این ٹی ٹی کام امیریو گلوب سوفٹ پرائیوٹ لمیٹڈ کے بیشتر حصص حاصل کرے گا

ٹوکیو، 22 اپریل/کیوڈو جے بی این-ایشیانیٹ/

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز (این ٹی ٹی کام) اور سنگاپور کی معروف ٹیکنالوجی خدمات اور آؤٹ سورسنگ فراہم کرنے والی کمپنی امیریو گلوب سوفٹ پرائیوٹ لمیٹڈ (امیریو) نے 22 اپریل کو اعلان کیا ہے کہ این ٹی ٹی کام جلد امیریو کے 70 فیصد حصص حاصل کر لے گا۔ این ٹی ٹی کام حصول کے حوالے سے امیریو کے حصص یافتگان کے ساتھ معاہدے پر پہنچ چکا ہے۔

نیٹ ورکس اور ڈیٹا سینٹر سروسز کے شعبوں میں این ٹی ٹی کام کی عالمی صلاحیتوں کا امیریو کی اعلی سطحی معلومات، تجربہ اور تقریبا 1200 انجینئرز سے ملاپ این ٹی ٹی کام کو کوریج، اخراجات میں کمی، بھروسہ مندی اور اپنی عالمی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے اور کثیر القومی اداروں کو اپنے نیٹ ورکس، ایپلی کیشنز اور سرورز کے لیے عالمی سطح کے بے جوڑ اور ایک مقام پر ملنے والے حل کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت دے گا۔

امیریو کی جانب سے فراہم کردہ ٹیکنالوجی خدمات اور آؤٹ سورسنگ میں شامل ہیں:

–      ایپلی کیشن سروسز، جیسا کہ ایپلی کیشن ڈیولپمنٹ اور دیکھ بھال، ایپلی کیشن انجینئر کی ترسیل، اور ایپلی کیشنز اور ٹربل شوٹنگ کی مانیٹرنگ؛

–      انفرااسٹرکچر سروسز، جیسا کہ آئی سروس ڈیسکس، سرور آپریشن اور دیکھ بھال، آئی ٹی انجینئر کی ترسیل، اور اختتامی-صارف کی سپورٹ؛ اور

–      بزنس پروسس آؤٹ سورسنگ، جیسا کہ سپورٹ سینٹر کاروبار اور اکاؤنٹ پروسیسنگ۔

1997ء میں قائم ہونے والا ادارہ، جس کے موجودہ سربراہ سی ای او ہریش نم ہیں، کے ملازمین کی تعداد 1400 ہے اور آسٹریلیا، جرمنی، ہانگ کانگ، بھارت، انڈونیشیا، جاپان، برعظیم چین، ملائیشیا، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ، برطانیہ، امریکہ اور ویت نام میں دفاتر کا حامل ہے۔ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف آؤٹ سورسنگ پروفیشنلز نے 2006ء سے اب تک ہر سال امیریو کو گلوبل آؤٹ سورسنگ 100 (ر) میں نامزد کیا ہے اور یوں دنیا کے بہترین آؤٹ سورسنگ خدمات فراہم کرنے والے اداروں میں ایک قرار دیا ہے۔

این ٹی ٹی کمیونی کیشن کے بارے میں

ملاحظہ کیجیے  www.ntt.com/index-e.html

امیریو گلوب سوفٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے بارے میں

ملاحظہ کیجیے  www.emeriocorp.com/about/Pages/CompanyProfile.aspx

ذریعہ: این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن

رابطہ:

(محترمہ)یاسوکو اوکا یا (محترمہ) اکیکو سوزاکی

افسر تعلقات عامہ

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن
ٹیلی فون: +81-3-6700-4010
ای میل: hodo-cp@ntt.com

(محترمہ) لوئس فونگ

امیریو گلوب سوفٹ پرائیوٹ لمیٹڈ

ٹیلی فون:
+65-63492999
ای میل: louise.foong@emeriocorp.com