Breaking News

سکسیس فیکٹرز نے اے پی اے سی کسٹمر اینڈ پروفیشنل ڈیولپمنٹ کانفرنسز، سکسیس کنیکٹ گولڈ کوسٹ اور 20 ویں سالانہ انفارم کانفرنس، کا اعلان کر دیا

سڈنی، 16 جولائی/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

مشترکہ ایونٹس افراد کار اور کاروباری عملدرآمد پر کاروباری ماہرین کے لیے پریزینٹیشنز، تعاون اور تربیت کے

چار روزہ مہیا کریں گے

سکسیس فیکٹرز انکارپوریٹڈ (نیس ڈیک: SFSF) نے آج اعلان کیا ہے کہ اے پی اے سی سکسیس کنیکٹ گولڈ کوسٹ اور 20 ویں سالانہ انفارم کانفرنس تقریبات بالترتیب 16 سے 17 اگست اور 18 سے 19 اگست کو گولڈ کوسٹ، آسٹریلیا میں منعقد ہوں گی۔

سکسیس فیکٹرز کا سکسیس کنیکٹ گولڈ کوسٹ ایونٹ آسٹریلیائی، ایشیائی پیسفک اور عالمی کاروباری کمیونٹی لیڈرز کے انتہائی با اثر اتحاد انفارم کی 20 ویں سالانہ انفارم کانفرنس کے تعاون سے ہوگا، جسے حال ہی میں حاصل کیا گیا ہے۔ یہ ایونٹس صارفین، شراکت داروں، صنعتی تجزیہ کاروں اور دیگر رہنماؤں کو اپنے تجربات شیئر کرنے اور سکسیس فیکٹرز کے بزنس ایگزیکیوشن (BizX) مجموعہ کو بہترین انداز میں استعمال کرنے پر جمع ہوں گے۔ سکسیس کنیکٹ گولڈ کوسٹ سکسیس فیکٹرز کے صارفین کے لیے مفت ہے اور شرکاء انفارم کانفرنس کی رجسٹریشن فیس میں شرکت کے لیے 20 فیصد رعایت کے بھی مستحق ہوں گے۔ دونوں تقریبات صارفین کو سکسیس فیکٹرز کے رہنماؤں کے ساتھ تعامل اور ادارے کے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں سننے کا موقع دیں گی۔

سکسیس فیکٹرز کے بانی اور سی ای او لارس ڈالگارڈ سکسیس کنیکٹ گولڈ کوسٹ کے لیے افتتاحی کلیدی خطاب کریں گے، اور ساتھ ساتھ اہم مصنوعات کے اعلانات اور سکسیس فیکٹرز بز ایکس سویٹ کے حوالے سے اپ ڈیٹس کی تفصیلات بھی پیش کریں گے۔ سکسیس فیکٹرز کے ایگویکٹوز کی جانب سے پریزینٹیشنز کے ساتھ ساتھ یہ ایونٹ سکسیس فیکٹرز کے مختلف صارفین کی جانب سے متعدد طریقوں کا احوال بھی شامل ہوگا،جس میں انتہائی اہم مہمان ہائی ٹیک انوسٹ انکارپوریٹڈ کے سی ای او اور یورپ میں قائم سیمنز اے جی ورلڈ وائیڈ کے مینجمنٹ بورڈ کے سابق رکن ڈاکٹر فریڈرک فروشل بھی شامل ہیں۔ کراؤنڈ ہولڈنگ ورلڈ وائیڈ (ہانگ کانگ)، پی ایف ڈی فوڈز اور این ایس ڈبلیو آڈٹ آفس کی جانب سے بریک آؤٹ پریزینٹیشنز اور بہترین مشقوں کے سیشنز کے ساتھ ساتھ سیمنز آسٹریلیا بھی ایک صارفی کلیدی خطاب پیش کرے گا۔

20 ویں سالانہ انفارم کانفرنس ایچ آر کمیونٹی کے لیے سال کے پروفیشنل ڈیولپمنٹ ایونٹس میں سے ایک ہے، اور اس میں ممتاز منصوبہ بندی و تشریحی مواد پیش کیا جائے گا۔ انفارم 20 سالوں سے اس طرح کے ایونٹس منعقد کر رہا ہے اور سالانہ تقریبا 300 وفود کا خیر مقدم کرتا ہے، جو کانفرنس کو فوری اقدام اور اپنے اداروں میں فوری نفاذ کے لیے بصیرت و خیالات سے لیس کرتے ہیں۔ رواں سال کی تقریب کے شرکا پر بزنس اسٹریٹجی ڈیولپمنٹ سے لے کر آرگنائزیشنل پرفارمنس تک متنوع مواد ظاہر کیا جائے گا، جس میں انفرادی ملازمین کے منصوبے اور اس کے نتیجے میں انفرادی و ادارہ جاتی کارکردگی پر اثرات شامل ہیں۔ کانفرنس میں معروف عالمی اداروں بشمول نوکیا، ویسٹ پیک اور انرجی آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے مقررین شامل ہوں گے۔

رواں سال کے 20 ویں سالانہ انفارم کانفرنس کے حوالے سے اضافی معلومات اور کانفرنس رجسٹریشن کے بارے میں تفصیلات کے لیے ملاحظہ کیجیے: https://informimpact.com/events/conferences/details/20th_Annual_Inform_Conference-AP/

سکسیس کنیکٹ 2010ء کے بارے میں

افراد کی کارکردگی اور کاروباری تنظیم کی محرک قوتوں کے ساتھ سکسیس کنیکٹ 2010ء تلاش کرتا ہے کہ کاروباری عملدرآمد کو تیز تر کرنے اور حقیقی کاروباری نتائج کے حصول کے لیے سکسیس فیکٹرز بزنس ایگزیکیوشن سویٹ کس طرح بہترین انداز میں استعمال ہو سکتا ہے۔ سکسیس کنیکٹ سکسیس فیکٹرز کے صارفین اور شرکت داروں کو یکجا کرنے کے ساتھ ساتھ صنعت کے تجزیہ کاروں اور فکری رہنماؤں کو اپنے تجربات شیئر کرنے اور سکسیس فیکٹرز سے زیادہ سے زیادہ افادہ حاصل کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کام وقع دیتا ہے۔

سکسیس کنیکٹ 2010ء کانفرنسز کے بارے میں مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.successfactors.com/successconnect/

سکسیس فیکٹرز انکارپوریٹڈ کے بارے میں

سکسیس فیکٹرز بزنس ایگزیکیوشن سافٹ ویئر میں عالمی سطح پر معروف ایک ادارہ ہے۔ سکسیس فیکٹرز بزنس ایگزیکیوشن (BizX) سویٹ ہر حجم کے اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کاروباری عملدرآمد اور افرادی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔ 8 ملین سے زائد صارفین اور 168 ممالک میں 3 ہزار اداروں اور 34 زبانوں کے ذریعے سکسیس فیکٹرز ہر روز استعمال ہوتا ہے، 2003ء میں اس کے صارفین کی تعداد 92 اور استعمال کنندگان 2 لاکھ 80 ہزار تھی۔ بزنس ایگزیکیوشن ادارے کے ہر فرد کو اپنے منصوبوں سے ہٹ کر بہتر اور تیز تر کام کرنے کا موقع دے کر حکمت عملی اور کامیابی کے درمیان پل کا کام کرتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: www.successfactors.com۔

عملدرآمدہی فرق ہے (ٹ م)

ہمیں فالو کیجیے: http://twitter.com/SuccessFactors

ہمیں پسند کیجیے: http://facebook.com/SuccessFactors

پرائیوٹ سیکورٹیز لٹی گیشن ریفارم ایکٹ 1995ء کے تحت “سیف ہاربر” بیان

یہ اعلامیہ مستقبل کے حوالے سے بیانات کا حامل ہے جو سیکورٹیز ایکٹ 1933ء کی دفعہ 27 اے اور سیکورٹیز ایکسچینج ایکٹ 1934ء کی دفعہ 21 ای کے تحت آتا ہے۔ مستقبل کے حوالے سے یہ بیانات سکسیس فیکٹرز کی ‘موجودہ توقعات اور امیدیں’ ہیں۔

مستقبل کے حوالے سے ان بیانات میں مصنوعات کی حکمت عملی اور کارکردگی، صارفی استعمال، متوقع فوائد اور نفاذ کے بارے میں بیانات شامل ہیں۔ حقیقی نتائج کو اس طرح کے مستقبل کے حوالے سے پیش کردہ بیانات میں متوقع نتائج سے مختلف کرنے والے عوامل میں شامل ہو سکتے ہیں: نفاذ میں غیر متوقع تاخیر؛ غیر متوقع خامیاں اور خرابیاں؛ قطع اور سیکورٹی کے نقائص؛ ایپلی کیشن کی مقبولیت کی صارفی سطحیں؛ یا پیشرفت کو منظم کرنے کی ہماری صلاحیت۔ اگر اس طرح کے خطرات یا غیر یقینی کیفیت پیش آتی ہے یا کوئی بھی مفروضہ غلط ثابت ہوتا ہے، تو ہمارے نتائج مستقبل کے حوالے سے بیانات میں پیش کردہ نتائج سے مختلف ہو سکتے ہیں۔

ان عوامل اور مستقبل کے حوالے سے بیانات کو متاثر کرنے والے دیگر عوامل کے بارے میں مزید معلومات فارم 10-کے میں ہماری سالانہ رپورٹ اور فارم 10-کیو میں ہماری حالیہ رپورٹ اور سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کےپاس وقتا فوقتا جمع کرائی گئی دستاویزات میں “خطراتی عوامل”کے عنوان سے پیش کردہ قطعہ میں شامل ہیں۔

یہ دستاویزات ہماری ویب سائٹ www.successfactors.com/investor کے ایس ای سی کے فائلنگ سیکشن برائے شعبہ سرمایہ کار تعلقات میں شامل ہوں یا ہوں گی ۔ ہماری ویب سائٹ پر موجود معلومات اس اعلامیہ کا حصہ نہیں۔

رابطہ:

ڈومینک پاسکیل، 415-262-4641

ڈائریکٹر برائے گلوبل پبلک اینڈ انوسٹر ریلیشنز

dpaschel@successfactors.com

ذریعہ: سکسیس فیکٹرز، انکارپوریٹڈ

رابطہ: ڈومینک پاسکیل

ڈائریکٹر برائے گلوبل پبلک اینڈ انوسٹر ریلیشنز برائے سکسیس فیکٹرز

+1-415-262-4641

dpaschel@successfactors.com

Check Also

Telenor Microfinance Bank Reports PKR 1.2 Billion Pre-tax Profit in 2023, Secures Digital Retail Bank License

Karachi, Telenor Microfinance Bank (TMB) announced a pre-tax profit of PKR 1.2 billion for the financial year ended December 31, 2023. This profit marks a significant achievement underpinned by a 70% revenue increase to PKR 28 billion and the recent I...

The post Telenor Microfinance Bank Reports PKR 1.2 Billion Pre-tax Profit in 2023, Secures Digital Retail Bank License appeared first on Pakistan Business News.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *