Breaking News

دنیا بھر کے غریبوں کی مدد کے لیے جدید مالیاتی شمولیت کے لیے جی 20 کے عہد کا اظہار سی جی اے پی کی جانب سے خیر مقدم

واشنگٹن، 29 جون/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

جی 20 کی جانب سے تصدیق سے مالیاتی رسائی کو وسیع تر کرنے کے لیے جدت طرازی کی رفتار میں اضافہ ہوگا

دنیا بھر کے غریبوں کی مالیات تک رسائی کے لیے کام کرنے والے آزاد پالیسی ساز و تحقیقی مرکز سی جی اے پی نے اختتام ہفتہ پر گروپ 20 (جی 20) کے رہنماؤں کی جانب سے کیے گئے اعلان (http://g20.gc.ca) کا خیر مقدم کیا ہے، جس میں “جدید مالیاتی شمولیت کے قواعد” (http://g20.gc.ca/toronto-summit/summit-documents/principles-for-innovative-financial-inclusion) کاایک مجموعہ تشکیل دیا گیا ہے جو غریبوں کے لیے مالیاتی خدمات کی فراہمی میں اضافے کی کوششوں کو مدد دے گا  تاکہ وہ جدید انداز میں مالیات تک رسائی حاصل کر سکیں۔

سی جی اے پی کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلکسیا لاتورچو نے کہا کہ “موبائل فون کے حامل ایک ارب افراد بنیادی بینک کھاتہ بھی نہیں رکھتے، جدید مالیاتی شمولیت کے لیے جی 20 کے قواعد نئے طریق کار کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے پر پالیسی سازوں کی حوصلہ افزائی کریں گے جیسا کہ بغیر شاخ کی بینکاری کو دنیا بھر کے 2.7 ارب افراد تک پہنچانا (http://www.cgap.org/gm/document-1.9.38735/FA2009.pdf) جو بینک کھاتہ کھولنے کے قابل نہیں، تاکہ وہ انشورنس حاصل کر سکیں یا قرضہ جات لے سکیں جو انہیں مستقبل کے لیے بچت کرنے اور اپنے گھروں یا کاروباروں میں سرمایہ کاری کرنے میں مدد دیں گے۔

جی 20 رہنماؤں کے تیار کردہ قواعد دیگر عوامل کے علاوہ مضبوط قیادت، مصنوعات کے تنوع، مالیاتی اداروں کے لیے مناسب فوائد، اور مالیاتی شمولیت کے لیے جدت اختیار کرنے میں صارف کے بہتر تحفظ کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔ لاتورچو نے کہا کہ “جی 20 رہنماؤں کی جانب سے حمایت پالیسی سازوں اور نجی شعبے کی ایسی حکمت عملی اپنانے میں حوصلہ افزائی کرے گی جو جدید ہونے کے ساتھ ساتھ دانشمندانہ بھی ہو تاکہ دنیا بھر کے غریب افراد تک پہنچا جا سکے۔”

سی جی اے پی نے جی 20 کی اس ٹیم کے لیے تکنیکی مشیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں جس نے یہ قواعد مرتب کیے، یہ قواعد سی جی اے پی کے ٹیکنالوجی پروگرام کے تحت چار سے زائد سال تک حاصل کیے گئے اسباق کے ساتھ ساتھ الائنس فار فنانشل انکلوژن (http://www.afi-global.org) کے سروے اور متعدد ڈیولپمنٹ آرگنائزیشنز، معیارات مرتب کرنے والے اداروں اور نجی شعبے کے گروپوں کے متنوع اداروں کے ان پٹ کے ذریعے مرتب کیے گئے۔ قواعد کے مسودےپر کئی اسٹیک ہولڈرز سے مذاکرت کیے گئے جن میں جی 24، او ای سی ڈی، اقوام متحدہ اور ونڈسر گروپ شامل ہیں۔ سی جی اے پی نے ان ممالک سے تشخیصی اندازوں (http://www.cgap.org/p/site/c/template.rc/1.11.1772) کو تازہ تر کیا جو جدید مالیاتی شمولیت (http://www.cgap.org/policy) میں برتری رکھتے ہیں تاکہ قواعد کی تیاری کو میں ان کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ جی 20 ٹیم کی جانب سے جی 20 رہنماؤں کو پیش کی گئی مکمل رپورٹ میں منتخب کیس اسٹڈیز بھی شامل ہیں۔

نومبر میں سیول، کوریا میں جی 20 رہنماؤں کے اگلے اجلاس سے قبل اگلا قدم مضبوط اقدامات کے لیے پالیسی سازوں، معیارات مرتب کرنے والے اداروں اور نجی شعبے کو، جی 20 ممالک اور غیر جی 20 ممالک میں، ان افراد کے لیے مالیاتی خدمات فراہم کرنے کے لیے قواعد کے نفاذ کا عمل ہوگا جن تک ابھی تک یہ خدمات نہیں پہنچیں۔

سی جی اے پی ایک آزاد پالیسی و تحقیقی ادارہ ہے جو دنیا بھر کے غریبوں کو مالیات تک رسائی بخشنے سے وابستہ ہے۔ سی جی اے پی کے ٹیکنالوجی پروگرام کو بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن ، سی جی اے پی اور برطانیہ کے شعبہ بین الاقوامی ترقیات (DFID)  کی فنڈنگ حاصل ہے۔

ذریعہ: سی جی اے پی

رابطہ: جینیٹ تھامس

+1-202-473-8869

+1-202-744-4829

jthomas1@cgap.org

یا

جم روزنبرگ

+1-202-473-1084

jrosenberg@cgap.org

دونوں برائے سی جی اے پی

Check Also

Pakistan to achieve three trillion dollar economy by 2047: Planning Minister

Minister for Planning and Development Ahsan Iqbal says the country will achieve three trillion dollar economy by 2047, through targeted growth rate of nine percent. He was addressing the "Leaders in Islamabad Business Summit 2024" in Islamabad today...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *