Breaking News

بہتر طور پر منسلک اسمارٹ گرڈز کے بارے میں جاننے کے لیے ہواوے نے آئی سی ٹی اور بجلی کی صنعت کے ماہرین کو اکٹھا کرلیا

ہواوے کے بجلی توانائی کے عالمی اجلاس میں اسمارٹ گرڈز کے لیے جدید ترین آئی سی ٹی حل پیش

برسبین، آسٹریلیا، 21 اگست 2014ء/پی آرنیوزوائر/ — دنیا کے معروف انفارمیشن اور کمیونی کیشنز ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) حل فراہم کرنے والے ادارے ہواوے نے برسبین، آسٹریلیا میں 21 سے 22 اگست2014ء تک اپنا دوسرا عالمی بجلی توانائی اجلاس منعقد کیا۔ “جدید آئی سی ٹی بہتر طور پر منسلک اسمارٹ گرڈز کو طاقتور بناتی ہے” کے عنوان سے ہونے والی اس تقریب میں دنیا بھر سے بجلی کے اداروں، صنعتی انجمنوں اور عالمی برادری کے نمائندوں نے شرکت کی تاکہ باہم منسلک اسمارٹ گرڈز کی تعمیر پر اپنے خیالات اور بہتر مشقیں پیش کرسکیں اور بجلی کی صنعت میں آنے والے رحجانات کو تلاش کرسکیں۔

تقریب میں متعدد کلیدی تماثیل اور گول میز اجلاس منعقد ہوئے جن میں “مستقبل کی بجلی کو بہتر طور پر منسلک اسمارٹ گرڈز کی ضرورت” کے عنوان سے ہونے والی پہلی کلیدی نشست بھی شامل تھی جہاں آسٹریلیا کے بجلی بنانے والے ادارے اور ایتھوپیا کی الیکٹرک پاور کارپوریشن کے سربراہان نے ردعمل کا بہتر وقت اور پاور گرڈز کے لیے آئی ٹی اور او ٹی (آپریشن ٹیکنالوجی) کی تکمیل کو حاصل کرنے کے لیے اسمارٹ گرڈز کے استعمال پر معلومات افزاء تماثیل پیش کیں۔

تقریب کے ایک حصے کے طور پر ہواوے اور آئی ڈی سی نے “جدید آئی سی ٹی ایک بہتر طور پر منسلک اسمارٹ گرڈ کو طاقتور بناتی ہے” کے عنوان سے ایک رپورٹ پیش کی، اور کرسٹوفر ہولم، سینئر تجزیہ کار انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن (آئی ڈی سی) نے بہتر طور پر منسلک پاور گرڈز کی تعمیر میں جدید آئی سی ٹی ٹیکنالوجی کے کردار کے بار ےمیں  اظہار خیال کیا۔

“ایک بہتر طور پر منسلک اسمارٹ گرڈ چار مرکزی خصوصیات کا حامل ہو۔پہلا، اسے انٹرایکٹو اور قابل تجدید توانائی کے وسائل سے ہم آہنگ ہونا چاہیے، پھر اسے بہتر ترسیل کی ضرورت ہوگی جو بجلی کی کھپت کی طلب کو ترتیب دینے والے نرخ ناموں کو بہتر بناسکے۔ دریں اثناء، آئی ٹی او او ٹی مستقبل میں باہم تعاون کریں گے جو ایک جامع گرڈ کے طالب ہوں گے، اور ان خصوصیات کے لیے ایک لازمی شرط ہے، جو ایک زبردست اور خود سے درستگی کی صلاحیت ہے۔ ایک بہتر اسمارٹ گرڈ ایک مکمل منسلک گرڈ بن جائے گا جو ہر وقت ہر جگہ بجلی فراہم کرتا ہے اور، اور ہر واٹ کو استعمال کرتا ہے۔” جناب ڈیوڈ ہی، صدر مارکیٹنگ و سلوشن سیلز، ہواوے انٹرپرائز بزنس گروپ نے کہا۔

تقریب میں ہواوے نے بہتر طور پر منسلک اسمارٹ گرڈز کے لیے چار جدید آئی سی ٹی حل پیش کیے۔

  • بجلی کی ترسیل کی اطلاعات کا احل: مضبوط اور قابل بھروسہ مرکزی ترسیل، تمام کاروباروں کو ڈھوتا ہوا ایک جال
  • بجلی کی تقسیم کو خودکار بنانے کا حل اور اے ایم آئی حل: تار اور بغیر تار سے تیز رسائی، تمام حالات کی ضروریات کو پورا کرتا
  • نیٹ ورک انٹیلی جنس تحفظ کا نظام: محفوظ اور ہموار آپریشنز کو یقینی بناتا ہے
  • تقسیم شدہ کلاؤڈ ڈی سی: لچکدار اور موثر تقسیم شدہ کلاؤڈ ڈی سی ایک مستحکم بنیاد بناتا ہے

اس وقت ہواوے کی آئی سی ٹی مصنوعات اور حل دنیا بھر میں 160 سے زیادہ پاور کمپنیوں کو دیے جاچکے ہیں اور ادارہ کمرشل ای ایل ٹی ای- بیسڈ بجلی کی تقسیم کے حل فراہم کرنےمیں رہنما ادارہ ہے۔ اس کی بجلی ترسیل کے حل چین، جنوب مشرقی ایشیا، مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور یورپ میں فراہم کیے جاچکے ہیں۔

اجلاس کے بارے میں مزید معلومات ملاحظہ کیجیے:
http://enterprise.huawei.com/topic/2014powersummit/index.html

 ہواوے کے بارے میں

ہواوے ایک معروف عالمی انفارمیشن اور کمیونی کیشنز ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) حل فراہم کرنے والا ادارہ ہے جس کا مقصد ابلاغ کے ذریعے زندگی کا احاطہ کرنا ہے۔

 رابطہ:
میگی چینگ
86 755 8924 7562+
ای میل: zhangxin83@huawei.com

The post بہتر طور پر منسلک اسمارٹ گرڈز کے بارے میں جاننے کے لیے ہواوے نے آئی سی ٹی اور بجلی کی صنعت کے ماہرین کو اکٹھا کرلیا appeared first on Business News Pakistan.

Check Also

Sindh CM allots portfolio to eight sworn-in Provincial Ministers

Sindh Chief Minister Syed Murad Ali Shah has allotted the portfolio to eight sworn-in Provincial Ministers in the Sindh cabinet. The newly appointed eight ministers have already taken oath. Source: Radio Pakistan