رالف لاریں نے ایلیزے محل میں صدر سرکوزی سے کیولیئر دے لیژوں دے اونے حاصل کر لیا

پیرس، 16 اپریل/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

رالف لاریں نے ڈیزائنر، کاروباری رہنما اور سرطان کے خلاف جنگ میں ایک انسان دوست شخصیت کی حیثیت سے اپنی خدمات کے اعتراف میں کیولیئر دے لا لیژوں دے اونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ یہ اعزاز صدر فرانس نکولا سرکوزوی نے بے مثال کیریئر اور انسان دوست سرگرمیوں اور فرانس میں دلچسپی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دیا۔

لیژوں دے اونے کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد پیرس میں امریکی سفارت کار کی رہائش گاہ پر ایک نجی عشائیے میں امریکی سفیر جناب چارلس ایس ریوکن اور ان کی اہلیہ محترمہ سوسن ٹولسن نے جناب لاریں کی میزبانی کی۔

42 سے زائد سالوں سے رالف لاریں نے طرز زندگی کے عالمی راج میں امریکہ کی تمثیل کشی پر محنت کی ہے۔ چاہے وہ نیو انگلینڈ کوسٹ کی عکاسی ہو یا مقامی امریکی ثقافت کی یا ہالی ووڈ کے سحر کی – رالف لاریں نے ہمیشہ رہنے والے انداز کی صورت گری کی ہے جسے دنیا بھر میں تسلیم کیا گیا اور اپنایا گیا ہے۔ آج، ادارہ چار زمروں: ملبوسات، گھریلو مصنوعات، لوازمات اور خوشبویات، میں طرز زندگی کی مصنوعات کو ڈیزائن، مارکیٹنگ اور تقسیم کرنے والا رہنما ادارہ ہے۔ ادارے کے برانڈ نام، جن میں پولو از رالف لاریں، رالف لاریں پرپل لیبل، رالف لاریں کلیکشن، بلیک لیبل، بلیو لیبل، ، لاریں از رالف لاریں، آر آر ایل، آر ایل ایکس، رگبی، رالف لاریں بچوں کے ملبوسات، امریکن لیونگ، چیپس اور کلب موناکو شامل ہیں، صارفی برانڈز کی سب سے زیادہ تسلیم کیے گئے کنبے میں سے ایک ہیں۔ پولو رالف لاریں دنیا بھر میں 300 سے زائد اسٹورز پر آپریٹ کرتا ہے، جس میں دبئی، کوریا اور پیرس میں حالیہ بین الاقوامی توسیع بھی شامل ہے۔

تصاویر تک رسائی کے لیے ملاحظہ کیجیے:

اے پی تصاویر:

http://www.apimages.com/Search.aspx?sh=10&st=k&remem=x&kw=Ralph+Lauren&intv=None

پولو رالف لاریں کے بارے میں

پولو رالف لاریں کارپوریشن (این وائی ایس ای: RL) چار زمرہ جات: ملبوسات، گھریلو مصنوعات، لوازمات اور خوشبویات، میں طرز زندگی کی معروف مصنوعات کی ڈیزائن، مارکیٹنگ اور تقسیم کرنے والا معروف ادارہ ہے۔ 40 سے زائد سالوں سے پولو کی ساکھ اور امتیازی تصور نے بڑھتی ہوئی مصنوعات، برانڈز اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں مستقلاً فروغ پایا ہے۔ ادارے کے برانڈ نام، جن میں “پولو از رالف لاریں”، “رالف لاریں پرپل لیبل”، “رالف لاریں کلیکشن”، “بلیک لیبل”، “بلیو لیبل”، “لاریں از رالف لاریں”، “پولو جینز کمپنی”، “آر آر ایل”، “آر ایل ایکس”، “”رالف لاریں بچوں کے ملبوسات”، “امریکن لیونگ”، “چیپس” اور “کلب موناکو”، بشمول دیگر، صارفی برانڈز کی سب سے زیادہ تسلیم کیے گئے کنبے میں سے ایک ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://investor.ralphlauren.com۔

ذریعہ: پولو رالف لاریں کارپوریشن

رابطہ: کیرولین وان ڈیر وورٹ

+33-1-44771910

Caroline.Vandervoort@poloralphlauren.com