Breaking News

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کے ادارے نیٹ میجک نے بھارت میں ڈیٹا سینٹر اثرات وسیع کرلیے

بنگلور، ممبئ، بھارت اور ٹوکیو، جاپان، 27 مارچ/کیوڈو جے بی این-ایشیانیٹ/ –

– 100,000 مربع فٹ پر پھیلا الیکٹرانک سٹی کا نیا ڈیٹا سینٹر بنگلور کی رسد-محدود مارکیٹ کو خدمات فراہم کرے گا

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کے ادارے اور بھارت کے واحد ڈیٹا سینٹر انفرااسٹرکچر لائف سائیکل مینجمنٹ (DILM) خدمات فراہم کنندہ نیٹ میجک نے 27 مارچ کو الیکٹرانک سٹی، بنگلور میں اپنے نئے ڈیٹا سینٹر کے اجراء کا اعلان کیا۔ 100,000 مربع فٹ پر پھیلا یہ اپنی نوعیت کا پہلا ڈیٹا سینٹر ہے جس میں بنیاد سے لے کر پوری تنصیب تک تمام مراحل میں نیٹ میجک اور این ٹی ٹی کمیونی کیشنز سے باہم تعاون کیا، اور یوں مشترکہ انجینئرنگ اور آپریشنز کے تجربے کو بروئے کار لائے۔

“یہ ہمارے لیے لمحہ فخریہ ہے، کیونکہ یہ نیا ڈیٹا سینٹر بھارتی اور کثیر القومی اداروں کو ایسے جدید ڈیٹا سینٹرز کا تجربہ اٹھانے کا موقع دے گا جو این ٹی ٹی کمیونی کیشنز دنیا بھر میں چلاتی ہے۔ بھارتی کاروباری اداروں میں آئی ٹی بنیادی ڈھانچے کو سنبھالنے اور خدمات کی فراہمی میں نیٹ میجک کی امتیازی حیثیت کا اضافی فائدہ اس ڈیٹا سینٹر کو بھارت میں ڈیٹا سینٹرز کے لیے نیا معیار مرتب کرنے کی صلاحیت دیتا ہے، اکیرا اریما، صدر اور سی ای او، این ٹی ٹی کمیونی کیشنز نے ڈیٹا سینٹر کے افتتاح کے موقع پر کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ “یہ تنصیب ہمارے گلوبل کلاؤڈ وژن کا حصہ ہے کہ ہم کاروباری اداروں کے لیے حقیقی عالمی آئی سی ٹی شراکت دار بنیں، اور انہیں ہموار آئی سی ٹی سلوشنز جیسا کہ نیٹ ورکس، ڈیٹا سینٹرز اور ایپلی کیشنز فراہم کریں اور اس کے ذریعے اداروں کے بر-مقام سسٹمز کی کلاؤڈ پر منتقلی کے رحجان کا فائدہ اٹھائیں۔”

“بنگلور ترقی کے زبردست امکانات رکھتا ہے اور ایک رسد-محدود مارکیٹ ہے، جو اسے ہمارے نئے ڈیٹا سینٹر کے لیے برمحل اور بہترین موقع بناتی ہے۔ بنگلور میں ڈیٹا سرگرم مصروفیات کے ارتکاز کی وجہ سے ہمارا ہدف کاروباری اداروں کی طلب کو پورا کرنا ہے تاکہ ان کے اہم آئی ٹی بنیادی ڈھانچے کو ان سے قریب رکھا جا سکے، اور ساتھ ساتھ یقینی بنایا جائے کہ ہمارے ڈیٹا سینٹر ان کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے مطابق آگے بڑھیں، اور اسی دوران انہیں انتہائی موثر خدمات فراہم کی جائیں،” شرد سانگھی، ایم ڈی اور سی ای او نیٹ میجک نے کہا۔ “اس ڈیٹا سینٹر کا اجراء ہمارے صارفین کے اعتماد میں اضافہ کرے گا جو گزشتہ 16 سالہ سفر میں ہمارے ساتھ ہیں اور بھارت کے معروف آئی ٹی انفرااسٹرکچر مینجمنٹ اداروں میں سے ایک حیثیت سے ہماری پوزیشن کو مستحکم کرے گا۔”

یہ نئی تنصیب بھارت میں نیکس سینٹر نامی ڈیٹا سینٹر سروسز کے نئے برانڈ کے باضابطہ اجراء کا بھی نقطہ آغاز ہے۔ اس برانڈ کے تحت این ٹی ٹی کمیونی کیشنز دنیا بھر میں جدید ڈیٹا سینٹر سروسز پیش کرے گا۔ بھارت میں یہ خدمات تمام 8 نیٹ میجک ڈیٹا سینٹرز کے لیے فراہم کی جارہی ہیں۔

ڈیٹا سینٹر نیٹ میجک کی خدمات کا مکمل مجموعہ پیش کرے گا جس میں مینیجڈ کو-لوکیشن، ڈیڈیکیٹڈ ہوسٹنگ، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، آئی ٹی انفرااسٹرکچر مانیٹرنگ اور مینجمنٹ اور سیکورٹی شامل ہیں۔ یہ کاروباری اداروں کو اپنی مرضی کے مطابق بہترین توانائی اور ٹھنڈک  کے حامل تبدیل شدہ ہوسٹنگ مقام فراہم کرے گا اور صرف انفرادی ریکس ہی نہیں بلکہ انتہائی محفوظ پنجرے اور بند سرور رومز بھی پیش کرے گا جو بڑے عالمی کاروباری اداروں کی ضروریات کو پورا کریں گے۔

نیٹ میجک کے ڈیٹا سینٹر معیارات کے مطابق مختلف ٹیلی کام فراہم کنندگان کی کنیکٹیوٹی بھی طبعی محدود راستوں سے دستیاب ہوگی جو صارفین کو اپنی پسند کے کسی بھی نیٹ ورک پر تعمیر کی اجازت دے گی۔ ڈیٹا سینٹر کے قیام کے لیے ‘کیریئر نیوٹرل’ طریقہ کو بڑھاتے ہوئے اس تنصیب کو محدودیت کی اضافی سطحوں اور سیکورٹی پر سخت توجہ کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے – طبعی بھی اور منطقی بھی۔ کاروباری ادارے خدوخال کے ساتھ مزید توجہ کی توقع رکھ سکتے ہیں، جیسا کہ انتہائی محفوظ مٹیریل ہینڈلنگ سسٹم، بار کوڈنگ اور متعدد چیک پوائنٹس کی بنیاد پر، موزوں صارف دفتر مقام، مخصوص اسٹوریج اسپیس اور بڑے سازوسامان کی ہینڈلنگ کے نظام۔

اس تنصیب کی دیگر قوتوں میں اس کا مقام بھی شامل ہے جو قدرتی آفات کے خطرے سے بہت کم دوچار ہوتا ہے اور اہم ترین یہ کلیدی وسائل تک فوری رسائی کی سہولت دیتا ہے۔ یہ   بھارت اور دیگر جغرافیائی علاقوں میں بڑے اداروں کے لیے بہترین مقام بناتا ہے کہ وہ آفات سے بحالی اور کاروبار کو جاری رکھنے کے مقامات کا قیام کریں۔

نیٹ میجک کے بنگلور (الیکٹرانک سٹی) ڈیٹا سینٹر اور اس کی خدمات کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے:

http://www.netmagicsolutions.com/new-data-center-in-bengaluru

نیٹ میجک کے بارے میں

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کمپنی نیٹ میجک بھارت کی واحد ڈیٹا سینٹر انفرااسٹرکچر لائف سائیکل مینجمنٹ (DILM) سروس فراہم کنندہ ہے۔ ادارہ آئی ٹی بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی، ڈیزائن، انتظام، مدد اور ہجرت کے لیے خدمات فراہم کرتا ہے جو دنیا بھر میں 1200 سے زیادہ اداروں کے لیے اہم ترین ایپلی کیشنز چلاتا ہے۔ نیٹ میجک بھارتی آئی ٹی انفرااسٹرکچر-ایز-اے-سروس میدان میں بانی ادارہ ہے اور پبلک کلاؤڈ (سمپلی کلاؤڈ)، ہائبرڈ کلاؤڈ، مینجڈ سیکورٹی، ڈی آر-ایز-اے-سروس اور کلاؤڈ آبجیکٹ اسٹوریج (سمپلی ڈرائیو) جیسی خدمات مارکیٹ میں پیش کرنے والے اولین اداروں میں شامل ہے۔

نیٹ میجک اپنی خدمات 8 کیریئر-نیوٹرل، جدید ڈیٹا سینٹرز کے ذریعے فراہم کرتا ہے جو ممبئی، بنگلورو، نوئیڈا (دہلی-این سی آر) اور چنئی میں قائم ہیں۔

نیٹ میجک آئی ایس او 27001، آئی ایس او 9001:2008، آئی ایس او 20000-1 اور ایس اے پی (ڈیٹا سینٹر اینڈ کلاؤڈ ہوسٹنگ) اسناد یافتہ ہے اور اس کے پروسیسز آئی ٹی آئی ایل فریم ورک کے مطابق ڈیزائن کردہ ہیں۔

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز گروپ کے حصے کے طور پر یہ معروف عالمی ٹیئر-1 آئی پی نیٹ ورک، آرک اسٹار یونیورسل ون (ٹ م) وی پی این نیٹ ورک تک بھی رسائی اور یوں 196 ممالک/خطوں، اور 150 سے زیادہ محفوظ ڈیٹا سینٹرز  تک دسترس رکھتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے www.netmagicsolutions.com پر لاگ آن ہوں۔

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن کے بارے میں

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کاروباری اداروں کے لیے انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشنز ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) ماحول کو بہتر بنانے کی خاطر مشاورت، ڈھانچہ، حفاظت اور کلاؤڈسروسز فراہم کرتا ہے۔ ان پیشکشوں کو ادارے کے عالمی بنیادی ڈھانچے، بشمول معروف عالمی ٹیئر-1 آئی پی نیٹ ورک، آرک اسٹار یونیورسل ون (ٹ م) وی پی این نیٹ ورک کا سہارا حاصل ہے جو 196  سے زیادہ ممالک/خطوں اور 150 سے زیادہ محفوظ ڈیٹاسینٹرز تک رسائی رکھتا ہے۔ این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کے حل ڈائی مینشن ڈیٹا، این ٹی ٹی ڈوکومو اور این ٹی ٹی ڈیٹا جیسے این ٹی ٹی گروپ کے اداروں کے عالمی وسائل کو مضبوط بناتے ہیں۔

ذریعہ: این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]