Breaking News

ایل جی الیکٹرونکس نے کراچی میں اپنے دو لائف اسٹائل گیلریز کا افتتاح کردیا

  ان شورومز میں ایل جی کے جدید اور تازہ ترین مصنوعات کی مکمل رینج دستایب ہوگی۔

 کراچی، 05 مارچ 2012ء: ایل جی الیکٹرونکس (ایل جی) کنزیومر الیکٹرونکس، موبائل کمیونیکیشنز اور گھریلو مصنوعات کے عالمی لیڈر نے حال ہی میں زمزمہ اور شاہراہِ فیصل میں اپنے دو نئے شورومز کا افتتاح کیا۔ یہ شورومز ایل جی کی پہلی لائف اسٹائل گیلریز ہیں، جن کو صارفین کی ضروریات کو سامنے رکھ کر بنایا گیا ہے جہاں انہیں ایل جی مصنوعات کی مکمل رینج دستیاب ہوگی۔ گھریلو تفریح، گھریلو مصنوعات، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور موبائل کمیونیکیشنز کے انتہائی جدید ترین مصنوعات صارفین کو ایک چھت کے نیچے دستیاب ہونگی، اور وہ اپنی زندگیوں میں جدت لا سکیں گے۔

 شوروم کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ایل جی الیکٹرونکس گلف ایف زیڈ ای۔ پاکستان کے پریزیڈنٹ ڈی وائی کم نے کہا کہ ” اختراعی گرین ہوم اپلائنسز ٹیکنالوجی اور جدید ترین اسمارٹ فونز سے لیکر منفرد سینما تھری ڈی ٹی وی ٹیکنالوجی تک، ہم یہ شورومز قائم کر رہے ہیں تاکہ ان مصنوعات تک ہمارے صارفین کی رسائی آسان ہوسکے۔ اب وہ ایک ہی جگہ اپنی طرز زندگی کی ہر ضرورت پوری کر سکیں گے۔ ان شورومز کے ذریعے ہم نفیس اور تیکنیکی لحاظ سے جدید اور استعمال میں آسان مصنوعات پیش کریں گے۔”

 انہوں نے کہا کہ ایل جی کے لئے صارفین اولین ترجیح ہیں، اور اسی وجہ سے کاروبار کے توسیعی منصوبوں کی تشکیل کے وقت صارفین اور انکی ضروریات پر ہمیشہ توجہ رہی ہے۔ یہ لائف اسٹائل گیلریزایل جی کا اپنے صارفین کے ساتھ وابستگی کی تصدیق ہیں۔

 ان شورومز کے منتخب کردہ دونوں مقامات صارفین کو ایل جی کے لائف اسٹائل گیلریز تک آسانی سے پہنچنے اور اپنے مطلوبہ مصنوعات کی خریداری میں مدد دیں گے۔ شاہراہ فیصل شہر کے مرکز میں واقع ہونے کی بناء پر شہر کے تمام حصوں کے لوگ آسانی سے یہاں آسکتے ہیں۔ جبکہ زمزمہ میں واقع شوروم جنوبی کراچی کے لوگوں کے لئے قابل رسائی ہوگا۔ یہ شورومز نہ صرف ایل جی کی مصنوعات کراچی کے لوگوں کے لئے آسانی سے دستیاب کریں گے، بلکہ وہ صارفین کی اچھی زندگی کے لئے معیار ی مصنوعات اور گاہک کے اطمینان کے مواقع پیدا کریں گے۔

 ایل جی ان لائف اسٹائل گیلریز کو ایل جی کی معیاری مصنوعات کے مطابق تیار کئے گئے ہیں۔ یوں شورومز بصری طور پر پْرکشش ہیں اور صارفین کو تحفظ کے ساتھ آسانی فراہم کرتے ہیں۔شوروم میں معیاری مصنوعات اور دوستانہ کسٹمرز سروس کی شخصیات کسٹمرز کی شاپنگ تجربے کو زیادہ پر مسرت بنائیں گے۔

 برائے مہربانی مزید معلومات کے لئے رابطہ کریں:

خرم ضیاء خان یا افسر خان فون:35867576-35837674

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *