Breaking News

بارنیز نیو یارک نے بہار 2012ء خواتین ڈیزائنر مہم ‘ٹری ٹائم’ کا آغاز کر دیا

نیو یارک، 9 فروری 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

خصوصی پرتعیش اشیاء کے خوردہ فروش بارنیز نیو یارکنے آج اپنی بہار 2012ء خواتین کی ڈیزائنر مہم ‘ٹری ٹائم’ کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ مہم پینے لوپ ٹری اور سات دیگر خواتین کو پیش کرتی ہے، جن میں سے ہر صلاحیت اور حسن کے اعتبار سے بے مثال ہے۔ بارنیز نیو یارک نے پینے لوپ ٹری کو اپنی موسمیاتی مہم کے چہرے کے طور پر صرف اس لیے منتخب نہیں کیا کہ ٹری حسین و جمیل اور انفرادیت پسند فیشن آئیکون ہیں بلکہ اس لیے کہ وہ ذہین و فہیم اور بلند پایہ خاتون ہیں جو دوسروں کو عظمت کے حصول کے لیے متاثر کرتی ہیں، ان کے شوٹ ماریو سورینتی نے لیے ہیں۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20120209/NY50311-a)

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20120209/NY50311-b)

1966ء میں فوٹوگرافر رچرڈ ایویڈن کی جانب سے پہلی بار دریافت کی گئی پینے لوپ ٹری نے فیشن کی دنیا میں حسن کے ادراک کی راہیں بدل دیں۔ اپنی انفرادیت پسندی اور بے مثال نگاہ کے باعث، ٹری ساٹھ کی آزادانہ دہائی میں ہر رحجان کی نمائندگی کی۔ گو کہ ٹری کی معروف ترین تصاویر ایویڈن نے کھینچیں اور ووگ میں اشاعت نے انہیں ایک معروف ماڈل بنا دیا، لیکن فیشن پینے لوپ ٹری کی کثیر پہلو کی حامل شخصیت کا صرف ایک معمولی سا حصہ ہے۔

1980ء کی دہائی سے، ٹری بدھ مت کی طالب علم رہ چکی ہیں اور دنیا کا سفر کیا ہے، جن میں سے بیشتر انہوں نے لوٹس آؤٹ ریچ کے لیے کیے، جو کمبوڈیا اور بھارت میں غیر محفوظ عورتوں اور بچوں کو تعلیم میں مدد دینے کے لیے قائم ایک ادارہ ہے جو کسی نفع کے لیے کام نہیں کرتا۔ وہ کھاینت سے فاؤنڈیشن کے ساتھ بھی وسیع پیمانے پر کام کر چکی ہیں، جو دنیا بھر میں بدھ مت کے وظیفوں کو فروغ دیتا ہے۔

مزید براں، ڈینس فریڈ مین کی تخلیقی ہدایت کاری کے تحت، بارنیز نیو یارک نے ٹری کی توصیف اور مہم کی تکمیل کے لیے آٹھ وضع دار خواتین کا انتخاب کیا ہے۔ ٹری ہی کی طرح یہ خواتین اپنے شعبوں میں بے مثال ہیں۔ اداکارہ، ماڈل، صحافی، رقاصہ- یہ خواتین انفرادیت پسندی اور حسن کے اپنے برانڈ کو بارنیز کی مہم میں لائیں گی۔

بارنیز کے سی ای او مارک لی کہتے ہیں کہ “مجھے گزشتہ ستمبر میں پینے لوپ سے پہلی بار مل کر بہت خوشی ہوئی اور میں اسی وقت ان پر فریفتہ ہو گیا۔ میرا خیال تھا کہ بارنیز کی مہم کے لیے ان کی تصویر ایک اچھوتا کام ہوگا اور انہوں نے نظر عنایت کرتے ہوئے اس پر رضامندی کا اظہار کر دیا۔ دیگر تمام پیش کردہ خواتین کے ساتھ، ‘ٹری ٹائم’ جدید فیشن میں تنوع اور انفرادیت پسندی کا زبردست اظہار ہے۔”

‘ٹری ٹائم’ میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:

جین ایلڈرج

بالفاظ خود جوتوں کی دیوانی جین ایلڈریج نے پانچ سال قبل 15 برس کی عمر میں اپنے بلاگ، سی آف شوز، کا آغاز کیا اور اب کینے ویسٹ –سمیت ایک ملین دیگر فیشن کے چاہنے والے –ان کے شائق ہیں۔ اپنی والدہ اور ساتھی بلاگر، جوڈی، کی مدد سے ایلڈرج نہ صرف اپنے پسندیدہ جوتوں کا احاطہ کرتی ہیں بلکہ انتہائی وضع دار انداز میں قدیم اور جدید ڈیزائنرز کو ملانے والی اپنی نقاشی و بیل بوٹوں سے سجی تصاویر بھی تخلیق کرتی ہیں۔

سائبل بک

سائبل بک کی پیشہ ورانہ زندگی کا خط حرکت مختلف اور غیر معمولی ہے۔ ان کے جف پرستانہ انداز نے انہیں 90ء کی دہائی میں گالتیر اور ساں لاریں کی رن وے محبوبہ بنایا۔ بعد ازاں وہ ایک آلٹرنیٹو راک بینڈ کی موسیقارہ اور گلوکارہ بن گئیں۔ اب لاس اینجلس کے قریب ٹوپینگا کینین میں اپنے شوہر/ساتھی موسیقار اور صاحبزادی کے قیام پذیر بک ایک یوگا استاد بن چکی ہیں۔

صوفیہ سانچیز

پیدائشی طور پر ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والی سانچیز تین سال قبل نیو یارک آئیں اور فیشن اور حسن و جمال کے لیے آرٹ ڈائریکشن میں جانے سے قبل ماریو سورینتی کے لیے کام کیا۔

جولیا سار-جاموئس

برطانیہ کے ایک آزاد جریدے ونڈر لینڈ کی فیشن ایڈیٹر، نصف سینی گالی اور نصف فرانسیسی لندن میں مقیم جولیا سار-جاموئس انداز و اسلوب کی اپنی بے باکانہ حس کے باعث شارع انداز کے فوٹوگرافرز میں پرکشش بن گئیں۔

جیسیکا ساؤنڈ

امریکن بیلے تھیٹر کے کور دے بیلے کی رکن اور انگلش نیشنل بیلے کی سابق رکن جیسیکا ساؤنڈ شعور کی عمر سے لے کر رقص و موسیقی کے جذبہ شوق سے سرشار ہیں۔ ان کے پسندیدہ بیلے بنیادی طور پر رومانوی ہوتے ہیں۔

سارا روبا

ماڈل اور موسیقار سارا روبا ایک بنیادی طور پر ایک اداکارہ ہیں۔ اونٹاریو، کینیڈا کے ایک چھوٹے سے قصبے سے تعلق رکھنے والی روبا نیو یارک شہر میں منتقل ہوئیں اور اپنے شوہر ایڈم پیواؤ کے ساتھ ایک الیکٹرانک پاپ بینڈ ‘نیو لک’ کی شروعات سے قبل ماڈلنگ کی۔

میرین واکتھ

پیرس سے تعلق رکھنے والی اس ماڈل اور اداکارہ کو قسمت نے اس شعبے میں ڈال دیا۔ 14 سال کی عمر میں انہیں ایک ماڈلنگ ایجنٹ نے اس وقت دریافت کیا جب یہ بارش سے بچنے کے لیے ایک دکان میں کھڑی تھیں، اور بالکل یہی ان کے اداکاری کی پیشہ ورانہ زندگی کی شروعات کا بھی سبب تھا۔ وہ فرانسیسی فلم “مائی پیس آف پائی” میں پیش ہوئی، اور حال ہی میں اپنی دوسری فلم کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔

‘ٹری ٹائم’ کو نمایاں طور پر بارنیز کے میڈیسن ایونیو پرچم بردار اسٹور کی کھڑکیوں  پر، اور مختلف کمیونی کیشن ٹچ پوائنٹس پر  پیش کیا جائے گا، جن میں بارنیز کے اسپرنگ 2012ء میلر (16 فروری کو گھر میں)، سیزن کی اشتہاری مہم، بارنیز ایڈیٹوریل سائٹ “دی ونڈو” اور Barneys.com شامل ہیں۔

بارنیز نیو یارک کے بارے میں
بارنیز نیو یارک (بارنیز) ایک پرتعیش خصوصی خوردہ فروش ہے جس کے پرچم بردار اسٹورز نیو یارک شہر، بیورلے ہلز، شکاگو، سیاٹل، بوسٹن، ڈیلاس، سان فرانسسکو، لاس ویگاس اور اسکاٹس ڈیل میں واقع ہیں۔ 1923ء میں مین ہٹن کے قلب میں مردوں کےخوردہ فروش کے طور پر شروع ہونے والا بارنیز 1970ء کی دہائی میں مردوں اور عورتوں دونوں کے لیے جدید انداز کے بین الاقوامی رحجان ساز میں تبدیل ہو گیا اور نئے اور جدید ڈیزائن باصلاحیت افراد کی دریافت اور انہیں پروان چڑھانے کے لیے معروف حیثیت اختیار کر گیا۔ بارنیز دنیا کے سرفہرست ڈیزائنروں کے سحر انگیز ڈیزائن فروخت کرنے کے لیے معروف ہے، جن میں مردوں اور عورتوں کے لیے پہننے کو فوری تیار، لوازمات، جوتے، زیورات، آرائش و زیبائش کا سامان، خوشبویات اور گھر کے لیے تحفے شامل ہیں۔ بارنیز کی مزاج سمجھنے کی حس اور انداز کی خصوصیت ان کی تخلیقی اشتہاری مہم،تعطیل کے ایام کے اصلی موضوعات اور نامورونڈو ڈسپلیز  میں بھی جھلکتی ہے۔ بارنیز کا جدید کو-اوپ، جو نوجوان اور ابھرتے ہوئے ڈیزائنرز کا مرکز ہے، کا آغاز 1985ء میں کیا گیا اور اس وقت سے یہ ایک جداگانہ اسٹور خیال کی حیثيت سے پھیلتا جا رہا ہے۔ بارنیز امریکہ بھر کی آٹھ ریاستوں میں ایک درجن سے زائد کو –اوپ اسٹورز چلاتا ہے۔ بارنیز نیو یارک کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.barneys.com ۔

رابطہ: ماریسا پوچی، +1-212-450-8696، mpucci@barneys.com

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *