Breaking News

ایکون نائن ایلمز: ورساچی ہوم کے ساتھ لندن کی پہلی فیشن-برانڈڈ رہائش گاہوں کا افتتاح

– 50 منزلہ ایکون نائن ایلمز میں گھریلو سجاوٹ ورساچی ہوم کی ہوگی

لندن، 16 جولائی 2015ء/پی آرنیوزوائر– دماک انٹرنیشنل لمیٹڈ کے مکمل ملکیتی ماتحت ادارے اور پرتعیش جائیداد بنانے والے ڈیکو یوکے پراپرٹی ہولڈنگز لمیٹڈ نے لندن میں 50 منزلہ اور 360 یونٹوں کے ساتھ اپنی اولین فیشن رہائش گاہوں کا اعلان کردیا ہے جس کے لیے گھریلو سجاوٹ ورساچی کی ہوگی۔ ہر ملکیت کا داخلی ایوان، آسائشیں اور گھریلو سجاوٹ ورساچی ہوم کی جانب سے ماہرانہ انداز میں تیار اور نصب کی جائے گی۔

AYKON%20Nine ایکون نائن ایلمز: ورساچی ہوم کے ساتھ لندن کی پہلی فیشن برانڈڈ رہائش گاہوں کا افتتاح

AYKON Nine Elms, designed by architects Kohn Pedersen Fox Associates (KPF).

ملٹی میڈیا خبری اعلامیہ دیکھنے کے لیے کلک کیجیے:

http://www.multivu.com/players/uk/7575151-aykon-nine-elms-versace-home/

سہولیات میں جدید جمنازیم، انڈور سوئمنگ پول اور اسپا، مالکان کے لیے ایک لاؤنج، بچوں کے کھیلنے کی جگہ، چھت پر باغ اور سینما، جو سب ورساچی ہوم کا تیار کردہ ہوگا۔

ایکون نائن ایلمز برطانوی دارالحکومت کے نائن ایلمز نئے علاقے کے قلب میں واقع ہے جو بیٹرسی سے متصل ہے، اور دریائے ٹیمز کا نظارہ فراہم کرتا ہے۔ یہ برج 2020ء تک مکمل ہونے کے لیے تیار ہے۔ ایکون نائن ایلمز لندن میں اس پیمانے کی پہلی نجی رہائش گاہ ہوگی جو مکمل طور پر ایک پرتعیش فیشن گھر کی جانب سے تیار اور پیش کی گئی ہیں، کیونکہ گھریلو ڈیزائن کے تمام پہلوؤں میں ورساچی شامل رہا ہے۔

ایکون نائن ایلمز عمدہ پینٹ ہاؤسز، تین، دو، خواب گاہ اور مین ہٹن اسٹوڈیو یونٹوں کا امتزاج پیش کرتا ہے جو شہر اور ٹیمز کے ساتھ دریا سے لے کر ویسٹ منسٹر کے محل اور لندن آئی کے نظارے تک پیش کرے گا۔

ورساچی کے سی ای او جیان جیانکومو فیرارس نے کہا کہ “ورساچی فیشن اور عیش کے مترادف  ہے اور جائیداد و ملکیت کے کاروبار میں شرکت ہمیں ورساچی طرز زندگی کا پورا تجربہ اٹھانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ حالیہ چند سالوں میں نجی رہائشی منصوبے ورساچی کی دنیا کا تزویراتی حصہ بن چکے ہیں۔ آج ڈیکو یو کے پراپرٹی ہولڈنگز اور ہمارے ساتھ برسوں سے کام کرنے والے اور اعلیٰ ترین معیارات پیش کرنے کے مشترکہ نظریے کے حامل ادارے دماک کے ساتھ تعاون کی بدولت ہم ورساچی طرز زندگی کے بہترین تاثر کو لندن کے قلب میں لا رہے ہیں۔”

لندن دنیا میں سب سے زیادہ آگے بڑھنے کی صلاحیت رکھنے والی جائیداد کی مارکیٹوں میں سے ایک ہے، جو رئیل اسٹیٹ کے مشاورتی ادارے جے ایل ایل کے مطابق تقریباً 6 فیصد کی مضبوط سال بہ سال شرح نمو رکھتی ہ۔ تجزیہ کاروں کو توقع ہے کہ آنے والے سالوں میں خطے میں گھروں کی قیمت اضافہ 5 سے 7 فیصد رہے گا۔

حسین سجوانی، چیئرمین دماک نے کہا کہ “لندن میں پرتعیش جائیداد سرمایہ کاری کے لیے ہمارے موجودہ عالمی صارفین میں زبردست طلب موجود ہے۔ ایکون نائن ایلمز ان کے لیے بے مثال موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ لندن کی مستحکم اور پائیدار مارکیٹ تک رسائی حاصل کریں۔ ایکون نائن ایلمز، ورساچی برانڈ کے طرز زندگی کے ساتھ، ایک انتہائی انوکھا خیال اور اس انتہائی ثقافتی اور متحرک شہر کی رہائشی مارکیٹ میں شاندار اضافہ ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “یہ ممکنہ خریداروں کو وسطی لندن شہر میں ایک پرتعیش گھر حاصل کرنے کا انوکھا موقع بھی فراہم کرتی ہے، وہ بھی نائٹس برج اور مے فیئر، چیلسی اور مجوزہ لینئر پارک کے زبردست خریداری مقامات کے قریب۔”

متعدد بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ادارے منصوبے پر کام کررہے ہیں جن میں دنیا کے ممتاز ترین تعمیراتی اداروں میں سے ایک کوہن پیڈرسن فوکس ایسوسی ایٹس (کے پی ایف)، ٹرنر اینڈٹاؤنزینڈ (ٹی ٹی) اور مشاورتی ادارے جے ایل ایل اور ڈبلیو ایس پی شامل ہیں۔

جیانی ورساچی ایس پی اے کے بارے میں:
1978ء میں قائم ہونے والا جیانی ورساچی ایس پی اے دنیا کے معروف فیشن ڈیزائن اداروں میں سے ایک ہے۔ 1997ء سے دوناتیلا ورساچی کی فنی ہدایات کے تحت کام کرنے والا ورساچی رحجان ساز فیشن، مردوں اور عورتوں کے لیے پہننے کے لیے تیار، زیورات، گھڑیاں، لوازمات، خوشبویات اور فرنیچرز سمیت فیشن اور طرز زندگی کی مصنوعات ڈیزائن، تیار، تقسیم اور فروخت کرتا ہے۔

 دماک کے بارے میں:
دماک مشرق وسطیٰ کے خطے میں پرتعیش جائیداد کے بڑے اداروں میں سے ایک ہے، جو خطے میں مختلف منصوبوں کا ایک قابل رشک پورٹ فولیو رکھتا ہے۔ ابتداء میں دبئی کے اہم ترین مقامات پر بلند و بالا، پرتعیش نجی اپارٹمنٹ منصوبوں میں خصوصیت رکھنے والا ادارہ اب خطے بھر میں بڑی ماسٹر پلان تعمیرات، گالف کورس کمیونٹی، ہوٹلوں اور ہوٹل اپارٹمنٹس بنا رہا ہے۔ دماک اب فیشن اور ڈیزائن کی دنیا کے چند تسلیم شدہ ناموں کے ساتھ کام کرتا ہے، جن میں ورساچی، فینڈی، دی ٹرمپ آرگنائزیشن، پیراماؤنٹ ہوٹلز اینڈ ریزورٹس اور ٹائیگرووڈز ڈیزائن جیسے اداروں کے ساتھ محدود وقت کے جائیداد مجموعے بنانا شامل ہے۔

ایکون نائن ایلمز دماک اور ورساچی ہوم کے مابین کسی رہائشی منصوبے پر پہلی شراکت داری نہیں ہے۔ دماک پراپرٹیز جدہ میں بحیرۂ احمر کے کنارے ورساچی برانڈ کے برج الجوہرہ کی پہلے ہی تکمیل کرچکا ہے اور جلد ہی لبنان میں وسط بیروت میں ایک پرتعیش برج کو مکمل کرے گا، یہ بھی ورساچی کی گھریلو سجاوٹ کا حامل ہوگا۔

مزید معلومات http://www.aykonproperties.com پر دستیاب ہیں۔

 رابطہ:
فلپ سورنسن، ایف ٹی آئی کنسلٹنگ
20-3727-1481 (0) 44+
Philip.Sorensen@fticonsulting.com

 ورساچی پریس آفس
press@versace.it
وایہ بورگوسپیسو 15/A – 20121 میلان – اٹلی
ٹیلی فون:
39-02-76093981+

 http://photos.prnewswire.com/prnh/20150720/238138

 ذریعہ: دماک پراپرٹیز

Check Also

Senate elections contesting candidates can withdraw nomination papers today: ECP

The candidates of the senate elections can withdraw their nomination papers today. Polling on 48 vacant seats of the upper house will be held on second of next month. In the federal capital, National Assembly members will elect senators for one gene...