Breaking News

دو صنعتی شہروں کے مابین ایک مکالمہ: فریڈررک اینگلس کی پیدائش کی دو سوسالہ یاد منانے کے موقع پر چین کے ڈونگوان میں وُوپرٹال تصویری نمائش کا آغاز

ڈونگوان،چین،01 دسمبر، 2020 / ژنہوا-ایشیا نیٹ / — ڈونگوان حکومت کے اطلاعاتی دفتر نے “ شہر-معیاری” کے موضوع پر  2020 ڈونگوان سیٹیزن فوٹو گرافی ویک منعقد کیا جس کا آغاز چین کے ڈونگوان میں ،  بشمول فریڈرک اینگلس کے آبائی شہر ووپرٹال تصویری نمائش کی ایک سرگرمی کے ساتھ ہوگیا ہے۔یہ نمائش ڈونگوان کے شہریوں کے لیے ایک “کھڑکی” کا کام کرتی ہے جس کے ذریعے وہ اپنے جڑواں شہر وُوپرٹال کے بارے میں جانتے ہیں اور اس کے ساتھ دونوں شہروں کے درمیا ن دوستانہ تعلقات ظاہرکرتی ہے،اور عظیم فلسفی اینگلس کی دو سو سالہ سالگرہ بھی اس میں منائی جائے۔اس کے ساتھ یہ دونوں شہروں کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دینے اور ایک ایک دوسرے کو مضبوط بنانے کے لیے ایک بہترین راستہ ہے۔

“فریڈرک اینگلز کے آبائی شہر وپرپل میں آپ کا استقبال ہے! یہ شہر شمالی رائن ویسٹ فیلیا ریاست ، مغربی جرمنی میں واقع ہے ، جو ڈسلڈورف اور کولون کے ہمسایہ ہے۔ 2015 میں ، ڈونگوان اور وُوپرٹال جڑواں شہر  بن گئے اور انہوں نے معیشت ، ثقافت ، سائنس اور ٹکنالوجی سمیت متعدد شعبوں میں تبادلات اور تعاون کیا ہے۔  یہ شہر کتنا حیرت انگیز ہے؟ براہ کرم 100 سالہ قدیم معطلی والی ٹرین (شوئببہن) پر سوار ہوں اور وقت اور جگہ سے گزرتے ہوئے ایک ثقافتی سفر سے لطف اٹھائیں ، جیسا کہ تصویری نمائش میں دکھایا گیا ہے۔

رواں سال COVID-19 کی اچانک تباہ کاریوں کے باوجود،اس نمائش نے چین اور جرمنی کے مابین ثقافتی تبادلے میں حائل  خلا کو پر کیا۔تصاویر دونوں ممالک کے درمیان تاریخ سے آشنائی اور تہذیبوں کے درمیان مکالمہ کو  کو مزید بڑھانے میں میں ایک جاندار میڈیا  بنتی جارہی ہیں ۔

یہ سال چین اور یورپ یونین کے مابین سفارتی تعلقات قائم ہونےکا 45 واں سال ہے اور اینگلس کی 200ویں سالگرہ بھی ہے۔ان کے آبائی شہر وُوپرٹال نے،اس سال کواینگلس کے سال کا نام دیا۔وُوپرٹال کے جڑواں شہر،ڈونگوان نے،آزادانہ اور مشترکہ تہذیبی تبادلے،اور لوگوں کو COVID-19 سے لڑنے کے لیےجذبہ پیدا کرنے اور معاشی بہتری کے لیے نمائش کا انعقاد کیا۔

نمائش کی افتتاحی تقریب کے روز،28 نومبر کے دن،انگلس کی دو سو سالہ سالگرہ تھی۔وُوپرٹال کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر جوہانز سلویگ کا خیر مقدمی ویڈیو میں کہناتھا کہ،یہ نمائش دونوں شہروں کے مابین موجود تعلقات کو قائم رکھنے میں مدد کرتی ہے،اور ڈونگوان کے شہریوں کو وُوپرٹال کے بارے میں جاننے کے مواقع فراہم کرتی ہے۔2019 اور رواں سال منعقد ہونے والی تصویری نمائش ہماری دوستی کی شناخت ہیں جس نے تمام رکاوٹوں کو عبور کیا۔اس اثنا میں،اینگلس میوزیم کے ایک سرپرست ڈاکٹر بلما نے بھی ویڈیو کے ذریعے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا،اور مقامی افراد کو میوزیم کے دورے کی دعوت دی۔

وُوپرٹال جرمنی کا ایک اہم صنعتی شہر ہے اور یہ صنعتی ترقی کے اعتبار سے ڈونگوان کے ساتھ کافی مشابہت رکھتاہے۔2015میں جب سے یہ دونوں جڑواں شہر بنے ہیں،انھوں نے سول ملازمین کے تبادلے کے ذریعے اپنے تعلقات کو مضبوط بنایا ہے،اور ووپرٹال سے لوگوں کو ڈونگوان میں سمر کیمپوں میں شرکت کرنے کے لیے دعوت دی ہے،اور تجارتی،معاشی اور ماحولیاتی تحفظ کے وفود کے دوروں کے تبادلے کیے ہیں۔گزشتہ سال دسمبر میں،ڈونگوان کے “ کنیکٹنگ ویتھ دی ورلڈ تھرو مینوفیکچرنگ- ڈائیورسیفائیڈ اربن کلچر” کے موضوع پر تصویری نمائش پیرس،فرانس، اور ووپرٹال جرمنی میں کرائی گئی،اور دنیا کو بتایا گیا کہ کیسے ڈونگوان معیاری ترقی کی پیروی کرتاہےاور دنیا کو گلے لگاتاہے۔

ڈونگوان شہری مصوری ہفتہ 5مرتبہ لگاتار منعقد ہوا،اور ہر بار تقریبا 200,000 شہریوں کو شرکت کے لیے متوجہ کیا۔یہ ڈونگوان میں ایک سالانہ تہوار بن گیاہے۔روں سال کی تقریب میں،ڈونگوان نے دو زبانوں میں اپنا تازہ شہری البم “ کوالٹی ڈونگوان” جاری کیا،جو پوری دنیا میں ریلیز اور فروخت ہوگا،تاکہ ملک اور باہر موجود قارئین کو ڈونگوان کے بارے میں مزید معلومات حاصل ہوں۔

ذریعہ :  اطلاعاتی ادارہ برائے حکومت ڈونگوان

 

Check Also

UK businesses must prioritise payment technology to build customer loyalty and stay competitive: New research from Lloyds Bank and FreedomPay

London, United Kingdom, April 23, 2024 (GLOBE NEWSWIRE) — Less than a third (27%) of businesses are confident they offer seamless payments experiences. Almost two-thirds of businesses (59%) across Retail, Food & Beverages and Hospitality believe a good checkout experience offers the same competitive advantage as having the best products. Customer preference is the factor […]