Breaking News

تحقیقی مقدار کو برقرار رکھنے کے لیے روس جدوجہد کر رہا ہے، تھامسن رائٹرز تحقیق

فلاڈیلفیا و لندن، 26 جنوری/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

تحقیق کے تاریخی مستحکم شعبوں میں فرسودگی کے شواہد

تھامسن رائٹرز کی آج جااری ہونے والی ایک تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ روس کی تحقیقی مقدار  میں گزشتہ 10 سالوں میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے اور اب وہ نام نہاد “BRIC” گروپ میں نیچے  سے دوسرے نمبر پر ہے۔

‘سائنس کا نیا جغرافیہ: روس میں تحقیق و تعاون’ کے نام سے جاری ہونے والی یہ تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ 1994ء میں 29 ہزار سے زائد صفحات کے ساتھ عروج پر پہنچنے کے بعد روس کی تحقیقی مقدار  اگلی ایک دہائی پر مستقلاً زوال پذیر ہوتی ہوئی 2006ء میں 22 ہزار تک پہنچ گئی۔

حالیہ پانچ سالوں میں ادب پر تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ روس نے سائنس کے تمام شعبہ جات میں تقریباً ایک لاکھ 27 ہزار صفحات جاری کیے ہیں، جو تھامسن رائٹرز کے کے فہرست کردہ مجلوں میں شایع ہونے والے دنیا بھر کے صفحات کا 2.6 فیصد ہیں۔ یہ برازیل سے زیادہ لیکن بھارت سے کم اور چین سے بہت ہی کم ہے۔ دنیا بھر میں دیکھا جائے تو روس کے نتائج آسٹریلیا اور کینیڈا سے بھی کم ہیں اور نیدرلینڈز سے کچھ زیادہ ہیں۔

تھامسن رائٹرز میں تحقیقی قدر پیمائی کے ڈائریکٹر جوناتھن ایڈمز کہتے ہیں کہ “یقیناً کئی تجزیہ کاروں کے لیے یہ حیران کن امر ہوگا کہ روس کی باضابطہ اشاعتی مقدار ایسے ممالک کے برابر ہو گئی ہے جو مستحکم تحقیقی سرمایہ کاری کی بہت مختصر تاریخ رکھتے ہیں۔ جب دیگر ممالک نے اپنی تحقیقی مقدار میں اضافہ کیا ، اس وقت روس اپنی مقدار کو برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد کرتا نظر آیا حتیٰ کہ طبیعات اور خلائی سائنس کے شعبوں میں بھی زوال پذیر ہوا جو تاریخی طور پر اس کے مرکزی و مضبوط شعبے تھے۔”

دیگر اہم انکشافات میں شامل ہیں:

– امریکہ نے جرمنی کی جگہ روس کے ساتھ تحقیق میں تعاون کرنے والے ممالک میں پہلا نمبر حاصل کر لیا۔

-چین اور جنوبی کوریا نے روس کے ساتھ سائنٹیفک شراکت داری میں تیزی سے اضافہ کیا۔

– نیوروسائنس اور رویے کے شعبوں میں روس کی پیشرفت کے آثار ظاہر کیے ہیں۔

– میکس پلانک سوسائٹی روس کے ساتھ سب سے زیادہ مسلسل تعاون کرنے والا ادارہ ہے۔

یہ تحقیق تھامسن رائٹرز کے عالمی تحقیقی رپورٹ سلسلے کا حصہ ہے جو دنیا بھر میں سائنسی تحقیق کے بدلتے ہوئے منظرنامے اور محرکات کو ظاہر کرتی ہے اور ویب آف سائنس (ر) میں شامل ڈیٹا کی بنیاد پر تیار کی جاتی ہے، جو اعلیٰ ترین معیار کے علمی ادب کے لیے سب سے بڑا حوالہ جاتی ماحول رکھنے والے تھامسن رائٹرز ویب آف نالج (ایس ایم) پلیٹ فارم پر دستیاب ہے۔

مکمل رپورٹ کی نقل کے خواہشمند ذرائع ابلاغ کے نمائندگان پال سینڈل سے paul.sandell@thomsonreuters.com پر رابطہ کریں۔

تھامسن رائٹرز

تھامسن رائٹرز کاروباری اداروں اور پیشہ ور ماہرین کے لیے معقول اطلاعات کا اہم ترین ذریعہ ہے۔ ہم نے صنعت کے اعلیٰ ترین تجربہ اور جدید ٹیکنالوجی کو یکجا کیا ہے تاکہ مالیاتی، قانونی، محصولات اور حساب گری، سائنسی، صحت عامہ اور ابلاغی مارکیٹوں کے شعبہ جات کے فیصلہ سازوں کو اہم معلومات فراہم کی جا سکیں، اس پورے عمل کو دنیا کی سب سے زیادہ قابل بھروسہ خبری اداروں کی قوت حاصل ہے۔ نیویارک میں صدر دفتر اور لندن اور ایگان، منیسوٹا میں دفاتر کے ساتھ تھامسن رائٹرز 100 سے زائد ممالک میں 50 ہزار سے زائد ملازمین کا حامل ہے۔ تھامسن رائٹرز کے حصص ٹورنٹو اسٹاک ایکسچینج (ٹی ایس ایکس: TRI) اور نیویارک اسٹاک ایکسچینج (این وائی ایس ای: TRI) پر مندرج ہیں۔ مزید معلومات کے لیے www.thomsonreuters.com ملاحظہ کیجیے۔

ذریعہ: تھامسن رائٹرز

رابطہ: پال سینڈل

ہیلتھ کیئر اینڈ سائنس

+44(0)207-433-4704

paul.sandell@thomsonreuters.com

یا سوسن بیسا

ہیلتھ کیئر اینڈ سائنس

+1-215-823-1840

susan.besaw@thomsonreuters.com

Check Also

Govt committed for technology enhancement: Info Minister

Minister for Information and Broadcasting Attaullah Tarar has said that the government has unwavering commitment for technology enhancement and promote public-private partnership. Addressing a summit in Islamabad today, he said the Special Investment...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *