد کے اثرات شامل ہیں۔ اس طرح کے بیانات میں ایسے الفاظ شامل ہوسکتے ہیں جیسا کہ “توقع کرنا،” “اندازہ کرنا،” “امید رکھنا،” “منصوبہ بندی،” “ارادہ،” “منصوبہ،” “یقین،” “ہوگا” اور اسی طرح کے دیگر الفاظ۔ مسقبل کے حوالے سے بیانات ایسے بیانات ہوتے ہیں جو تاریخی حقائق نہیں ہوتے، ان میں ہماری امیدوں اور توقعات پر مبنی بیانات شامل ہوتے ہیں۔

یہ بیانات موجودہ منصوبوں، اندازوں اور ارادوں پر مبنی ہوتے ہیں، اس لیے آپ کو ان پر اندھا اعتماد نہیں کرنا چاہیے۔ مستقبل کے حوالے سے بیانات میں فطری خطرات اور غیر یقینی کیفیات شامل ہوتی ہیں۔ ہم آپ کو خبردار کرتے ہیں کہ متعدد اہم عوامل حقیقی نتائج کو مستقبل کے حوالے سے ایسے بیانات میں شامل توقعات سے مختلف کر سکتے ہیں۔ ان عوامل اور غیر یقینی کیفیات میں خصوصا وہ شامل ہیں جوہم نے یو ایس سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں جمع کردہ دستاویزات میں پیش کی ہیں۔ مستقبل کے حوالے سے بیانات تاریخ اشاعت کےلحاظ سے ہی کارآمد ہوتے ہیں اور ہم مستقبل میں نئی معلومات، مستقبل کے واقعات یا دیگر  کی صورت میں ان میں سے کسی کو بھی اپ ڈیٹ کرنے کی ذمہ داری نہیں لیتے،

مجوزہ کاروباری اشتراک کے بارے میں اضافی معلومات اور اسے کہاں حاصل کیا جائے:

یہ خبری اعلامیہ ایل اے این ایئرلائنز ایس اے (“LAN”) اور ٹی اے ایم ایس اے (“TAM”) کے مجوزہ کاروباری اتحاد کے متعلق ہے، جو اندراجی بیان اور پروپیکٹس کا موضوع ہوگا جو ایل اے این کی جانب سے ایس ای سی میں جمع کرایا جائے گا اور اس اتحاد کے نتیجے میں نیا ادارہ وجود میں آئے گا۔ یہ خبری اعلامیہ اندراجی بیان، پروسپیکٹس اور پیشکش کے مواد کا متبادل نہیں ہے جو ایل اے این اور نیا ادارہ ایس ای سی میں جمع کرائے گا یا کسی اور دستاویز کا جو ممکنہ طور پر ایس ای سی میں فائلکی جائے گی یا مجوزہ اتحاد کے حوالے سے حصص یافتگان کو بھیجی جائے گی۔ سرمایہ کاروں اور سیکورٹی یافتگان پر زور دیا جاتا ہے کہ اندراجی بیان، پروسپیکٹس، ایکسچینج آفر دستاویزات اور دیگر تمام متعلقہ دستاویزات، جو ایس ای سی میں جمع ہوں گی، ان کا دستیابی کے ساتھ ہی مطالعہ کریں کیونکہ وہ مجوزہ کاروباری اتحاد کے حوالے سے اہم معلومات کے حامل ہوں گی۔ تمام ایسی دستاویزات، اگر جمع کرائی گئیں تو، بغیر کسی قیمت کے ایس ای سی کی ویب سائٹ (www.sec.gov) یا ایل اے این میں گزیلا ایکسوبار کوچ سے 56-2-565-3944 یا بذریعہ ای میل gisela.escobar@lan.com، یا ٹی اے ایم میں جارج ہیلیٹو سے 55-11-5582-9715 پر یا jorge.helito@tam.com.br پر بذریعہ ای میل رابطہ کر کے حاصل کی جا سکیں گی۔

ذریعہ: ایل اے این ایئر لائنز ایس اے؛ ٹی اے ایم ایس اے

رابطہ: مارکو بولون (صدر ٹی ایم اے ایس اے) یا لبانو مرانڈا باروسو(انوسٹر ریلیشنز ڈائریکٹر ٹی اے ایم ایس اے) یا جورج بونڈوکی ہیلیٹو (انوسٹر ریلیشنز مینیجر) یا مارکوس ونیشیس روہو روڈریگوئس (انوسٹر ریلیشنز) یا سووانا مچيل راموس (انوسٹر ریلیشنز)، +55-11-5582-9715، فیکس: +55-11-5582-8149، invest@tam.com.br، www.tam.com.br/ir تمام برائے ٹی اے ایم ایس اے؛ یا روابط برائے سرمایہ کار: الیہاندرو دے لا فیونتے، سی ایف اے، گزیلا ایسکوبار، ڈائریکٹر انوسٹر ریلیشنز، +562-565-8785، gisela.escobar@lan.com، investor.relations@lan.com، یا روابط برائے ذرائع ابلاغ: رینا موگا، سینئر نائب صدر برائے کارپوریٹ افیئرز، +562-565-3878، rene.muga@lan.com یا ایرک بریلمین یا جیمی موسر بروتھ از جوئیل فرینک، ولکنسن بریمر کیچر، +1-212-355-4449، تمام برائے ایل اے این ایئرلائنز ایس اے۔

تصویری منسلکات کے روابط:

http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=161626

http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=161627

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *