Breaking News

بارنیز نیو یارک میں گاگاز ورکشاپ سے لیڈی گاگا کی سرفہرست تعطیلاتی پسندیں

AsiaNet 47687

نیو یارک، 9 دسمبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

حقیقی لیڈی گاگا فیشن، گاگاز ورکشاپ تعطیلات کا ایک روایتی مقام نہیں ہے، بلکہ یہ تحفے دینے اور خیرات کی عمومیت کا بے مثال جشن ہے۔ ورکشاپ میں انتخاب کے لیے تحفوں کی وسیع تعداد کے ساتھ لیڈی گاگا اپنی ذاتی پسند پیش کر چکی ہیں جس میں بلاشبہ آپ کی فہرست پر موجود ہر لٹل مونسٹر کے لیے کچھ نہ کچھ ہے۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20111208/NY19659)

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20111109/NY02997LOGO)

سب سے شاندار یہ کہ گاگاز ورکشاپ میں پیش کردہ تمام اشیاء کا 25 فیصد بورن دِس وے فاؤنڈیشن کو عطیہ کیا جائے گا، یہ ادارہ حال ہی میں لیڈی گاگا اور ان کی والدہ نے قائم کیا ہے۔ بورن دِس وے فاؤنڈیشن کی توجہ نوجوانوں کو با اختیار بنانے اور مساوات پر مرکوز ہوگی جس کے لیے وہ خود اعتمادی، بہبود، دنگے بازی کے انسداد، نصیحت اور کیریئر بنانے جیسے معاملات کو نمٹائے گی  اور مثبت تبدیلی کے لیے ڈیجیٹل تحریک کو اپنے ذرائع میں سے ایک کی حیثیت سے اپنائے گی۔

گاگاز ورکشاپ سے لیڈی گاگا کی سرفہرست تعطیلات پسند:

1) مقناطیسی گاگا ڈریس-اَپ سیٹ، 65 ڈالرز

2) لیڈی گاگا “ٹیلی فون” فیس ککی از ایلینیز، 15 ڈالرز

3) کمپوزیشن کتب۔ (نارنگی، سبز اور پیلے رنگوں میں دستیاب)، 20 ڈالرز

4) رونالڈ ڈیل خصوصی ایڈیشن کتاب (ماٹلڈا، چارلی اینڈ دی چاکلیٹ فیکٹر، جیمز اینڈ دی جائنٹ پیچ میں دستیاب)، 75 ڈالرز

5) ہیئر بوز، (مختلف رنگوں میں سربند اور بال باندھنے کے کلپ میں دستیاب)، 85 ڈالرز

6) “ڈائمنڈ” چائے کا کپ، 65 ڈالرز
7) گاگا پریس-آن ناخن، 45 ڈالرز

8) لٹل مونسٹر سیٹ، (چار چھوٹے روئیں دار عفریتوں کا سیٹ)، 58 ڈالرز

9) گاگا موٹرسائیکل گہنا 25 ڈالرز

10) گاگا ورکشاپ ٹی شرٹ، خواتین کی ٹی، 48 ڈالرز (بچوں اور مردوں کے لیے 38 سے 58 ڈالرز میں دستیاب)

11) گاگا ٹوٹ، 38 ڈالرز

میڈیسن ایونیو کے پرچم بردار اسٹور میں گاگاز ورکشاپ میں فروخت کے ساتھ ساتھ گاگاز ورکشاپ کی مصنوعات میں سے چند منتخب ملک بھر میں بارنیز نیو یارک کے مقامات اور Barneys.com پر آن لائن بھی دستیاب ہوں گی۔

گاگاز ورکشاپ کے بارے میں

ایک کثیر الجہتی جشن کی حیثيت سے گاگاز ورکشاپ میں شامل ہے: ایک شاندار انداز سے تبدیل کیا گیا خوردہ ماحول، تعطیلات کی کھڑکیاں، ایک وابستہ گاگا انٹرایکٹو ویب سائٹ اور محدود مدت کی مخصوص مصنوعات، جنہیں نکولا فورمی چیٹی کی تخلیقی ہدایت کاری کے تحت بارنیز کے تخلیقی ڈائریکٹر ڈینس فریڈ مین کے تعاون سے ازیوم وِوِڈ آسٹرو فوکس (avaf) کے کاریگروں ایلی سڈبریک اور کرسٹوف ہمائیڈے پیئرسن نے تیار کیا ہے۔

انتہائی محنت سے تیار کی گئی فنی تنصیبات، شوخ رنگوں اور avaf کے ڈیزائن کردہ جلی نمونوں سے لے کر بارنیز نیو یارک کی ورکشاپ کے لیے خاص طور پر تیار کردہ خصوصی و اپنی نوعیت کی واحد مصنوعات تک، گاگاز ورکشاپ تمام عمر کے خریداروں کے لیے تعطیلات کی بھرپور دعوت ہوگی۔

بارنیز نیو یارک کے بارے میں

بارنیز نیو یارک ایک پرتعیش خاص اشیاء فروخت کرنے والا ادارہ ہے جس کے پرچم بردار اسٹورز نیو یارک شہر، بیورلے ہلز، سیاٹل، بوسٹن، ڈیلاس، سان فرانسسکو، لاس ویگاس اور اسکاٹس ڈیل میں واقع ہیں۔ 1923ء میں مین ہٹن کے قلب میں مردوں کےخوردہ فروش کے طور پر شروع ہونے والا بارنیز 1970ء کی دہائی میں مردوں اور عورتوں دونوں کے لیے جدید انداز کے بین الاقوامی رحجان ساز میں تبدیل ہو گیا اور نئے اور جدید ڈیزائن باصلاحیت افراد کی دریافت اور انہیں پروان چڑھانے کے لیے معروف حیثیت اختیار کر گیا۔ بارنیز دنیا کے سرفہرست ڈیزائنروں کے سحر انگیز ڈیزائن فروخت کرنے کے لیے معروف ہے، جن میں مردوں اور عورتوں کے لیے پہننے کو فوری تیار، لوازمات، جوتے، زیورات، آرائش و زیبائش کا سامان، خوشبویات اور گھر کے لیے تحفے شامل ہیں۔ بارنیز کی مزاج سمجھنے کی حس اور انداز کی خصوصیت ان کی تخلیقی اشتہاری مہم،تعطیل کے ایام کے اصلی موضوعات اور نامورونڈو ڈسپلیز  میں بھی جھلکتی ہے۔ بارنیز کا جدید کو-اوپ، جو نوجوان اور ابھرتے ہوئے ڈیزائنرز کا مرکز ہے، کا آغاز 1985ء میں کیا گیا اور اس وقت سے یہ ایک جداگانہ اسٹور خیال کی حیثيت سے پھیلتا جا رہا ہے۔ بارنیز امریکہ بھر کی آٹھ ریاستوں میں ایک درجن سے زائد کو –اوپ اسٹورز چلاتا ہے۔ بارنیز نیو یارک کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.barneys.com ۔

ذریعہ: بارنیز نیو یارک

رابطہ: ماریسا پوچی، +1-212-450-8696، mpucci@barneys.com

تصویری منسلکات کے روابط:

http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=207404

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *