Breaking News

تاخیر سے ادائیگیاں، ایشیائی کاروباری اداروں کے لیے ابھرتی ہوئی پریشانی

AsiaNet 44811

سنگاپور، 06 جون /پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

معروف عالمی کریڈٹ انشورر ایٹریڈیس کی اسپانسر شدہ اور سی ایف او انوویشن ایشیا کی جانب سے آج جاری کی گئی نئی آزاد تحقیق کے مطابق ایشیا کے کاروباری ادارے تاخیر سے ادائیگی اور نادہندگی کے حوالے سے کساد بازاری سے قبل کے دور سے زیادہ اب فکرمند ہیں۔

یہ کلیدی نتیجہ نئی پین ایشین تحقیق کے متعدد کارآمد انکشافات میں سے ایک ہے، جو 10 سے زائد ممالک میں تمام حجم کے اداروں میں کی گئی تھی، جن میں چین، ہانگ کانگ اور سنگاپور بھی شامل تھے، تاکہ عالمی مالیاتی بحران کے بعد ادائیگی اور ادائیگی کے حوالے سے لاحق خطرات پر رویوں اور تجربات کو پہچانا جا سکے۔

تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ زیادہ فکرمندی کے چند اسباب تھے جیسا کہ 75 فیصد جواب دینے والوں نے نشاندہی کی گئی ادائیگیاں متفقہ ادائیگی ضوابط سے باہر تھیں اور تقریبا نصف (49 فیصد) نے بتایا کہ ادائیگی کی اضافی شرائط کے حوالے سے صارفین کی درخواستیں بڑھ گئی ہیں۔

ایٹریڈیس کے سنگاپور کنٹری مینیجر مارٹن جونز نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ “گو کہ تحقیق ایشیائی کاروباروں کے لیے پریشان کن متعدد عوامل کو شناخت کرتی ہے، لیکن ممکنہ طور پر سب سے زیادہ واضح دریافت وہ طریقے ہیں جو ادارے صورتحال سے نمٹنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ کریڈٹ کے حوالے سے کم اہمیت کے حامل اداروں کا سامنا کم کر کے خود کو محفوظ بنانا 80 فیصد جواب دینے والوں کا ترجیح طریقہ تھا، جبکہ 40 فیصد نے کہا کہ وہ ادائیگی اور نقدی بہاؤ کو بہتر بنانے کے لیے اپ-فرنٹ ادائیگی کے طریقے کو استعمال کرنے پر توجہ مرکوز کریں گے۔”

انہوں نے مزید اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ “دونوں طریقوں سے جو مسئلہ ابھر کر سامنے آ رہا ہے وہ خطرے کا سامنا کرنے کو محدود کرنے کے ساتھ وہ ایشیائی کاروباروں کے لیے ترقی اور مواقع بھی محدود کر رہے ہیں کیونکہ حد سے زیادہ پابند تجارتی شرائط ممکنہ صارفین کو ایسے فراہم کندگان کی جانب لے جا سکتی ہے جو کم محتاط اور زیادہ پرکشش کریڈٹ شرائط کے حامل ہوں۔ زیادہ موافق کریڈٹ شرائط بسا اوقات ان اداروں کی جانب سے پیش کی جا سکتی ہیں جو ٹریڈ کریڈٹ انشورنس سے محفوظ شدہ ہوں۔ جیسا کہ کریڈٹ انشورنس کریڈٹ کی ایک متفقہ سطح پر اداروں کا احاطہ کرتی ہے، یہ اداروں کے لیے بغیر کسی ممکنہ ممنوعہ اقدام، جیسا کہ اپ فرنٹ ادائیگی ، کو متعارف کرانے کی ضرورت کے ایسے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے قابل بناتی ہے، جیسا کہ اگر پالیسی یافتہ ادائیگی نہ کرے تو رقم کی 90 فیصد قدر کی ادائیگی کرتی ہے۔”

نئی تحقیق بعنوان “واجب الادا بعد از  بحران”  http://www.atradius.sg پر ڈاؤنلوڈ کے لیے دستیاب ہے۔

ایٹریڈیس کے بارے میں

ایٹریڈیس گروپ دنیا بھر میں تجارتی کریڈٹ انشورنس، ضمانت اور کلیکشنز سروسز فراہم کرتا ہے اور 42 ممالک ميں 160 دفاتر کے ذریعے اپنا وجود رکھتا ہے۔ ایٹریڈیس دنیا بھر میں 60 ملین اداروں کے کریڈٹ انفارمیشن پر رسائی رکھتا ہے اور روزانہ 20,000 سے زائد ٹریڈ کریڈٹ لمٹ فیصلے کرتا ہے۔ اس کی مصنوعات کریڈٹ پر مصنوعات اور خدمات کی فروخت سے متعلق ادائیگی کے خطرات سے دنیا بھر کے اداروں کو محفوظ رکھنے میں مدد دیتی ہیں ۔

ذریعہ: ایٹریڈیس این وی

 

Check Also

Punjab Investigation Branch Chief Stresses Legal Rigor in Case Handling

Lahore, Muhammad Idrees Ahmad, Additional Inspector General of the Investigation Branch Punjab, chaired a significant video conference at the Central Police Office, directing investigation officers across the province to ensure that criminal investiga...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *