Breaking News

دو سے پانچ روزہ مفت سفری ایام کے لیے یوریل کی “ارلی برڈز” پیشکش

یوتریخت، دی نیدرلینڈز، 10 فروری 2014ء/پی آرنیوزوائر/ –

خریدیں ابھی، سفر بعد میں یوریل کے گلوبل پاسز کے ساتھ

سیاح خصوصی یوریل “ارلی برڈ” پیشکش کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو غیر-یورپی باشندوں کو یکم فروری سے 31 مارچ 2014ء کے دوران خریدے گئے یوریل گلوبل پاسز پر مفت سفر پیش کرتا ہے۔ ارلی برڈ پاسز چھ ماہ کا قبل از بکنگ دورانیہ رکھتے ہیں۔

یہ تشہیری پیشکش درجہ اول اور دوئم دونوں کے یوریل گلوبل پاسز پر لاگو ہوتی ہے اور تمام سفری زمرہ جات: بالغان، بچوں اور نوجوانوں، کے لیےعام ہے، بشمول دو سے پانچ افراد کے گروہ کے سیور پاسز کے لیے بھی، جو اضافی 15 فیصد رعایت دیتے ہیں۔ “ارلی برڈ” مہم 15 روزہ یوریل گلوبل پاس پر دو اضافی سفری ایام، 21 روزہ یوریل گلوبل پاس پر تین اضافی سفری ایام   اور ایک ماہ کے یوریل گلوبل مستقل پاس پر پانچ اضافی سفری ایام دیتی ہے۔

“گزشتہ سال کی ارلی برڈ مہم بہت کامیاب ثابت ہوئی، جس نے مارچ میں گلوبل پاس کی فروخت میں 96 فیصد کا زبردست اضافہ کیا۔ اضافی سفری ایام حاصل کرنے کے موقع نے تقریباً دوگنے مسافروں کو یوریل گلوبل پاس خریدنے کی تحریک دی۔ اس سال ہمیں توقع ہے کہ کہیں زیادہ سیاح اس تشہیری پیشکش کا فائدہ اٹھائیں گے۔ مقصد بذریعہ ٹرین یورپ کو مزید دریافت کرنے کے لیے اضافی دن پیش کرکے صارفین کے سفری تجربے کو بہتر بنانا ہے۔” یوریل گروپ سیلز اینڈ مارکیٹنگ مینیجر سلویا گوئرلاخ نے واضح کرتے ہوئے کہا۔

بذریعہ فروخت کل آمدنی کا 55 فیصد سے بھی زیادہ تخلیق کرنے والے یوریل گلوبل پاس یوریل کے پورٹ فولیو میں بدستور مقبول ترین پاس ہیں۔ 24 شریک ممالک کے ساتھ یہ تقریباً پورے براعظم یورپ کا احاطہ کرتے ہیں (بشمول چند اہم شپنگ لائنز پر مفت اور بارعایت سفر ) اور مسافروں کو انتخاب کے لیے ممالک کی وسیع تر اقسام پیش کرتے ہیں۔ یورپ کے تنوع کو گلوبل پا سکے ساتھ بذریعہ ریل تلاش کرنا آسان ہے، تاریخی اور غیر معمولی عالمی ورثہ مقامات سے لے کے فطری مقامات اور تعمیراتی شاہکاروں اور تاریخی مرکزی شہروں تک۔

یوریل پاسز مستند جنرل سیلز ایجنٹوں کے نیٹ ورک کے ذریعے دنیا بھر میں دستیاب ہیں۔ ملاحظہ کیجیے http://www.eurailgroup.org/eurail

یوریل اور انٹرریل پاسز کی مارکیٹنگ اور انتظامات سے وابستہ ادارہ یوریل گروپ جی آئی ای تیس شریک ریلویز اور شپنگ کمپنیوں کی مکمل ملکیت ہے۔ مزید برآں گروپ کئی مفادات شراکت دار بھی رکھتا ہے، بشمول ہوٹل، ٹرانسپورٹ کمپنیاں اور عجائب گھر، جو ریل پاس یافتگان کو اپنی ‎خدمات کم نرخوں پر یا مکمل مفت فراہم کرتے ہیں۔

ذریعہ: یوریل گروپ جی آئی ای

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]