Breaking News

بارنیز نیو یارک نے تعطیلات 2011ء مہم گاگاز ورکشاپ کا اعلان کر دیا

AsiaNet 45907

نیو یارک، 15 اگست 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

پرتعیش خصوصی اشیاء کے خوردہ فروش بارنیز نیویارک نے آج اپنی تعطیلات 2011ء مہم :گاگاز ورکشاپ کا اعلان کیا ہے۔ لیڈی گاگا کےساتھ بے مثال تعاون کے ساتھ یہ مہم معروف تخلیقی صلاحیتوں کے حامل فنکاروں کو مثالی سانتا ورکشاپ کے لیے گاگا کی ترجمانی تخلیق کرنے کے لیے یکجا کرے گی، اس میں ازیوم ووڈ آسٹرو فوکس (AVAF) کے ایلی سڈبریک اور کرسٹوف ہماڈے پیئرسن  اور مگلر کے کری ایٹو ڈائریکٹر اور لیڈی گاگا کے فیشن ڈائریکٹر نکولا فورمی چیٹی شامل ہیں۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20110815/NY51700LOGO)

تاریخ میں پہلی بار بارنیز نیو یارک نیو یارک شہر کے میڈیسن ایونیو میں واقع اپنے پرچم بردار اسٹور کو مکمل طور پر تعطیلاتی مہم کے لیے مخصوص مقام میں تبدیل کر دے گا۔ وسط نومبر میں شروع ہونے والی گاگاز ورکشاپ میڈیسن ایونیو پرچم بردار کی پانچویں منزل پر مردانہ اسٹور میں زندگی کے رنگ بر دے گا، اور اسے میڈیسن ایونیو کی مثالی کھڑکیوں کی مدد بھی حاصل ہوگی۔

کری ایٹو ڈائریکٹر ڈینس فریڈمین کی زیر ہدایت بارنیز نیو یارک کے ساتھ کام کرتے ہوئے اے وی اے ایف نے گاگاز ورکشاپ کے لیے اپنے جداگانہ انداز کا فنی کام کیا ہے،جو خصوصی تعطیلاتی خریداری تھیلوں اور پیکیجنگ پر بھی پیش کیا جائے گا۔ اپنے بصری طور پر دیدنی اور ملٹی میڈیا تنصیبات کے باعث معروف اے وی اے ایف کا کام میڈیسن ایونیو کے پرچم بردار اسٹور میں گاگاز ورکشاپ کے دوران، میڈیسن ایونیو کی کھڑکیوں، ساتھ ساتھ  منصوبے سے متعلقہ مختلف مواد اور مصنوعات پر بھی دیکھا جائے گا۔

بارنیز نیو یارک نے مخصوص، مختصر مدتی، چھوٹے تحائف کی رینج ڈیزائن کرنے کے لیے نکولا فورمی چیٹی کے کری ایٹو ڈائریکٹر کے تحت لیڈی گاگا کے ساتھ کام کیا ہے، جو مختصر مدت کے لیے صرف گاگاز ورکشاپ میں دستیاب ہو ں گے۔ نیو یارک میں گاگاز ورکشاپ کے ساتھ مجموعے کی منتخب اشیاء ملک بھر میں بارنیز نیو یارک کے اسٹورز اور Barneys.com پر آن لائن بھی دستیاب ہوں گی۔

بارنیز نیو یارک گاگاز ورکشاپ میں پیش کردہ اشیاء کی فرخت کا 25 فیصد خصوصی پروگرام کے اعزاز اور تعطیلاتی ایام کی خوشی میں لیڈی گاگا کے پسندیدہ خیراتی ادارے کے لیے عطیہ کرے گا۔

بارنیز نیو یارک کے سی ای او مارک لی نے کہا کہ “لیڈی گاگا ایک ثقافتی مظہر ہیں، صرف بطور گلوکار، نغمہ نگار اور اداکار ہی نہیں بلکہ برابری اور انفرادیت کی حمایت اور ایک فیشن مثال کی حیثيت سے اپنے مقام کے لحاظ سے بھی۔ ادارے کی تاریخ کی سب سےبڑی اور محیط تعطیلاتی تھیم بنانے کے لیے اس غیر معمولی تعاون میں لیڈی گاگا کے ساتھ شراکت داری بارنیز بہت زیادہ پرجوش ہے۔ نیو یارک شہر کے اہم امتیازی نشان ہونے کی حیثیت سے ہم ساتھی نیو یارکر اور شاندار صلاحیتوں کی حامل فرد کے طور پر لیڈی گاگا کا جشن منانا چاہتے ہیں۔”

گاگاز ورکشاپ بارنیز ڈاٹ کام کے خصوصی طور پر تیار کردہ شعبوں میں ڈیجیٹلی براہ راست نشر کی جائے گی، اوربارنیز نیو یارک کے پرتعیش مواد کی سائٹ دی ونڈو کے ذریعے جاری کی جائے گی۔

 بارنیز نیو یارک کے بارے میں

بارنیز نیو یارک (بارنیز) ایک ملبوسات اور دیگر پرتعیش اشیاء تیار کرنے والا خصوصی خوردہ فروش ہے جس کے پرچم بردار اسٹورز نیو یارک شہر، بیورلے ہلز، شکاگو، سیاٹل، بوسٹن، ڈیلاس، سان فرانسسکو، لاس ویگاس اور اسکاٹس ڈیل میں واقع ہیں۔ 1923ء میں مین ہٹن کے قلب میں مردوں کی دکان کے طور پر شروع ہونے والا بارنیز 1970ء کی دہائی میں مردوں اور عورتوں دونوں کے لیے جدید انداز کے بین الاقوامی رحجان ساز میں تبدیل ہو گیا اور نئے اور جدید ڈیزائن ٹیلنٹ کی دریافت اور انہیں پروان چڑھانے کے لیے معروف ہو گیا۔ بارنیز دنیا کے سرفہرست ڈیزائنرز کے سحر انگیز ڈیزائن فروخت کرنے کے لیے معروف ہے، جن میں مردوں اور عورتوں کے لیے پہننے کو فوری تیار، لوازمات، جوتے، زیورات، آرائش و زیبائش کا سامان، خوشبویات اور گھر کے لیے تحفے شامل ہیں۔ بارنیز کی حس مزاج اور انداز کی خصوصیت ان کی تخلیقی اشتہاری مہم،تعطیل کے ایام کے اصلی موضوعات اور نامورونڈو ڈسپلیز  میں بھی جھلکتی ہے۔ بارنیز انوویٹو اور کو-اوپ، جو نوجوان اور ابھرتے ہوئے ڈیزائنرز کا مرکز ہے، کا آغاز 1985ء میں کیا گیا اور اس وقت سے یہ ایک جداگانہ اسٹور خیال کی حیثيت سے پھیلتا جا رہا ہے۔ بارنیز امریکہ بھر کی آٹھ ریاستوں میں ایک درجن سے زائد کو –اوپ اسٹورز چلاتا ہے۔ بارنیز نیو یارک کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.barneys.com ۔

ذریعہ: بارنیز نیو یارک

رابطہ: ماریسا پوچی، +1-212-450-8696، mpucci@barneys.com

تصویری منسلکات کے روابط:

http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=195807

تصویری منسلکات کے روابط:

http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=195834

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *