Breaking News

شیک آؤٹ لیٹ شاپنگ (ر) شیک گائیڈ ٹو یورپ 2012ء پیش کرتا ہے

لندن، 12 جون 2012ء/پی آرنیوزوائر–

-کونڈے ناسٹ کے تعاون سے خصوصی ابلاغی مہم

شیک آؤٹ لیٹ شاپنگ (ر) نے شیک گائیڈ ٹو یورپ 2012ء کا اجرا کر دیا – جو کونڈے ناسٹ پبلی کیشنز کے تعاون سے ایک جدید ابلاغی مہم ہے اور معروف بین الاقوامی ناموں کی حامل مختصر فلموں کی کلیکشن کی مدد سے بنائی گئی ہے ، جن میں سے ہر ایک کی فلم بندی شیک آؤٹ لیٹ شاپنگ (ر) ولیجز میں کی گئی ہے۔

ملٹی میڈیا نیوز ریلیز دیکھنے کے لیے کلک کیجیے:

http://www.multivu.com/mnr/56545-valueretail-chic-outlet-shopping

شیک گائیڈ ٹو یورپ 2012ء دنیا کے معروف پبلشنگ ہاؤس اور شیک آؤٹ لیٹ شاپنگ (ر) کے درمیان سات-سالہ اتحاد کی نمائندگی کرتی ہے۔ اب تک کی موثر ترین گائیڈ مہم میں موجود ستارے برازیل، جرمنی، امریکہ،برطانیہ، چین اور روس کی نمائندگی کرتے ہیں۔ میتھیو ولیم سن (وینٹی فیئر برطانیہ، کونڈے ناسٹ ٹریولر برطانیہ) اولیویا پالرمو (وینٹی فیئر امریکہ)، کیرولینا کرکووا (ووگ روس)، بیٹرکس اونگ (ووگ چین)، ہلینا کرسٹینسن (ووگ جرمنی) اور ڈیبورا بلوش اور جولیا بلوش اینکوئر (ووگ برازیل)۔

پرنٹ مہم کونڈے ناسٹ جرائد کے بین الاقوامی پورٹ فولیو میں پیش ہوگی اور سفیروں کے انٹرویوز کو پیش کرےگی، بہار/گرما کے لیے اُن کے فیشن رحجانات اور 9 شیک آؤٹ لیٹ شاپنگ (ر) ولیجز کے بارے میں اُن کی ذاتی رائے کا انکشاف کرے گی؛ مہم دنیا بھر میں 1.4 ملین افراد تک پہنچے گی۔ اسی طرح ڈیجیٹل مہم متعلقہ کونڈے ناسٹ ویب سائٹ پر پیش ہوگی جو وڈیو پری-رولز اور سوشل میڈیا آؤٹ ریچ کے ذریعے 6.6 ملین سے زائد مزید افراد تک پہنچے گی۔

“کونڈے ناسٹ ویلیو ریٹیل کے لیے عالمی پلیٹ فارم بننے پر خوش ہے – شیک گائیڈ ٹو یورپ اب اپنے ساتویں سال میں ہے اور دنیا بھر میں کونڈے ناسٹ کے پورٹ فولیو سے مطابقت رکھتی ہے۔ ہمارے قارئین چاہے جہاں بھی ہوں، عیش و عشرت اور فیشن کی جانب یکساں رغبت رکھتے ہیں، جس کا مطلب ہے منصوبے کی گونج مستقل تمام مارکیٹوں میں سنائی دے گی۔”

جیسن بیل، سربراہ انٹرنیشنل –کونڈے ناسٹ پبلشنگ

خود تیار کی گئی مہم بین الاقوامی ذائقے کو پیش نظر رکھ کر نو میں سے چھ دیہات میں فلمائی گئی، مختلف زبانوں کے سفیروں نے نہ صرف انگریزی بلکہ چینی (بیٹرکس اونگ)، روسی (کیرولینا کرکووا)، برازیل کی پرتگیزی (ڈیبورا بلوش اور جولیا بلوش اینکوئر) اور جرمن (ہلینا کرسٹینسن) میں دیہات کا تعارف کروایا۔

شیک گائیڈ ٹو یورپ 2012ء  14 زبانوں – انگریزی، فرانسیسی، ہسپانوی، اطالوی، جرمن، فلیمش، روسی، چینی، پرتگیزی، کوریائی، ترک، جاپانی، قیطلونی اور عربی  میں سب ٹائٹلز کے ساتھ  ChicOutletShopping.com [http://ChicOutletShopping.com] پر بھی دستیاب ہے ۔

شیک آؤٹ لیٹ شپنگ (ر) کے بارے میں

شیک آؤٹ لیٹ شپنگ (ر) پرتعیش آؤٹ لیٹ شاپنگ ولیجز کی تیاری اور چلانے میں خصوصی مہارت رکھنے والے واحد ادارے ویلیو ریٹیل کی جانب سے پرتعیش آؤٹ لیٹ ولیجز کا مجموعہ ہے۔ اس وقت 900 سے زائد بوتیکس کے گھر نو دیہات معروف لگژری فیشن اور لائف اسٹائل برانڈز کی گزشتہ سیزنز کی اصلی کلیکشنز کو 60 فیصد تک، اور کبھی کبھار تو اس سے بھی زیادہ رعایت کے ساتھ، سال بھر تجویز کردہ قیمت پر فروخت کرتے ہیں۔ یورپ اور چین کے چند مرکزی شہروں– لندن، ڈبلن، پیرس، میڈرڈ، بارسلونا، میلان، بولونا، برسلز، اینٹورپ، کولون، فرینکفرٹ، میونخ، اور2013ء میں شنگھائی-  میں آسان رسائی کے ساتھ یہ ولیجز بہترین فیشن، اعلیٰ ترین سروس اور مہمان نوازی، مشہور تقریبات کی تقویم اور پیسے کی غیر معمولی بچت کا دوسرا نام ہیں۔ ثقافتی اور تاریخی شہرت رکھنے والے خطوں میں واقع ولیجز اپنی نہاد میں خود بین الاقوامی سیاحتی مقام ہیں۔ ویلیو ریٹیل کا نیا منصوبہ اپنے مخصوص شیک آؤٹ لیٹ شاپنگ (ر) ولیجز کو چین میں لانا ہے جو اپنا پہلا گاؤں – شوچو ولیج (ٹ م)، دیکھے گا، جو شنگھائی سے 50 میل مغرب میں تاریخی شوچو میں واقع ہے – اور 2013ء کے موسم خزاں میں شروع ہوگا۔ کلیکشن کے دیگر اراکین کے ساتھ شوچو ولیج (ٹ م) بین الاقوامی لگژری فیشن اور لائف اسٹائل برانڈز پیش کرنے کے ساتھ سروس کی بے مثال سطح پیش کرے گا۔

ذریعہ: ویلیو ریٹیل

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *