Breaking News

شیفیلڈ بایو سائنس نےکیمیائی طور پر تیار شدہ میڈیا سپلیمنٹ اپنے مصنوعاتی پورٹ فولیو میں شامل کرلیا

بیلوئٹ ، وسکونسن ، 29 ستمبر  / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

کیری گروپ کے کاروباری ادارے شیفیلڈ بایو سائنس  نے گیروس لائف سائنس سے اسٹریٹجک عالمگیر تجارت اور مارکیٹنگ کا معاہدہ کرلیا ہے۔ اس شراکت داری کے تحت شیفیلڈ بایو سائنس گیروس لائف سائنس کے ریجوسیل (Regocel) سپلیمنٹ کی دنیا بھر میں فروخت، ترسیل اور پھیلاؤ کا واحد شراکت دار ہوگا۔

ریجوسیل سپلیمنٹس پیداوار کو بڑھانے والے چھوٹے ذرات ہوتے ہیں جو خلیہ جاتی نشوونما کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ یہ سپلیمنٹس خلیہ کی نمو پذیری کو برقرار رکھتے ہوئے لحمیات  کی پیدوار میں اضافہ کرنے کے لیے تیار کیے گئے ہیں، جو مجموعی طور پر بایو – مینوفیکچرنگ  کارکردگی کو موثر انداز میں بڑھا رہے ہیں۔ یہ سی ایچ او، ہائبرڈوما، این ایس 0 مائیلوما اور اسٹیم سیلز کے ساتھ استعمال کے لیے تجارتی پیمانے پر دستیاب ہے۔

شیفیلڈ بایو سائنس کے صدر ایڈمنڈ اسکینلن نے کہا کہ “ہمارے خریدار اپنے کاروبار کی بہتری اور ترقی  میں مدد کے لیے ہماری جدید، بہترین مصنوعات کی فراہمی  پر بھروسہ کرتے ہیں۔یہ معاہدہ ہمارے کاروبار کے لیے ایک نئی جہت کا آغاز ہے کیونکہ یہ کیمیکل سے بنے سپلیمنٹ کی طرف ہمارا پہلا قدم ہے۔”

باصلاحیت ماہرین اور جدید ٹیکنالوجی میں مسلسل سرمایہ کاری کے ذریعے شیفیلڈ بایو سائنس  جدید اور حیوانی اجزاء سے پاک سپلیمنٹ فراہم کرنے کے لیے اپنے میڈیا آپٹمائزیشن پورٹ فولیو کو مستحکم کر رہا ہے۔ ایسے اعلی معیار کے حل خلیے کی افزودگی، خلیہ کی نمو پذیری اور درکار لحمیات کی پیداوار کو بڑھانے میں خریداروں مدد کرتے ہیں ۔ اب خریدار صنعت کی سب سے جدید اور وسیع بایو – ٹیکنالوجیز تک باآسانی رسائی حاصل کریں گے جن میں چھوٹے سالموں کو بہتر بنانےوالے ، ہائیڈرولائزڈ لحمیات، ری کمبیننٹ لحمیات اور خمیری عرقیات شامل ہیں ۔

شیفیلڈ بایو سائنس کے بارے میں: شیفیلڈ بایو سائنس، جو کیری گروپ کا حصہ ہے، خلیہ جاتی نمو پذیری اور ایکسی پیئنٹس بنانے میں نت نئی اختراعات اور ایپلی کیشنز کا معروف ادارہ ہے۔ مصنوعات جن میں شامل ہیں لیکٹوس، کوٹنگز اور ٹیلیٹنگ سسٹمز سے لے کر اور بایو ٹیکنالوجیکل پیدواری سسٹم میں استعمال ہونے والے میڈیا اجزاء تک کے ذریعے شیفیلڈ بایو سائنس خریدار کی انوکھی توقعات پر پورا ترنے کے لیے مکمل حل تخلیق کرنے پر اپنی ایپلی کیشنز مہارت کا اطلاق کرتا ہے۔

ذریعہ: شیفیلڈ بایو سائنس، کیری گروپ  کا کاروباری ادارہ

رابطہ: میلانی کاکیوٹولو، مارکیٹنگ مینیجر، شیفیلڈ بایو سائنس، کیری گروپ بزنس ، +1-608-363-3020 melanie.cacciottolo@kerry.com

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *