برائن ایونز اور جم رائس کا ہٹ بیس بال گانا “ایٹ فین وے”

Asianet 48118

نیو یارک، 21 جنوری 2012ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

بڑے بینڈ کے گلوکار برائن ایونز کا نیا گانا “ایٹ فین وے” ریڈ سوکس قوم میں مقبول ہے۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20120118/NE37730)

پیر کو نیا بیسٹ بائے ٹی وی اشتہار قومی سطح پر نشر ہونا شروع ہوا۔ اشتہار میں بوسٹن ریڈ سوکس سپر اسٹار جم رائس، جو بیس بال ہال آف فیم کے رکن ہیں، اور ایونز، جنہوں نے یہ گانا لکھا اور گایا ہے، شامل ہیں اور اسے  گریمی ایوارڈ یافتہ پروڈیوسر نرادا مائیکل والڈن کی جانب سے پیش کیا گیا۔ ٹی وی اشتہار http://www.youtube.com/watch?v=0Rlp0a2qSo8 پر دیکھا جا سکتا ہے۔

ہفتہ 28 جنوری کو ایونز نے بین الاقوامی موسیقی کانفرنس میڈیم میں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس حوالے سے مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.midemfestival.com/brian-evans۔

ایونز نے بوسٹن میں فین وے پارک کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یہ گانا لکھا تھا، جو بوسٹن ریڈ سوکس کا گھر ہے۔ یہ ان کے پہلے البم میں بھی پیش کیا جائے گا، جسے والڈن پروڈیوس  کریں گے۔ یہ گانا http://www.cdbaby.com/cd/brianevans پر دستیاب ہے۔ اور ایونز کی ویب سائٹ http://www.brianevans.com ہے۔ ان کا فیس بک صفحہ یہ ہے http://www.facebook.com/croonerman۔

گانے کا آغاز نومبر میں فٹ بال سیزن کے دوران ہوا، جو ایمیزن ڈاٹ کام پر سب سے زیادہ فروخت ہونے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔ اس کا ذکر گزشتہ دو ماہ میں ہفت روزہ انٹرٹینمنٹ ، ریڈرز ڈائجسٹ، اسپورٹس السٹریٹڈ، ہفت روزہ بیس بال ، یو ایس اے ٹوڈے میں ہو چکا ہے اور اب بھی بڑے پیمانے پر مستقل تشہیر حاصل کر رہا ہے۔

ایونز کہتے ہیں کہ “ہم حیران و مسرور  ہیں کہ اس گانے کو کس قدر تشہیر ملی ہے، مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ اتنے سارے لوگ میری طرح فین وے پارک کے شائق ہیں۔ یہ ایک زبردست بات ہے۔”

ذریعہ:برائن ایونز میوزک گروپ

رابطہ:

اینڈریو بلٹز،

+1-978-309-8447،

rockportfb@aol.com