توشیبا اور این ٹی ٹی کام نے عالمی کلاؤڈ اتحاد کا اعلان کردیا

ٹوکیو، 27 فروری 2014ء/کیوڈو جے بی این-ایشیانیٹ/  — ہائی ٹیکنالوجی میں عالمی رہنما اور جدت طراز ادارے توشیبا کارپوریشن (ٹوکیو: 6502) اور این ٹی ٹی (این وائی ایس ای: NTT) کے ڈیٹا، کلاؤڈ اور بین الاقوامی مواصلات کے رہنما ادارے این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن (این ٹی ٹی کام) نے 27 فروری کو ایک کثیر پہلو اتحاد کا اعلان کیا ہے جس کے تحت توشیبا کی ڈیٹا-سینٹر اور کلاؤڈ-کمپیوٹنگ سروسز این ٹی ٹی کام کے انٹرپرائز کلاؤڈ کے ذریعے عالمی صارفین کو فراہم کی جائیں گی، جو ایک خود-قابل انتظام، فل-لیئر ورچوئل پرائیوٹ کلاؤڈ اور ڈیٹا سینٹرز پر مشتمل ہے۔ یہ سروسز اپریل سے شمالی امریکہ اور ایشیا میں پیش ہوں گی اور اس کے بعد یورپ تک پھیلائی جائیں گی۔

توشیبا، جو بنیادی طور پر جاپان میں مقامی اداروں کو ڈیٹا-سینٹر اور کلاؤڈ-کمپیوٹنگ سروسز فراہم کرچکا ہے، اب عالمی-سطح پر ڈیٹا-سینٹر اور کلاؤڈ-کمپیوٹنگ سروسز فراہم کرنے کے لیے انٹرپرائز کلاؤڈ استعمال کرے گا جو انٹرپرائز صارفین کے لیے اپنے عام کلاؤڈ نیٹ ورک ماحول میں رہتے ہوئے دنیا بھر میں کہیں سے بھی رسائی کے ذریعے اپنے آپریشنز کو پھیلانا اور سنبھالنا ممکن بنائے گا۔

اس اتحاد کے تحت توشیبا نے این ٹی ٹی کام کو اعلیٰ معیار، بہترین-کارکردگی کے اسٹوریج سسٹمز کی فراہمی شروع کردی ہے جو اب انٹرپرائز کلاؤڈ ماحول کے مختلف حصوں میں استعمال ہو رہے ہیں۔ این ٹی ٹی کام اسٹوریج اور متعلقہ اسٹوریج سروسز کے لیے توشیبا کی جدید ٹیکنالوجیز کے ساتھ اپنی کلاؤڈ سروسز کو مزید مضبوط کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

انٹرپرائز کلاؤڈ، جو کلاؤڈ کمپیوٹنگ وسائل، زبردست تحفظ کے حامل وی پی این کنکشنزاور بہت کچھ پیش کرتا ہے، این ٹی ٹی کام کے عالمی نیٹ ورک کے ذریعے قابل رسائی ہے، جو 196 ممالک اور خطوں تک پہنچتا ہے اور دنیا بھر میں 150 سے زیادہ محفوظ ڈیٹا سینٹرز پیش کرتا ہے۔ انٹرپرائز کلاؤڈ ایک اعلیٰ معیار کا انفرااسٹرکچر ایز اے سروس (IaaS) ہے جو کمیونی کیشن کیریئرز کی نیٹ ورک سروسز سے براہ راست منسلک ہوتا ہے تاکہ صارفین کے لیے سرور انفرااسٹرکچر کو آزادانہ طور پر کنٹرول کرنا ممکن ہو سکے جو 8 ممالک اور 10 مقامات پر کسٹمر پورٹلز میں ہیں۔

آگے بڑھتے ہوئے توشیبا اور این ٹی ٹی کام ایک دوسرے کی جدید ٹیکنالوجیز اور سروسز کا مزید فائدہ اٹھانے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ منصوبوں کو تحریک دی جا سکے جن کا مقصد متعلقہ عالمی کلاؤڈ کاروباروں کو مضبوط کرنا ہے۔

توشیبا کارپوریشن کےبارے میں

توشیبا ایک عالمی سطح پر معروف متنوع ساخت گری، حل فراہم کنندہ اور جدید برقی و برقیاتی مصنوعات اور نظاموں کو مارکیٹ کرنے والا ادارہ ہے۔ توشیبا گروپ کاروباروں کی وسیع اقسام میں جدت لاتا ہے: ڈیجیٹل مصنوعات، بشمول ایل سی ڈی ٹی ویز، نوٹ بک پی سیز، خوردہ حل اور ایم ایف پیز؛ برقی آلات، بشمول سیمی کنڈکٹرز، اسٹوریج مصنوعات اور مواد؛ صنعتی و سماجی بنیادی ڈھانچے کے نظام، بشمول پاور جنریشن سسٹمز، اسمارٹ کمیونٹی سلوشنز، طبی نظام اور متحرک زینے اور لفٹیں؛ اور گھریلو مصنوعات۔ توشیبا 1875ء میں قائم کیا گیا تھا اور آج 590 سے زیادہ مجموعی اداروں کا عالمی جال ہے، جس میں دنیا بھر میں 206,000 ملازمین ہیں اور سالانہ فروخت 5.8 ٹریلین ین (61 بلین امریکی ڈالرز) سے زیادہ ہے۔ توشیبا کی ویب سائٹ www.toshiba.co.jp/index.htm پر دیکھیں۔

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن کے بارے میں

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز اداروں کے لیے انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشنز ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) ماحول کو بہتر بنانے کی خاطر مشاورت، ڈھانچہ، حفاظت اور کلاؤڈ سروسز فراہم کرتا ہے۔ ان پیشکشوں کو ادارے کے عالمی بنیادی ڈھانچے، بشمول آئی پی وی4/آئی پی وی6 گلوبل ٹیئر-1 آئی پی نیٹ ورک، آرک اسٹار یونیورسل ون (ٹ م) وی پی این نیٹ ورک کا سہارا حاصل ہے جو 190 سے زیادہ ممالک/خطوں اور 150 سے زیادہ محفوظ ڈیٹا سینٹرز تک رسائی رکھتا ہے۔ www.ntt.com | www.twitter.com/nttcom | www.facebook.com/nttcomtv

http://www.linkedin.com/company/ntt-communications

ذریعہ: توشیبا کارپوریشن

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن