Breaking News

فلیشمان ہلارڈ 2014ء پی آر ویک ایوارڈز ایشیا میں ‘ایشیا-پیسفک میں سال کا بہترین نیٹ ورک’ قرار

ہانگ کانگ، 27 جون 2014ء/پی آرنیوزوائر — فلیشمان ہلارڈ کو پی آر ویک ایشیا ایوارڈز میں 2014ء ایشیا-پیسفک میں سال کا بہترین نیٹ ورک قرار دیا گیا ہے۔ مارکیٹ گروپ کی معروف صنعتی اشاعت پی آر ویک کی جانب سے منعقد کی گئی یہ تقریب ایشیا بحر الکاہل میں صنعت کو آگے بڑھانے کے لیے کام کرنے والے اداروں، ایجنسیوں اور کاموں کو سراہتی ہے۔

یہ 13 سال قبل اس اعزاز کے قیام سے لے کر اب تک تیسرا موقع ہے کہ فلیشمان ہلارڈ کو ایشیا بحر الکاہل میں سال کا بہترین نیٹ ورک قرار دیا گیا ہے۔ یہ اعزاز ایجنسی کے حالیہ اعزازات  میں نیا اضافہ ہے، جب پی آر ویک نے اسے پہلی بہترین عالمی ایجنسی برائے سال قرار دیا۔

“شرکت کارانہ نوعیت، جدت طرازانہ روح کے حامل اور خطے میں زبردست نمو  رکھنے والے اس انتہائی اعلیٰ اعزاز کو حاصل کرنا بہت ہیجان خیز ہے ۔” لن این ڈیوس، صدر فلیشمان ہلارڈ برائے ایشیا بحر الکاہل نے کہا۔ “گزشتہ سال کئی لحاظ سے ایک بڑا سال تھا، جس میں ہمارے تازہ ترین برانڈ کا اجراء بھی شامل رہا جو ایک مکمل ایجنسی کی حیثیت سے ہمارے ارتقاء کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ یہ اس خطے میں ہماری 20 ویں سالگرہ کو بھی اہم بناتا ہے جو ادارے میں سب سے تیزی سے آگے بڑھتا ہوا علاقہ ہے۔ 11 ممالک میں 19 ملکیتی دفاتر کےساتھ ہم حقیقی تناظر میں ایک نیٹ ورک پر فخر محسوس کرتے ہیں،  جو مشترکہ اقدار اور صارفین کا پابند ہے، جہاں بیشتر سب سے بڑے کھاتے ہمارے اے پی اے سی دفاتر کی جانب سے پیش کیے جاتے ہیں۔”

فلیشمان ہلارڈ کو منتخب کرتے ہوئے پی آر ویک نے کہا کہ “تازہ برانڈ پیشرفت: سچ کی طاقت، کے ساتھ 2013ء نیٹ ورک کے لیے ایک سنگ میل سال تھا ۔ سچ ایجنسی کی انوکھی صلاحیت ہے جو مکمل کمیونی کیشنز حل پیش کرنے کی طاقت کے لیے ادارے کو تعلقات عامہ کی روایتی تعریف سے آگے جانے کی صلاحیت دیتا ہے۔ اسی مقصد کو پیش کرنے سے وابستگی نے سال بہ سال میں (ایشیا میں) نیٹ ورک کو بنیادی طور پر 16 فیصد نمو ملی ہے۔”

مزید برآں، فلیشمان ہلارڈ کے خصوصی برانڈ بلیوکرنٹ گروپ نے جانسین فارماسیوٹیکلز انکارپوریٹڈ (جانسن اینڈ جانسن کی کمپنی) کے لیے اپنے کام پر ایمپلائی کمیونی کیشنز سال کی بہترین مہم کا اعزاز جیتا۔ اور اپنے صارف پائیووٹل کے ساتھ فلیشمان ہلارڈ کے کام نے بزنس-ٹو-بزنس سال کی بہترین مہم کے زمرے میں سند فضیلت حاصل کی۔

“ہماری ٹیم اس اعزاز کا سہرا اپنے صارفین کے سر باندھتی ہے کیونکہ ان کے حد درجہ اعتماد اور قدردانی کے بغیر ہماری کامیابی ممکن نہیں تھی۔” ڈیوس نے کہا۔ “ہم فلیشمان ہلارڈ نیٹ ورک کے دنیا بھر میں پھیلے ہر فرد کا شکریہ ادا کرنے چاہیں گے جنہوں نے ہر روز ایشیا بحر الکاہل کے اپنے ساتھی ملازمین  کی حمایت کی اور ہماری ایجنسی کو کام کے لیے ایک زبردست مقام بنایا۔”

فلیشمان ہلارڈ کے بارے میں

فلیشمان ہلارڈ دنیا کا مکمل ترین عالمی کمیونی کیشنز ادارہ ہے، جو تعلقات عامہ، امور عامہ، مارکیٹنگ، ادا شدہ ابلاغ، اور ٹرانس میڈیا اور سوشل مواد میں مہارت رکھتا ہے۔ سچ کی طاقت، ادارے کی اعلیٰ اقدار اور غیر معمولی صداقت و شفافیت کی طلب کرنے والی دنیا میں صارفین کی رہنمائی کرنے کی انوکھی صلاحیت رکھتی ہے۔ فلیشمان ہلارڈ کو پی آر ویک کی 2014ء سال کی بہترین عالمی ایجنسی، ایڈورٹائزنگ ایج کی 2013ء اے-فہرست میں “نمایاں ایجنسی”، این اے ایفا ی کی “ایگزیکٹو خواتین کے لیے سرفہرست 50 کمپنیاں” برائے 2010ء تا 2014ء؛ اور پی آر ویک کی 2013ء “کام کے لیے بہترین مقامات” میں سے ایک قرار دیا گیا۔ ادارے کے اعزاز یافتہ کام کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا جس میں کان بین الاقوامی میلہ برائے تخلیقی صلاحیت شامل ہے۔ فلیشمان ہلارڈ ڈی اے ایس گروپ آف کمپنیز کا حصہ ہے، جو اومنی کوم گروپ انکارپوریٹڈ کا شعبہ ہے اور 30 ممالک میں 85 سے زیادہ دفاتر اور 42 ممالک میں ملحقہ ادارے رکھتا ہے۔ ملاحظہ کیجیے www.fleishmanhillard.com۔

 ڈی اے ایس گروپ آف کمپنیز کے بارے میں

اومنی کوم گروپ انکارپوریٹڈ (این وائی ایس ای: OMC) کا حصہ ڈی اے ایس گروپ آف کمپنیز مارکیٹنگ سروسز اداروں کا ایک عالمی گروپ ہے۔ ڈی اے ایس میں مندرجہ ذیل مارکیٹ شعبوں کے 200 سے زیادہ ادارے شامل ہیں: خصوصی، پی آر، صحت عامہ، سی آر ایم، تقریبات، تشہیری مارکیٹنگ، برانڈنگ اور تحقیق۔ نیٹ ورکس اور علاقائی انجمنوں کے ملاپ سے کام کرنے والا ڈی اے ایس 71 ممالک میں 700 سے زیادہ دفاتر کے ذریعے بین الاقوامی، علاقائی، قومی اور مقامی صارفین کو خدمات دیتا ہے۔

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]