Breaking News

بل گیٹس کے سالانہ خط کا اجراء

سیاٹل، 25 جنوری/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

گیٹس نے موضوع بحث بنایا ہے کہ اختراعات (انوویشن) کس طرح ایک تاریک و روشن مستقبل کے درمیان فرق بن سکتی ہیں

بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئر بل گیٹس نے آج اپنا دوسرا سالانہ خط جاری کیا ہے – یہ خط فاؤنڈیشن کی اب تک کی کوششوں پر ان کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے اور بتایا جاتا ہے کہ فاؤنڈیشن کی ترجیحات پر اختراعات کس طرح اثرات مرتب کر سکتی ہیں۔

گیٹس پرامید ہیں کہ کڑی معاشی صورتحال کے باوجود سائنسی اختراعات اور دنیا کے غریب ترین افراد کے لیے کام کرنے والے اداروں کے ساتھ مستحکم شراکت داریوں کے ذریعے بنی نوع انسان کی حالت زار کو مستقلاً بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

گیٹس نے کہا کہ “گو کہ اختراع کی پیش بینی نہیں کی جا سکتی لیکن حکومتوں، نجی اداروں اور فاؤنڈیشنز کے لیے اس سمت میں سفر کو تیز تر بنانے کے لیے بہت کچھ کرنے کو باقی ہے۔ امیر حکومتوں کو تحقیق اور ترقی پر مزید خرچ کرنے کی ضرورت ہے، مثال کے طور پر، ہمیں ہمیں کارگر اقدامات کے بارے میں جاننے کے لیے صحت و تعلیم میں بہتر نظام ہائے پیمائش کی ضرورت ہے۔”

اس خط میں گیٹس نے زندگیوں کو بچانے یا بہتر بنانے والی اور مواقع پیدا کرنے والی اختراعات پر روشنی ڈالی ہے۔ ترقی پذیر دنیا میں ویکسین بچوں میں قابل علاج امراض کا خاتمہ کر رہی ہیں، نئے آلات ملیریا اور ایچ آئی وی کے خلاف جنگ میں مدد کر رہے ہیں اور بہتر بیج اور کھیتی باڑی کی تکنیکیں زرعی پیداوار میں اضافہ کر رہی ہیں۔ ریاستہائے متحدہ امریکہ میں اختراعات تعلیمی ماہرین کو تدریس اور تعلیم کو بہتر بنانے میں مدد دے رہی ہیں جس کےنتیجے  میں ہائی اسکول کے گریجویٹ طلبہ کامیابی اور پوسٹ گریجویٹ سند کے لیے تیار ہیں۔

گیٹس نے ایسی اختراعات میں سرمایہ کاری کرنے میں فاؤنڈیشن کے کردار کو واضح کیا جو بصورت دیگر بغیر فنڈ کے رہتی ہیں – بشمول چند وہ جو بالآخر ناکام ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے کم سے زیادہ خطرے کی حامل اور 15 سال تک کے ٹائم فریم کی حامل ان اختراعات کے لیے فاؤنڈیشن کی حمایت کو بھی موضوع بحث بنایا، جن کا مقصد ترقی پذیر دنیا میں بیماری، بھوک اور غربت کے خلاف جنگ اور ریاستہائے متحدہ امریکہ میں تعلیم کو بہتر بنانا ہے۔

1994ء میں اپنے آغاز سے لے کر آج تک بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن 21 ارب ڈالرز سے زائد کی گرانٹس دے چکی ہے۔ 30 ستمبر 2009ء تک فاؤنڈیشن کے وقف کی کل مالیت 34.17 ارب ڈالرز تھی۔

بل گیٹس کا سالانہ خط ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے، ملاحظہ کیجیے: www.gatesfoundation.org/annualletter۔ بل اینڈ میلنڈا گیٹس کی دنیا بھر میں گرانٹ فراہم کرنے والوں کے ساتھ ملاقات کی ہائی ریزولیوشن تصاویر اور وڈیو فوٹیج یہاں دستیاب ہیں: www.gatesfoundation.org/press-room/Pages/news-market.aspx۔

بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے بارے میں

بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن اس امر پر یقین رکھتی ہے کہ ہر زندگی یکساں اہمیت کی حامل ہے اور اسی لیے کوشاں ہے کہ تمام بنی نوع انسان یکساں، صحت مند اور بھرپور زندگی گزاریں۔ ترقی پذیر ممالک میں اس کی نظریں صحت عامہ کو بہتر بنانے اور بھوک اور انتہائی غربت سے بچانے کے لیے مواقع فراہم پر مرکوز ہیں۔ ریاستہائے متحدہ امریکہ میں وہ اس امر کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ تمام افراد، بالخصوص بہت کم وسائل کے حامل، کو دوران تعلیم اور زندگی میں کامیابی کے لیے تمام مواقعوں تک رسائی حاصل ہو۔ سیاٹل میں واقع اس فاؤنڈیشن کی سربراہی سی ای او جیف راکیس اور شریک-چیئر ولیم ایچ گیٹس سینئر کر رہے ہیں جو بل اور میلنڈا گیٹس اور ویرن بوفٹ کی زیر نگرانی کام کر رہے ہیں۔مزید معلومات www.gatesfoundation.org پر حاصل کیجیے یا فیس بک (http://www.facebook.com/home.php) اور ٹویٹر (http://twitter.com/gatesfoundation) پر گفتگو میں شریک ہوئیے۔

ذریعہ: بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن

 

رابطہ: ایمی انرائٹ،  +1-206-709-3400، media@gatesfoundation.org یا

بین ایوٹس،  +44-7879-614941،  دونوں برائے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن

Check Also

Iranian President visits Quaid’s Mazar in Karachi

The President of Iran Dr. Ebrahim Raisi reached Karachi along with his delegations on the last leg of his tour of Pakistan. The visiting President was accorded warm welcome at the airport by Governor Sindh Kamran Khan Tessori, Chief Minister Syed Mu...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *