Breaking News

سائٹس (ٹ م) کی جانب سے نووس انٹرنیشنل کیمپس کے لیے سند،تین ستارہ درجہ بندی حاصل کرنے والا پہلا، اور سند حاصل کرنے والے اولین پائلٹ منصوبوں میں سے ایک

AsiaNet 48187

سینٹ لوئس، 31 جنوری 2012ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

نووس انٹرنیشنل انکارپوریٹڈ کے عالمی صدر دفاتر کیمپس پہلا پائلٹ پروجیکٹ بن گیا ہے جسے اپنے ماحول دوست سائٹ ڈیزائن، تعمیرات و دیکھ بھال کے لیے سسٹین ایبل سائٹس انیشی ایٹو (ٹ م) (سائٹس (ٹ م)) کی سند سے نوازا گیا ہے ۔ نووس کیمپس، جس کی قیادت ایس ڈبلیو ٹی ڈیزائن کے لیڈاسکیپ ماہرین تعمیرات کر رہے ہیں، جو سائٹس کی جانب سے 3 ستارہ درجہ بندی دی گئی تھی، جو اسے دنیا میں سب سے اعلیٰ درجہ رکھنے والا لینڈ اسکیپ پروجیکٹ بناتی ہے۔

نووس کے صدر اور سی ای او تھاڈ سائمنز نے کہا کہ “سرٹیفکیشن کی یہ سطح ادارے کی ماحولیات پر پڑنے والے اثر کو کم کرنے سے وابستگی کی نمائندگی کرتی ہے، زمین اور ترقیاتی مشقوں کا کامیاب برتاؤ ثابت کرتا ہے ہے کہ ادارے آپریٹنگ اخراجات کو کم کرنے کے ساتھ صحت مندانہ کام کا ماحول حاصل کرسکتے ہیں۔”

سائٹس ایک کثیر الشعبہ جاتی کوشش ہے جس کی قیادت امریکن سوسائٹی آف لینڈ اسکیپ آرکی ٹیکٹس، دی لیڈی برڈ جانسن وائلڈفلاور سینٹر جامعہ ٹیکساس آسٹن اور امریکی بوٹینک گارڈن کر رہے ہیں تاکہ ماحول دوست ارضی ڈیزائن، تعمیر اور دیکھ بھال کی مشقوں کے لیے رضاکارانہ قومی رہنما ہدایات اور معیارات ترتیب دیے جا سکیں۔ پائلٹ ریٹنگ نظام کی تصدیق سسٹین ایبل سائٹس انیشی ایٹو: گائیڈ لائنز اینڈ بینچ مارکس 2009ء کی بنیاد پرمرتب کردہ ہے۔

 مئی 2010ء میں نووس کا کیمپس سائٹس شراکت داروں کی جانب سے 4 ستارہ ریٹنگ نظام اور رہنما ہدایات کے تجربے کے لیے منتخب کردہ 150 سے زائد قومی و بین الاقوامی منصوبوں میں سے ایک تھا۔

نووس جانوروں کی صحت اور غذائیت کے حوالے سے ایک عالمی رہنما ہے جس کی زیادہ توجہ کارپوریٹ سماجی ذمہ داری اور ماحول دوستی پر ہے۔ نووس میں ماحول دوستی کا شعبہ تہرے نتائج پر قائم کیا گیا: سماجی، اقتصادی اور ماحولیاتی عناصر۔ میسوری ریسرچ پارک، سینٹ چارلس میں واقع ادارے کے عالمی صدر دفاتر 9 ایکڑ رقبے پر پھیلے ہیں جنہیں ماحول دوست ڈیزائن کے نئے معیار پر بنایا گیا ہے۔

ایس ڈبلیو ٹی ڈیزائن میں پرنسپل ہنٹر بیکہم ، جو پائلٹ پروجیکٹ کوشش کے پروجیکٹ مینیجر تھے، نے کہا کہ “ہم سائٹس کے درجہ بندی نظام کے لیے درخواست گزاروں میں برتری حاصل کرنے والوں میں شمار پر خوش ہیں تاکہ اپنے منصوبوں کے ماحولیاتی، سماجی و اقتصادی پہلوؤں کو بہتر بنایا جا سکے۔” ایس ڈبلیو ٹی ڈیزائن میں شریک-بانی پرنسپل ٹیڈ اسپیڈ ڈیزائن رہنما تھے۔ “تین-ستارہ سرٹیفکیشن ماحول کے ساتھ ہماری وابستگی، اور اپنی برادریوں اور نووس اور ایس ڈبلیو ٹی ڈیزائن کی ماحول دوستی کے لیے جذبے دونوں کی شاہد ہے۔”

نووس کیمپس کی جانب سے اختیار کردہ خصوصی ماحول دوست ڈیزائن معیارات میں شامل ہیں:

–         بہتر انسانی صحت اور جگہ کے استعمال کرنے والوں کی بہتری

–         جگہ پر اور اس سے ہٹ کر بہتر مائیات

–         منصوبے کی پوری جگہ پر مختلف مقامات کے لیے بہتر جگہ

پروجیکٹ ٹیم میں موجود:

–         کلائنٹ: نووس انٹرنیشنل انکارپوریٹڈ

–         ایس ڈبلیو ٹی ڈیزائن

–         لینڈیزائن ایل ایل سی

–         جامعہ میسوری

–         کوویل انجینئرنگ

–         اسٹاک اینڈ ایسوسی ایٹس کنسلٹنگ انجینئرز انکارپوریٹڈ

–         شو می رین گارڈنز

–         سینٹ لوئس چڑیا گھر

–         نیشنل وائلڈلائف فیڈریشن

–         میسوری بوٹینکل گارڈن

–         وٹمائر وائلڈفلاور گارڈن

–         ہارٹی کلچر کو-اوپ آف میٹرو سینٹ لوئس

–         میسوری پیریری فاؤنڈیشن

–         گریٹ ریورز گرین وے

–         ایسٹرن میسوری بی کیپرز ایسوسی ایشن

2005ء سے، سائٹ شراکت دار،اسٹیک ہولڈر انجمنوں کے ایک متنوع گروپ کےتعاون کے ساتھ، پہلے قومی درجہ بندی نظام برائے ماحول دوست لینڈ اسکیپ کے ساتھ ارضی ترقی اور انتظامی مشقوں کو تبدیل کرنے کے لیے کام کر چکے ہیں۔ رہنما ہدایات بھی کسی قسم کے ڈیزائن لینڈ اسکیپ پر لاگو ہوتے ہیں، چاہے وہ عمارات کے ساتھ ہو یا اس کے بغیر، جن میں شاپنگ مالز، اسٹریٹ اسکیپس، سب ڈویژنز، کارپوریٹ اور تعلیمی کیمپس، ٹرانسپورٹیشن کوریڈورز، باغات و تفریحی علاقے، اور انفردی گھر۔

یو ایس گرین بلڈنگ کونسل، جو سسٹین ایبل سائٹس انیشی ایٹو میں اسٹیک ہولڈر ہے، اپنے ایل ای ای ڈی گرین بلڈنگ ریٹنگ سسٹم (ٹ م) کے مستقبل کے اعادوں میں سائٹس کی رہنما ہدایات اور کارکردگی معیارات کو شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ایل ای ای ڈی کاربن اثرات کو کم کرتا ہے، جبکہ سائٹس مظاہرہ کرتا ہے کہ ایک لینڈ اسکیپ کس طرح کاربن ہتھیا لیتا ہے اور رہنے کے نظاموں کا احیا کرتاہے۔ مل کر کام کرنے سے یہ منصوبے ماحول دوست ڈیزائن کو مزید انقلابی جہت دیں گے۔

سائٹس کے ریٹنگ نظام میں 15 لازمی شرائط اور 51 مختلف کریڈٹس شامل ہیں، جو ابتدائی مقام کے انتخاب، پانی، مٹی، سبزہ، مواد، انسانی صحت اور بہبود، تعمیرات اور دیکھ بھال جیسے شعبوں میں کارکردگی کی پیمائش کر رہے ہیں – جو 250 پوائنٹ اسکیل تک ہیں۔ ریٹنگ سسٹم چار ستاروں میں سے ایک ستارہ کا انتخاب کر کے دستیاب پوائنٹس میں سے بالترتیب 40، 50، 60 یا 80 فیصد منتخب کر کے کامیابی کی سطحوں کو تسلیم کرتا ہے۔

(ر) نووس، ایلی میٹ، ایم ایچ اے، ایکٹیویٹ، منٹریکس، ساتنوکوئن، ایگراڈو، نووس انٹرنیشنل انکارپوریٹڈ کے تجارتی نشانات ہیں، اور امریکہ اور دیگر ممالک میں مندرج ہیں۔ (ر) ایڈونٹ ویریڈس اینیمل ہیلتھ ایل ایل سی کا تجارتی نشان ہے اور امریکہ اور دیگر ممالک میں مندرج ہے۔ (ر) ایرینس نووس نیوٹریشن برانڈز ایل ایل سی کا مندرج تجارتی نشان ہے۔ (ر) اسٹریٹم نیوٹریشن نووس نیوٹریشن برانڈز ایل ایل سی کا تجارتی نشان ہے اور امریکہ اور دیگر ممالک میں مندرج ہے۔ (ٹ م) میرا اور سلوشنز سروس سسٹین  ایبلٹی نووس انٹرنیشنل انکارپوریٹڈ کے تجارتی نشانات ہیں۔ (c) 2012ء نووس انٹرنیشنل انکارپوریٹڈ۔ جملہ حقوق محفوظ | 120002

رابطہ: لیزا جین 314.576.8886 یا

Lisa.Jayne@novusint.com

لیہ المیلنگ 800.520.1834 x3یا

media@swtdesign.com

ذرائع ابلاغ سائٹس کے بارے میں سوالات یہاں بھیجیں media@sustainablesites.org

ذریعہ: نووس انٹرنیشنل انکارپوریٹڈ

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *