Breaking News

سٹی اسکیپ گلوبل 2013ء میں غیر ملکی ‘پانچ بڑے’ سرمایہ کاروں کی شرکت متوقع

دبئی، متحدہ عرب امارات، 20 ستمبر 2013ء/پی آرنیوزوائر/ –

خطے میں جائیداد کے شعبے کی اہم ترین نمائش کی الٹی گنتی شروع ہوتے ہی دبئی میں جائیداد کے کاروبار سے منسلک سرفہرست برطانوی، بھارتی، ایرانی، پاکستانی اور روسی شخصیات کی تقریب میں شرکت یقینی

مشرق وسطیٰ کی مشہور ترین جائیداد کی نمائش سٹی اسکیپ گلوبل کے آغاز کے لیے حتمی الٹی گنتی شروع ہوتے ہی برطانیہ، بھارت، ایران، پاکستان اور روس کے پانچ سرمایہ کاروں کو ان کی مالی صلاحیت کے بل بوتے پر سرفہرست پانچ قرار دیا گیا ہے ۔

British%2C%20Indian%2C%20Iranian%2C%20Pakistani%20and%20Russian%20investors%20are%20set%20to%20be%20the%20big%20spenders%20at%20Cityscape%20Global%20next%20month. سٹی اسکیپ گلوبل 2013ء میں غیر ملکی پانچ بڑے سرمایہ کاروں کی شرکت متوقع

British, Indian, Iranian, Pakistani and Russian investors are set to be the big spenders at Cityscape Global next month.

 (تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20130930/642486)

8 سے 10 اکتوبر 2013ء تک دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقد ہونے والی سٹی اسکیپ گلوبل کے ایگزی بیشن کے ڈائریکٹر ووٹر مولمان نے کہا کہ غیر ملکی ‘پانچ بڑے’ سرمایہ کاروں کی جانب سے خصوصی دلچسپی کے باعث سہ روزہ نمائش کے آغاز ہی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔

مولمان نے کہا کہ “دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ (ڈی ایل ڈی) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق دبئی نے 2012ء میں تقریباً 15.9 ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری حاصل کی، جو اسے رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں فیصلہ کن سال بنا رہی ہے، بھارت، ایران، پاکستان، روس اور برطانیہ کے سرمایہ کاروں  نے دبئی میں مشترکہ طور پر 6.2 ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کی، جو ان اعدادوشمار کا 39 فیصد ہے۔ “

“2013ء اور اس سے آگے کے اشاریے ہیں کہ بڑھتا ہوا اعتماد جاری رہے گا ، اور اس سال سٹی اسکیپ گلوبل میں دنیا بھر سے مہمانوں کی بہت بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے، خصوصاً ان ممالک سے جو اس منافع بخش مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی گنجائش کو بڑھانا چاہ رہے ہیں۔”

ڈی ایل ڈی کے مطابق بھارتی شہریوں نے2012ء میں دبئی کی جائیداد کے شعبے میں 2.4 ارب امریکی ڈالرز، برطانوی – 1.3 ارب امریکی ڈالرز، پاکستانی – 1.1 ارب امریکی ڈالرز، ایرانی 826 ملین امریکی ڈالرز اور روسیوں نے 640 ملین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کی۔ 2012ء میں دبئی میں جائیداد کے شعبے میں تمام غیر ملکی سرمایہ کاری کی مالیت 9.8 ارب امریکی ڈالرز رہی۔

جی سی سی کے قومی سرمایہ کار بھی 2012ء میں پوری قوت سے دبئی میں جائیداد کے شعبے میں واپس آئے، اور مجموعی طور پر مارکیٹ میں 4.8 ارب امریکی ڈالرز داخل کیے۔ ان میں سے 1,955 اماراتی شہریوں نے 3.5 ارب امریکی ڈالرز مالیت کی سرمایہ کاری کی (جی سی سی قومی سرمایہ کاری کا 73 فیصد)۔

مولمان نے مزید کہا کہ ” 2012ء میں 4.4 فیصد کی جی ڈی پی نمو، صارفین کے اعتماد میں اضافے، آبادی میں مستحکم اضافے اور ایک محفوظ مقام کی حیثیت سے دبئی وہ تمام مستحکم بنیادیں رکھتا ہے جو امارات کے جائیداد کے شعبے میں دوبارہ نمایاں ہونے میں مددگار ثابت ہوئیں۔

“گزشتہ سال سٹی اسکیپ میں ہم نے 93 ممالک سے 25,000 سے زائد شرکاء کو دیکھا۔ خاص طور پر سرمایہ کاری کے مواقع کے لیے شرکت کرنے والے 70 فیصد سے زیادہ مہمانوں کا کہنا تھا کہ وہ 500,000 امریکی ڈالرز سے زیادہ خرچ کرنا چاہ رہے تھے، اور اس سال بہت زیادہ مواقع ہوں گے کیونکہ شرکت کرنے والے تعمیراتی اداروں کی جانب سے تقریب کے دوران نئے بڑے اعلانات متوقع ہیں۔”

انفارما ایگزی بیشنز کی جانب سے منعقدہ سٹی اسکیپ گلوبل اب اپنے 12 ویں ایڈیشن میں داخل ہوچکا ہے، اور 25,000 مربع میٹر کے نمائشی مقام کا 200 سے زیادہ بین الاقوامی اور علاقائی نمائش کنندگان کو پیش کر رہا ہے۔ جائیداد کے شعبے کا عالمی منظرنامہ 2012ء کے بعد سے ترقی کی جانب رواں ہے اور چار سال میں اپنے بہترین مقام پر پہنچ جائے گا۔

متحدہ عرب امارات میں قائم تمام بڑے ادارے اس سال اہم کردار ادا کریں گے جن میں فاؤنڈیشن کے اسپانسر ایمار، نخیل اور دبئی پراپرٹیز گروپ اور سلور اسپانسرز اننتارا ریزیڈینسزاور پیسفک وینچرز شامل ہیں۔

سہ روزہ تقریب اسٹریٹجک اسپانسر باروا؛ آفیشل بروکر ٹی آر آئی ایس ایل رئیل اسٹیٹ؛بحیثیت معاون دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ؛ علاقائی براڈکاسٹ شراکت دار العربیہ؛ اور بین الاقوامی براڈکاسٹ شراکت دار کی حیثیت سے سی این این کے ساتھ منعقد ہوگی۔

اپنی مضبوط بین الاقوامی کشش کو جاری رکھتے ہوئے سٹی اسکیپ گلوبل آٹھ ممالک کے پویلین رکھے گا، جس میں 1،500 مربع میٹر کا ترک پویلین سب سے نمایاں ہے، جس میں اغااوغلو، اروغلو، پروجے بایاز، وادی استنبول اور این ای ایف سمیت 30 ادارے پیش ہوں گے۔

مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی اور موثر ترین جائیداد نمائش تین مخصوص اور ماہرین کی زیر قیادت ہونے والی کانفرنسوں، گلوبل رئیل اسٹیٹ سمٹ، فیوچر سٹیز، اور مینا مورگیج اور افورڈایبل ہاؤسنگ کانگریس پر مشتمل ہوگی، اور اس میں ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کے لیے سٹی اسکیپ ایوارڈز بھی پیش ہوں گی جو 9 اکتوبر کو جے ڈبلیو میریٹ مارکوئے ہوٹل دبئی میں ہوں گے۔

 ذریعہ: انفارما ایگزیبیشنز مڈل ایسٹ

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]