Breaking News

دنیا کا سب سے بڑا جانی راکٹس لاہور، پاکستان میں کھل گیا

دس مکمل-امریکی ریستورانوں میں سے دوسرا دنیا کے چھٹے سب سے آباد ملک میں

الیسوویحو، کیلیفورنیا، 5 فروری 2014ء/پی آرنیوزوائر/ — کراچی میں اپنا پرچم بردار ریستوراں کھولنے کے بعد ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں جانی راکٹس نے17 جنوری کو ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں بھی اپنے دروازے کھول دیے۔ یہ انتہائی متوقع افتتاح ہمدان انٹرنیشنل کی اگلی دہائی میں پاکستان میں دس جانی راکٹسریستوراں کھولنے کے تزویراتی منصوبے کا حصہ ہے ۔ 8,200 مربع فٹ پر پھیلا اور کئی منزلوں پر مشتمل یہ ریستوراں دنیا بھر میں ادارے کے 300 مقامات میں سب سے بڑا ریستوراں ہے۔

Johnny%20Rockets%20logo دنیا کا سب سے بڑا جانی راکٹس لاہور، پاکستان میں کھل گیا

Johnny Rockets logo.

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20120112/LA35131LOGO)

پاکستان نے کیسے مزیدار کھانوں اور دوستانہ خدمات کے اس بے مثل ملاپکو فوری طور پر سمجھا، اسے جاننے کے بعد جانی راکٹس کے سی ایاو جان فلربرانڈ کے مستقبل کے بارے میں بہت پرامید ہیں جو 180 ملین آبادی کے حامل ملک میں زیادہ سے زیادہ افراد تک رسائی جاری رکھےہوئے ہے۔

فلر نے کہا کہ “بڑی آبادی کے اس خطے میں ہم زبردست امکانات دیکھ ہیں، جس نے اب تک جانی راکٹس جیسے تفریح-مرکزی ریستوراں نہیں دیکھے۔ پاکستان کے سب سے زیادہ قابل رسائی شہروں میں سے ایک کے معاشی مرکز کی حیثیت سے ہم تیزی سے بڑھتی ہوئی صارفی مارکیٹ میں نمایاں مواقع کی پیش بینی کرتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ہمدان انٹرنیشنل اس کو یقینی بنانے کے لیے بصیرت اور تجربہ رکھتا ہے۔”

کراچی میں اپنے پیشرو کی طرح نیا زیڈ بلاک لاہور ریستوراںجانی راکٹس کے روایتی ماحول کا عکاس ہے جو آرام دہ و پرسکون تفریح کے ساتھ 1986ء میں لاس اینجلس میں کھولے گئے معروف برانڈ کے پہلے ریستوران جیسی دہائیوں پر محیط موسیقی اور چکرداراسٹرازپر مشتمل ہے۔ ہمدان انٹرنیشنل کی بلند حوصلہ کاروباری شخصیت عبد الوہابنے جانی راکٹس کی تمام-امریکی پسندیدہ اشیاء کی بے انتہا طلب کو دیکھنے کے بعد اس اعزاز یافتہ عالمی فرنچائز کو پاکستان میں لانے کا فیصلہ کیا ، اس فہرست میں خاص طور پر تیار کیے گئےبرگرز، خستہ امریکن فرائیز، ہاتھ سے بنائے گئے مشروبات اور کلاسکسینڈوچز شامل ہیں۔

شیشے کی خوبصورت عمارت اور جانی راکٹس کے علامتی نیون اشتہارات کے ساتھ زیڈ بلاک مقام برانڈ کے مثالی امریکانا ذائقے کو اپنانے کی خواہاں مقامی آبادی اور مہمانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروارہا ہے۔

وہاب نے کہا کہ “پاکستان میں دوسرے جانی راکٹس کی حیثیت سے، جو دنیا کے گنجان آباد ترین شہروں میں سے ایک میں واقع ہے، یہ جگہ ہمیں ایسے صارفین فراہم کرے گی جو مکمل-امریکی کھانے کے تجربے کی شہرت کے بارے میں جاننے کے خواہاں ہیں۔”

تیسرا جانی راکٹس آنے والے مہینوں میں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں کھلنے کے لیے تیار ہے۔

جانی راکٹسزیڈ بلاک لاہور صبح 11 بجے سے نصف شب تک تمام ساتوں دن کھلا ہوا ہے۔ جانی راکٹس اور اس کے فرنچائزنگ مواقع کے بارے میں مزید معلومات کے لیے www.johnnyrockets.com پر جائیں۔

Check Also

Pak Army establishes Aghosh hostel for orphan children in Mir Ali, North Waziristan

Pakistan Army has established Aghosh hostel for orphan children in Mir Ali, North Waziristan. The hostel established in collaboration with Al-Khidmat Foundation, provides free food and accommodation and facility to over one hundred students. Student...