Breaking News

جیونی بھارتی مارکیٹ میں چینی موبائل صنعت کی رہنمائی کرتا ہوا

شین چین، چین، 20 مئی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– حالیہ اعدادوشمار سے ظاہر کیا ہے کہ بھارت میں جیونی کی فروخت کا حجم 2014ء میں 4 ملین تک پہنچا، جو اسے بھارت کا پانچواں اور چینی موبائل فونز میں نمبر ایک برانڈ بناتے ہیں۔ اس کامیابی پر جیونی کے صدر ولیم لو نے فخریہ طور پر کہا ہے کہ ادارہ اس سال 100 فیصد اضافہ کو ہدف بناتا ہے، جو 7 سے 8ملین ہے۔

0861504291 جیونی بھارتی مارکیٹ میں چینی موبائل صنعت کی رہنمائی کرتا ہوا

http://photos.prnasia.com/prnvar/20150519/0861504291

اس وقت بھارت چین اور امریکہ کے بعد دنیا کی تیسری سب سے بڑی موبائل مارکیٹ ہے، اور کئی موبائل برانڈز میں مقبولیت حاصل کرچکا ہے۔ بھارتی مارکیٹ کا تین سالوں کے اندر چین کے بعد دنیا کی دوسری سب سے بڑی مارکیٹ بننا متوقع ہے۔

بھارت میں چینی موبائل صنعت کے رہنما کی حیثیت سے جیونی مارکیٹ سے وابستہ ہے۔ اب تک جیونی بھارت میں تقریباً 100 ملازمین اور 7,000 سے زیادہ پروموٹرز رکھتا ہے۔ 2013ء کے اوائل میں بھارتی مارکیٹ میں جیونی کے داخلے اور 2014ء میں میک اِن انڈیا کے اجراء کے ساتھ ادارہ مقامی ملازمین حاصل کررہا، روایتی چینل بنا رہااور ای-کامرس پلیٹ فارم کے قیام کے لیے کوشش کررہا ہے۔ مستقبل میں جیونی بھارت میں موبائل ماحول کے مزید پختہ ہونے کے بعد اپنے “میک اِن انڈیا” منصوبے کی تعمیل کرے گا۔

جیونی جدت طرازی اور معیار سے وابستہ ہے۔ شین چین میں جیونی کے صدر دفاتر میں واقع ڈیزائن مرکز سے برانڈ کے باصلاحیت ملازمین کی جانب سے تحریک اور نئے خیالات ہمیشہ سامنے آتے رہتے ہیں۔ تمام نئے موبائل ماڈلز کو جامع سائنسی تجربات سے گزرنے کی ضرورت ہوتی ے۔ مثال کے طور پر ہر نئے موبائل ماڈل کو گرنے کے خلاف مزاحمت کے کم از کم 12 تجربات سے گزرنا پڑتا ہے اور اپنی تہہ/بیرونی سطح کے لیے 200 سے زیادہ الکحل تجربات سے بھی۔

ولیم لو نے بتایا کہ “دو نئے موبائل ماڈلز، ای 8 اور ایم5، رواں سال جون میں مختلف مارکیٹوں میں عالمی سطح پر جاری ہوں گے۔

ولیم نے بظاہر ناقابل شکست برانڈز کو بھی پیچھے چھوڑنے پر زبردست اعتماد ظاہر کیا اور کہا کہ “میں جیونی کی مسابقت پر یقین رکھتا ہوں< ایل اور سام سنگ دو سرفہرست موبائل برانڈز ہیں۔ اب ہم بھارت میں سام سنگ پر غلبہ حاصل کرچکے ہیں۔ اگلا مقابلہ ایپل سے ہے۔ اس میں وقت لگتا ہے۔”

ادارے کے صدر اور چیف پروڈکٹ مینیجر کی حیثیت سے ولیم لو دنیا بھر مین بہترین معیار اور صارفی تجربہ دینے والی مصنوعات کی صارفین کو فراہمی سے وابستگی ظاہر کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20150519/0861504291

رابطہ: آن لی وینگ، +86-755-82799823، +86-135-3809-1801، wangal@gionee.com

Check Also

Indian soldier’s death in Jammu barracks raises questions

Jammu, An Indian Army soldier was found dead in what is being described as mysterious circumstances in the Sunjwan area of the contested region of Jammu and Kashmir. The soldier was discovered hanged in his barracks, sparking an investigation into the...