Breaking News

ایڈفونک نے عالمی توسیع میں اضافے کے لیے 7.5 ملین ڈالرز (5.2 ملین یورز) جمع کر لیے

AsiaNet 46190

لندن، 7 ستمبر  2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

گزشتہ 12 ماہ میں ادارے کی آمدنی میں دس گنا اضافہ

گلوبل موبائل تشہیر مارکیٹ ایڈفونک نے آج سرمایہ کاری میں اضافی 7.5 ملین کے اضافے کا اعلان کیا ہے۔یہ سرمایہ کاری، جو ایڈ فونک کے موجودہ سرمایہ کاروں کی جانب سے کی جائے گی، شمالی امریکہ، یورپ اور ایشیا بحر الکاہل میں ادارے کی ادارے کی بڑھتی ہوئی پیشرفت میں مدد دے گی، اور 12 ماہ کے عرصے میں گنتی کو آج 40 سے 100 سے زیادہ تک لے جائے گی۔ معروف ٹیلی کام منتظم اور سرمایہ کار گورڈن شیلڈز بھی سرمایہ کاری کے اس مرحلے کے اہم مددگاروں میں سے ایک ہیں۔

سرمایہ کاری کا تازہ مرحلہ ایڈفونک کی اہم پیشرفت کے دور کے بعد آیا ہے جس میں ادارے نے گزشتہ 12 ماہ میں آمدنی میں دس گنا اضافہ کیا، اپنی پبلشر سائٹس اور ایپس کے نیٹ ورک کو 8 ہزار سے آگے بڑھایا اور ماہانہ 15 ارب سے زائد اشتہاری درخواستیں چلا رہا ہے۔ ہر ماہ سام سنگ، ای بے، میک ڈونلڈز، ٹیسکو، گروپ آن اور گوگل جیسے معروف برانڈز کی مہمات چل رہی ہیں جو اندازا 100 ملین موبائل صارفین تک پہنچ رہی ہیں۔

سرمایہ کاری وسیع تر بین الاقوامی توسیع،پلیٹ فارم صلاحیتوں میں مزید بہتری اور کلیدی کاروباری عوامل میں بھرتی میں مدد کے لیے استعمال کی جائے گی۔ 2011ء کے آخر تک یورپ، شمالی امریکہ اور ایشیا بحر الکاہل میں متعدد نئے دفاتر آپریشنل ہو جائیں گے۔ ادارہ اپنے اشتہاری آپریشنز، مصنوعات کی ڈیولپمنٹ، انجینئرنگ اور مارکیٹنگ کے کاموں کے لیے متعدد اہم افراد کو بھی حاصل کرے گا۔ مصنوعات کی ڈیولپمنٹ میں مستقل سرمایہ کاری مشتہرین اور ناشرین کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائے گی۔

ایڈفونک کے سی ای او وکٹر میلاچارڈ نے کہاکہ “مارکیٹ تیز رفتار سے بڑھ رہی ہے اور مجھے گزشتہ دو سال میں اس پیشرفت پر خوشی ہے۔ سرمایہ کاری کا تازہ مرحلہ یورپی مارکیٹوں میں ہماری غالب پوزیشن کو مستحکم کرنے اور دنیا بھر میں ترقی کو تیز رفتار دینے کے لیے استعمال ہوگا۔ ہمارے پاس ترقی کے لیے واضح حکمت عملی ہے جسے مزید بین الاقوامی توسیع، کلیدی شعبوں میں بھرتیوں اور ہمارے مقدم پلیٹ فارم میں بہتریوں کا سہارا حاصل ہے۔”

گورڈن شیلڈز نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “میں روز اول سے ایڈفونک میں سرمایہ کار اور انتظامی ٹیم کی مہارت، ایڈفونک کی پیشکش کا معیار اور مارکیٹ میں ترقی کی صلاحیت کے معنی ہیں کہ ادارہ صنعت کی قیادت کرنے کے لیے بہترین پوزیشن میں ہے۔”

گارٹنر انکارپوریٹڈ کے مطابق عالمی موبائل تشہیر آمدنی 2011ء میں 3.3ارب ڈالرز تک پہنچنے پیش بندی ہے، جو 2010ء میں کمائے گئے 1.6 ارب ڈالرز کے دوگنا سے بھی زیادہ ہے۔ مزید برآں 2015ء تک دنیا بھر میں آمدنی 20.6 ارب ڈالرز تک پہنچ جائے گی۔

ٹیبل 1*

موبائل تشہیر آمدنی بلحاظ خطہ، عالمی، 2008ء تا 2015ء (ملین ڈالرز میں)

2010ء

2011ء

2015ء

شمالی امریکہ

304.3

701.7

5,791.4

مغربی یورپ

257.1

569.3

5,131.9

ایشیا/بحر الکاہل اور جاپان

868.8

1,628.5

6,925.0

باقی ماندہ دنیا

196.9

410.4

2,761.7

کل

1,627

3,309.9

20,610.0

ذریعہ: گارٹنر (جون 2011ء)

*گارٹنر پریس ریلیز، 16 جون 2011ء

http://www.gartner.com/it/page.jsp?id=1726614

ذریعہ: ایڈفونک

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *