Breaking News

این ٹی ٹی کام عالمی سطح پر ڈوئیل-اسٹیک گلوبل آئی پی-وی پی این سروس متعارف کروائے گا

ٹوکیو، 13 اپریل/کیوڈو جے بی این-ایشیانیٹ/

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن (این ٹی ٹی کام) نے 13 اپریل کو عالمی سطح پر ایک انٹرنیٹ-پروٹوکول (آئی پی) ورچوئل پرائیوٹ نیٹ ورک (وی پی این) سروس کے اجراء کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے جو روایتی آئی پی وی 4 اور جدید آئی پی وی 6 پروٹوکولز دونوں کو سپورٹ کرے گا، اس سروس کا آغاز 15 اپریل سے جاپان، جنوبی کوریا، تائیوان، ہانگ کانگ اور سنگاپور میں ہوگا۔ دیگر مارکیٹوں میں سروس کے اجراء کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

این ٹی ٹی کام پہلی جاپانی کمپنی ہوگی جو عالمی کمرشل آئی پی وی 6 موافق آئی پی-وی پی این سروس پیش کرے گی جو ملٹی-پروٹوکول لیبل سوئچنگ (MPLS) پر مبنی ہوگی۔

یہ سروس سنکرونوس ٹرانسفر موڈ (ایس ٹی ایم)، ایتھرنٹ یا کراس-کنیکٹ ایکسس لائنز کے ذریعے این ٹی ٹی کام کے آرک اسٹار (ٹ م) عالمی آئی پی وی این کے لیے ڈوئیل-اسٹیک کنیکٹوٹی فراہم کرے گی۔ ایک نیٹ ورک پر دونوں اقسام کے پروٹوکولز کی سہولت کے ذریعے یہ سروس اداروں کو موجودہ آئی پی وی 4 آرکیٹیکچر کے ساتھ ساتھ ہموار، کم خرچ طریقے سے آئی پی وی 6 پر مرحلہ وار منتقلی کی اجازت دیتی ہے۔ بیشتر آرک اسٹار گلوبل آئی پی-وی پی این آپشنل سروسز معیاری خدمات، لوڈ شیئرنگ اور ٹریفک رپورٹنگ کے ساتھ دستیاب ہوں گی۔خدماتی سطح کے معاہدے قابل بھروسہ،اعلی معیار کی آئی پی-وی پی این کارکردگی کو یقینی بنائیں گے۔

اب جبکہ آئی پی وی 4 ایڈریسز متروک ہوتے جا رہے ہیں، کثیر القومی ادارے اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایسی لوکل ایریا نیٹ ورک سروسز کی تلاش میں ہیں جو آئی پی وی 6 کے ساتھ موافق ہوں، اور حقیقتا لا محدود ایڈریسز پیش کرے۔

آئی پی کور ٹیکنالوجی، انوویٹو آئی پی آرکیٹیکچر سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شین میاکاوا نے کہا ہے کہ “آئی پی وی 6- موافق سسٹم کا اطلاق وقت طلب ہو سکتا ہے، اس لیے اداروں کے لیے یہ بہترین وقت ہے کہ وہ اس تبدیلی کے لیے تیاری کرنا شروع کریں، صرف یہ سوچ کر آغاز کریں کہ آئی پی وی 4 ایڈریسز کا متروک ہونا ان کے ادارے کے مجموعی آئی سی ٹی سسٹم پر کتنا برا اثر ڈال سکتا ہے۔ نئی ڈوئیل-اسٹیک سروس اداروں کو آئی وی پی 4  سے مکمل منظم، اعلی معیار کے عالمی نیٹ ورک، اور 2001ء سے دنیا کے پہلے کمرشل عالمی آئی وی پی 6 مرکزی ادارے این ٹی ٹی کام کی بے مثال معلومات اور تجربے کے ذریعے آئی وی پی 6 پر منتقلی کو ہموار کرنے کی سہولت دے گا۔”

ادارے نے مارچ 2009ء میں صرف جاپان کے لیے ڈوئیل-اسٹیک آرک اسٹار آئی پی-وی پی این سروس کا آغاز کیا تھا۔

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن کے بارے میں

براہ مہربانی ملاحظہ کیجیے www.ntt.com/index-e.html

ذریعہ: این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن

رابطہ:

(محترمہ) چیمی وتانابے یا (محترمہ) شیہوکو کاٹو

گلوبل بزنس ڈویژن

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز

ٹیلی فون: +81-3-6733-8150

ای میل: marketing-gl@ntt.com

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *