تحقیق میں ترقی کو بڑھانے میں مدد کے لیے چوتھی سالانہ پروبائیوٹکس گرانٹ بدستور جاری

AsiaNet 42631

الیگزینڈریا، ورجینیا، 20 دسمبر 2010ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

– نوجوان محققین کو درخواست دینے کی دعوت –

ڈینن اور یاکولٹ ہونشا کمپنی لمیٹڈ کی تشکیل  کردہ کمیٹی گلوبل  پروبائیوٹک کونسل (جی پی سی) نے آج ینگ انویسٹی گیٹر گرانٹ فار پروبائیوٹک ریسرچ (وائے آئی جی پی آر او)کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔ یہ گرانٹ ابھرتے ہوئے نوجوان ستاروں کو دو ایوارڈ فراہم کرے گی جن میں سے ہر ایک کی قیمت 50,000 ڈالر ہے۔اس سال کی گرانٹ کا مرکز صحت و تندرستی میں پروبائیوٹکس اور معدے کو متاثر کرنے والے مائکروبائیوٹا کا کردار ہے۔ درخواستیں 15 فروری 2011ء تک وصول کی جائیں گی۔

ڈینن ریسرچ کے ایگزیکٹو نائب صدر آر اینڈ ڈی سوین تھورماہلین نے کہا ہے کہ “گرانٹ پروگرام بنانے کا ہمارا مقصد ریاستہائے متحدہ امریکا میں اس ابھرتے ہوئے شعبے میں سائنسی تحقیق کی حوصلہ افزائی ہے اور اس کے بدلے میں سائنس کی ایک عالمی بنیاد ترتیب دینے میں حصہ لینا ہے جو اس نئے نظریے کی رہنمائی کریں گی کہ کس طرح پروبائیوٹکس انسانی صحت کو فائدہ پہچا سکتی ہے ۔”

گرانٹ ریاستہائے متحدہ امریکہ میں پروبائیوٹکس اور معدے کو متاثر کرنے والے مائیکروبائیوٹا تحقیق کو آگے بڑھانے اور اس تعلیمی شعبے میں ذہین، نوجوان محققین کو متوجہ کرنے کے لیے تخلیق کی گئی ہے۔ ڈینن اور یاکولٹ ہونشا کمپنی لمیٹڈ سائنس کی بنیادی تعلیم کے ذریعے پروبائیوٹکس کی صحت فوائد کے بارے میں آگہی بڑھانے والے صف اول کے نمایاں عالمی ادارے ہیں ۔

یاکولٹ ہونشا کمپنی لمیٹڈ کے سینئر مینیجنگ ڈائریکٹر جناب یوشی ہیرو کاواباٹا نے کہا ہے کہ “گزشتہ تین سالوں پر مبنی گرانٹ پروگرام کی کامیابی نے یہ ثابت کردیا ہے کہ نوجوان محققین پروبائیوٹکس، معدے کو متاثر کرنے والے مائکروبائیوٹا اور جسم کے درمیان تعلق میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ہم گزشتہ تین گرانٹ سلسلوں کے دوران وصول ہونے والے ایپلی کیشنز کے معیار سے بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور اس سال بھی اسی طرح کے نتائج کی امید رکھتے ہیں۔”

پروبائیوٹکس کی تعریف زندہ خوردبینی اجسام کے طور پر کی جاتی ہے جو کافی تعداد میں استعمال ہو کر میزبان کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔ ایک پروبائیوٹک کا فائدہ مخصوص نسل ہے جس کا مطلب ہے کہ ان کے مخصوص فوائدمعلوم کرنے کے لیے ان کی انفرادی اقسام کا مطالعہ ضروری ہے۔تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ پروبائیوٹکس کی کچھ اقسام نظام انہضام کی صحت کو بہتر بنانے اور مدافعتی کام میں مدد کر سکتے ہیں۔ نئی تحقیق نے ان خوردبینی اجسام کے امکانی اعمال کو ظاہر کیا ہے،جو اس سے بہت وسیع ہے جو حقیقت میں تصور کیا جارہا تھا۔یہ گرانٹ سائنسی ترقی کو آگے بڑھائے گی جو کہ جسم کے متعلق علم میں اضافہ اور ان اہم تراکیب  کو تلاش کرنے میں مدد دے گی جن سے پروبائیوٹکس صحت کو بہتر کرتے ہیں۔

درخواستوں کے طریقہ کار اور نوجوان محقق گرانٹ برائے پروبائیوٹک تحقیق کی اضافی معلومات http://www.probioticsresearch.com سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

عالمی پروبائیوٹکس کونسل کے بارے میں

عالمی پروبائیوٹکس (جی پی سی)2004ء میں ڈینن اور یاکولٹ ہونشا کمپنی لمیٹڈ کے ایک اشتراکی معاہدہ کے ذریعے قائم ہوئی۔ جی پی سی کا کردار دنیا میں پروبائیوٹکس کو فروغ اور / یا ترقی دینا ہے  ، بذریعہ ان معنی میں جیسے:

1۔ عوام اور دیکھ بھال پیشہ آوروں کو سائنسی کی بنیادی تعلیم اور معلومات کے فروغ کے ذریعے پروبائیوٹکس اور ان کی صحت فوائد کی آگہی کو بڑھانا؛

2۔ حکومتی اداروں اور دیگر متعلقہ دلچسپی کے گروہوں کے ساتھ گفت وشنید؛ اور

3۔ نمایاں محققین اور تحقیقی اداروں کے ساتھ تعلق بنانے اور پروبائیوٹکس اور آنتوں کے مائکروبائیوٹا کے شعبوں میں مشترکہ تحقیق کی مدد کرنا۔

جی پی سی سرگرمیاں ریاستہائے متحدہ امریکا میں پروبائیوٹکس سائنٹیفک بورڈ کے قیام کے ساتھ ہی شروع ہوئیں۔ ریاستہائے متحدہ امریکا میں پروبائیوٹکس کی تحقیق میں حصہ لینے کے ان مقاصد کی تکمیل کے لیے نوجوان محقق گرانٹ برائے پروبائیوٹک تحقیق پروگرام تخلیق کیا گیا ۔

ڈینن اور  ڈینن ریسرچ کے بارے میں

ڈینن دہی کی مصنوعات بنانے والا دنیا کا نمایاں ادارہ ہے۔ یہ مصنوعات ڈینن اور ڈینن برانڈ کے ناموں کے تحت فروخت کی جاتی ہیں۔ اپنے قیام کے بعدڈینن مصنوعات کی پیشکش پر اپنا کاروبار بنایا ہے جس میں صحت کے فوائد اور ذائقہ یکجا ہیں۔  ڈینن ریسرچ تمام ڈینن آر اینڈ ڈی سرگرمیوں(پوری دنیا میں 1200 ملازمین)کے لئے ذمہ دار ادارہ ہے۔ اس کا مشن ڈینن کی مصنوعات کو سائنسی دلیل کی بنیادپر صحت فوائد کے ساتھ تیار کرنا ہے۔ یہ کھانے کے صحت پر اثرات کا مطالعہ بھی کرتا ہے اور دنیا بھر میں ڈینن مصنوعات کی غذائی پروفائل کو مسلسل بہتر کرنے کا مقصد رکھتا ہے۔

علاوہ دیگر پروبائیوٹک تحقیق ڈینن ریسرچ کی کلیدی مہارت ہے۔ گزشتہ 90 سالوں کے دوران ڈینن نےتقریباً 4,000لیکٹک بیکٹیریا کی نسلوں یا “کلچرز” کا مجموعہ اکھٹا کیا ہے۔ ذائقہ اور ساخت  کے علاوہ ان کی کچھ ثقافت پروبائیوٹک صحت کی خصوصیات فراہم کرتی ہیں۔ جیسے  ایکٹیویا بنانے کے لیے استعمال ہونے والا بفی ڈوباکٹوریئم انیمالس ڈی این – 173 010، اور ڈین ایکٹیو بنانے کے استعمال ہونے والا لیکٹوباسلوس کاسائی ڈی این – 114 001۔ چونکہ یہ کلچر مجموعہ مصنوعات کی جدت کے لیے ممتاز صلاحیت  رکھتا ہے اس لیے ڈینن ریسرچ جدید ترین ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے مستقبل کی پروبائیوٹک بیکٹیریا کو منتخب کرنے کے لیے احتیاط سے اس کا مطالعہ کررہا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ فرمائیں http://www.danone.com/en/research-innovations.html، http://www.dannon.com، http://www.research.danone.com۔

یاکولٹ ہونشا کمپنی لمیٹڈ کے بارے میں

ٹوکیو، جاپان میں صدر دفتر رکھنے والا یاکولٹ ہونشا کمپنی لمیٹڈ 1935ء میں پہلا پروبائیوٹکس شربت یاکلولٹ (ر) پیش کرنے کے ذریعے پروبائیوٹکس میں دنیا کا نمایاں ادارہ  ہے۔مائیکرو بایولوجسٹ ڈاکٹر مینورو شیروتا کا قائم کردہ یاکولٹ (ر) اپنی مخصوص نسل لیکٹوباکیلوس سیزی شیروتا کی وافر مقدار کا حامل ہے۔ یاکولٹ دنیا بھر میں انسانی صحت میں آنتوں کے  بیکٹیریا کے استعمال اور پروبائیوٹکس کے لیے لامحدود ایپلی کیشنز کی تحقیق کے لیے وقف ہے۔ ادارے نے اپنی کوششوں میں مدد کے لیے دو سائنسی درسگاہیں قائم کیں: ایک جاپان میں (یاکولٹ سینٹرل انسٹی ٹیوٹ فار مائیکروبائیولوجیکل ریسرچ) اور ایک یورپ میں (یاکولٹ ہونشا یورپین ریسرچ سینٹر فار مائیکروبائیولوجی ای ایس وی)۔ 1964ء میں اپنے سمندر پار نیٹ ورک تیار کرنے کے بعد یاکولٹ نے 32 ممالک اور خطوں میں اپنے کاروبار کو وسعت دی ہے۔ بین الاقوامی تسلیم شدہ پروبائیوٹک مشروبات تیار کرنے کے علاوہ یاکولٹ نے ریاستہائے متحدہ امریکہ میں کولوریکٹل کینسر کے لئے سب سے پہلی دوا کیمپٹو (کیمپٹوسار) انجکشن بنانے کے لیے فارماسیوٹیکل شعبے میں بھی تسلیم کیا جاتا ہے۔یاکولٹ یو ایس اے انکارپوریٹڈ ٹورانس، کیلی فورنیا میں قائم یاکولٹ ہونشا کمپنی لمیٹڈ کا ماتحت ادارہ ہے۔مزید معلومات کے لیے ملاحظہ فرمائیں: http://www.yakult.co.jp/english، http://www.yakult.co.jp/institute، http://www.yakultusa.com۔

ذریعہ: ڈانون؛ یاکولٹ ہونشا کمپنی لمیٹڈ

رابطہ: پیٹریشیا کیئرنی  یا  ایشلے ہارٹ، +1-703-841-1600، gpc@probioticsresearch.com

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *