سیکنڈ جنریشن اے آئی پی کیو انجن سے، نئی اسپانسر شپ کے لئے کثیر زمرہ جات، ٹی سی ایل کی جانب سے آئی ایف اے 2020 کے موقع پر انٹیلیجنٹ تخلیقی صلاحیت کو قابل عمل بنانے کے لئے اپنی اے آئی ایکس آئی او ٹی کی حکمت عملی کا اعادہ

ہانگ کانگ ، 3 ستمبر ، 2020 / پی آر نیوز وائیر / –  ٹی سی ایل الیکٹرانکس (1070.HK) ، عالمی ٹی وی انڈسٹری کے ایک نمایاں کھلاڑی اور زندگی کو انٹیلیجنٹ بنانے کے عزم  کے ساتھ کام کرنے والی ایک معروف صارف الیکٹرانکس کمپنی ، نے آئی ایف اے2020 کے موقع پر اے آئی پی کیو انجن ™ جین 2، سمارٹ ملٹی کیٹگریز، جدید ترین ایف آئی بی اے اسپانسرشپ کے ساتھ اے آئی ایکس آئی او ٹی کی حکمت عملی کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ٹی سی ایل آئی ایف اے 2020 کی نمایاں خصوصیات  جاننے کے لئے  یہاں جائیں

گلوبل پریس کٹ کے لئے  یہاں جائیں 

عالمی مارکیٹنگ کی کارکردگی

ٹی سی ایل نے 2020 کے اوائل میں مستحکم نمو حاصل کی ہے۔ تباہ کن معاشی حالات کے باوجود ، ٹی سی ایل نے دنیا بھر میں ٹی وی کی فروخت کی متاثر کن تعداد کو برقرار رکھا ہے۔ 2020 کی محض پہلی سہ ماہی میں، ٹی سی ایل کیو ایل ای ڈی ٹی وی کی فروخت میں 217.1 فیصد سال بہ سال اضافہ کے ساتھ 4.27ملین ٹی سی ایل برانڈ ٹی وی فروخت ہوئے تھے۔

امریکی خوردہ مارکیٹ شیئر میں، ٹی سی ایل برانڈ ٹی وی نے 2020 کی پہلی سہ ماہی میں نمبر 2* کی درجہ بندی حاصل کی۔ آسٹریلیا  کی مارکیٹ میں ، ٹی سی ایل مارچ میں نمبر 1 کے درجے پر رہا۔ اٹلی میں بھی ٹی سی ایل نے فروخت کے حجم میں 16فیصد ، جرمنی میں 15 فیصد ، چیک 100 فیصد، پولینڈ میں 38 فیصد، برطانیہ 100 فیصد اضافے سے استفادہ  کیا، اور فرانس میں مارکیٹ شیئر کے لحاظ سے تیسری  نشست پر رہا۔

ترقی  کا مظاہرہ

مشین لرننگ الگورتھم کے ذریعہ کارفرما، انسانی بصری تاثرات میں وسیع تر ین معلومات  سے آراستہ، ٹی سی ایل کا اے آئی پی کیو انجن جین 2، ٹی سی ایل کے بڑے اسکرین والے ٹی ویزکو تفریحی مواد کی مختلف صنفوں اور دیکھے جانے والے  ماحول کے مکمل احاطہ کے مطابق بروقت فوری   آڈیو ویوزائیلائزیشن کے ساتھ پوری صلاحیت سے سوئچ آن کرتا ہے۔  اعلی درجے کی ٹکنالوجی مختلف خطوں کی منفرد  ایپلیکیشنز کے لئے آڈیو ویزئول پرفارمنس کی عالمی مطابقت کی سہولت بھی دیتی ہے۔

کثیر زمرہ جات

ٹی سی ایل نے اپنے 2020 کیو ایل ای ڈی ٹی وی کی ایک قطار پیش کی ہے، جیسے کہ آئی ایم اے ایکس انہانسڈ اور 8کے ایسوسی ایشن سند یافتہ ایکس915 اور ای آئی ایس اے  ایوارڈ یافتہ سی 815۔ٹی سی ایل نے اپنی آڈیو لائن اپ کو مزید تقویت دینے کے لئے آئی ایف اور ای آئی ایس  اے ایوارڈ یافتہ ٹی سی ایل ٹی ایس 9030 ڈولبی ایٹموس رے۔ڈینز ساؤنڈبار اور ٹی ایس 8111 ساؤنڈبار بھی پیش کیے ہیں۔ ٹی سی ایل نے ایئرکنڈیشنر آکیرینا اور ٹی-اسمارٹ، پورٹ ایبل ایئر کنڈیشنر؛ واشنگ مشین؛ ایکس سیریز، پی سیریز، سی سیریز ریفریجریٹر بھی مارکیٹ میں پیش کیے ہیں۔

موبائل ڈیوائسز کے لئے ، ٹی سی ایل  اپنے جدید ٹیبلیٹس ٹی سی ایل 10 ٹی اے بی ایم اے ایکس اور ٹی اے بی ایم آئی ڈی، ٹی سی ایل مووٹائم فیملی واچ ایم ٹی 43اے اور حقیقی وائرلیس ہیڈفونز ٹی سی ایل مووآڈیو ایس 200 پیش کر رہا ہے۔ ٹی سی ایل اسکرین اور پیپر دونوں کے فوائد کو اکٹھا کرنے کے لئے  بنائی گئی ٹی سی ایل این ایکس ٹی پی ای پی ٹیکنالوجی بھی نمائش کے لئے پیش کر رہاہے۔

کھیلوں کی سرپرستی

آئی ایف اے 2020 کے موقع پر، ٹی سی ایل نے ایف آئی بی اے کے ساتھ باہمی تعاون اور وہ بین الاقوامی باسکٹ بال کمیونٹی کو ایف آئی بی اے گلوبل پارٹنر کی حیثیت سے منسوب کرتے رہنے کا اعلان کیا ہے۔

باسکٹ بال صرف ایک کھیل نہیں ہے ، یہ ہمارے بہت سے شائقین کے لئے زندہ رہنے کا ایک انداز ہے۔ اس پارٹنرشپ نے ٹی سی ایل کی جدید ترین مصنوعات اور ٹکنالوجی کے ساتھ، باسکٹ بال کا کھیل  دنیا بھر میں ہمارے مداحوں تک پہنچانے کے مزید امکانات کا’سوئچ آن ‘ کر دیا ہے۔

* این پی ڈی گروپ ، انکارپوریشن ، یو ایس ریٹیل ٹریکنگ سروس ، ایل سی ڈی ٹی وی، بلحاظ یونٹ فروخت جنوری۔ مارچ 2020 مشترکہ، مارچ 2020 ، اور اپریل 5۔11، 2020

Check Also

Unveiling the 8th Future Investment Initiative’s theme: “Infinite Horizons: Investing Today, Shaping Tomorrow”

FII 8th Edition Main Thematic Visual RIYADH, Saudi Arabia, April 18, 2024 (GLOBE NEWSWIRE) — The Future Investment Initiative (FII) Institute is excited to announce the theme for its upcoming 8th edition of the FII conference, scheduled for October 29-31, 2024, at the prestigious King Abdulaziz International Conference Centre (KAICC) in Riyadh, Saudi Arabia. Under […]