Breaking News

شارجہ نے ملاوی کے تمینی لیتو کو مہاجرین کو با اختیار بنانے کیلئے ایک بڑے ثقافتی اعزاز سے کیا سرفراز

غیر منفعت بخش تنظیم کو چوتھا شارجہ انٹرنیشنل ایوارڈ برائے ریفوجی ایڈوکیسی و سپورٹ 2020 جیتنے کیلئے136,000  امریکی ڈالر کا ملا انعام

شارجہ، متحدہ عرب امارات، اگست 21، 2020/پی آرنیوز وائر/–افریقہ کے ملاوی کے زلیقہ (Dzaleka)مہاجر کیمپ میں واقع غیر منفعت بخش تنظیم تمینی لیتو کو شارجہ کا چوتھا انٹرنیشنل ایوارڈ برائے ریفیوجی ایڈوکیسی اینڈ سپورٹ (SIARA) کا انعام دیا گیا ہے۔ یہ اعزاز یو اے ای میں واقع پوری دنیا میں مہاجرین اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کیلئے وقف گلوبل ہیمونٹرین آرگنائزیشن سالانہ دی بِگ ہارٹ فاؤنڈیشن (TBHF) کی طرف سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (UNHCR) کے اشتراک سے نوازا گیا۔https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/0_6zm08ult/def_height/400/def_width/400/version/100012/type/1

اس باوقار اعزاز کے ساتھ $136,000 کا نقد انعام اور ٹرافی تمینی لیتو کے بانی، مہاجر شاعر اور فنکار ٹریسر زینگو مپونی (Trésor Nzengu Mpauni) کو سالانہ تمینی فیسٹول، آرٹ اور کلچر کی ایک تقریب منعقد کرنے کےلئے دیا گیا، اس تقریب میں تقریبا 99,000 سامعین موجود اور 18 الگ الگ ممالک کے فن کاروں کے 304 گروپس نے گزشتہ چھہ سالوں میں شرکت کی ہے جب کہ اس تقریب سے سالانہ $150,000 کی آمدنی حاصل ہوئی ہے۔ اپنے آرٹ کے ورکشاپس اور کلچرل فیسٹول کے ذریعہ تنظیم پرامن طریقے سے باہمی آہنگی، اور ملاوی کیمپ میں مہاجرین اور میزبان فرقوں کے درمیان بھائی چارہ کو فروغ دینے کا کام کرتی ہے، نوکریاں پیدا کرنے اور اقتصادی ترقیاتی مواقع پیدا کرتی رہی ہیں۔

ورچول طور پر منعقد تقریب میں انعام حاصل کرتے ہوئے زینگو (Nzengu) نے کہا: “میں یہ ایوارڈ ایسے وقت میں حاصل کر رہا ہوں جب کہ انسانیت اور اتحاد کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔”

2017 میں قائم کردہ SIARA شارجہ کے سپریم کونسل کے رکن اور شارجہ کے حکمراں اعلی مرتبت شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی اور شیخ کی بیگم ٹی بی ایچ ایف کی صدر عزت مآب شیخہ جواہر بنت محمد القاسمی اور یواین ایچ سی آر کی معروف وکیل جو مہاجر بچوں کی سرپرستی کرتی رہی ہیں اور جنہوں نے پوری دنیا میں انفرادی اور تنظیمی سطح پر نیک نامی کے کاموں کو جاری رکھا ہے، کی سرپرستی میں قائم کیا گیا۔https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/0_4fv0pnaw/def_height/400/def_width/400/version/100012/type/1

شارجہ کے حکمراں اور ان کی بیوی ایچ ایچ شیخہ جواہر اور ٹی بی ایچ ایف کو مہاجرین کی فلاح کیلئے کیے گئے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے ٹریسر نے مزید کہا: ” SIARAایوارڈ ملاوی میں پورے مہاجرین کمیونٹی کیلئے تحریک پانے کا باعث بنا ہے، خاص طور پر ان نوجوان لوگوں کیلئے جن کے بڑے خواب ہیں اور ان میں کچھ کر دکھانے کا جذبہ ہے۔ یہ ترقی کی ایک بنیاد ہے جو ہماری ٹیم کو تقویت بخشے گی اور مہاجروں کی زندگیوں تبدیل کرنے اور ہمارے میزبان ملک کو فائدہ پہنچانے کی تحریک دے گی۔”

فوٹو – https://mma.prnewswire.com/media/1230880/Tumaini_Letu_Festival.jpg
لوگو – https://mma.prnewswire.com/media/1230879/Sharjah_International_Award_Logo.jpg

Check Also

ROSEN, GLOBAL INVESTOR COUNSEL, Encourages AST SpaceMobile, Inc. Investors to Secure Counsel Before Important Deadline in Securities Class Action – ASTS

NEW YORK, April 25, 2024 (GLOBE NEWSWIRE) — WHY: Rosen Law Firm, a global investor rights law firm, announces the filing of a class action lawsuit on behalf of purchasers of securities of AST SpaceMobile, Inc. (NASDAQ: ASTS) between November 14, 2023 and April 1, 2024, both dates inclusive (the “Class Periodâ€�). A class action […]