Breaking News

فیشن وَن نے می سیٹ کے ذریعے پہلا یو ایچ ڈی فیشن چینل، چینل ون 4کے، دنیا بھر میں جاری کردیا

ایشیا بحر الکاہل، مشرق وسطیٰ، آسٹریلیا اور مشرقی افریقہ میں نشریات فیشن اور تفریح کی دنیا کو انقلابی بناتی ہوئی

نیو یارک، یکم ستمبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– می سیٹ سیٹیلائٹ سسٹمز (“می سیٹ”) اور نیو یارک میں قائم معروف فیشن، تفریح اور طرزِ زندگی کے ٹیلی وژن نیٹ ورک فیشن وَن ٹیلی وژن ایل ایل سی نے می سیٹ-3 اے سیٹیلائٹ پر دنیا کے پہلے انگریزی زبان کے الٹرا ایچ ڈی چینل، فیشن وَن 4کے، کے آغاز کے ساتھ نشریات کی دنیا میں اگلا بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔

8521505693 فیشن وَن  نے می سیٹ کے ذریعے پہلا یو ایچ ڈی فیشن چینل، چینل ون 4کے، دنیا بھر میں جاری کردیا

The first English language Ultra HD channel in the world, Fashion One 4K, launched on the MEASAT-3a satellite on Sep 1, 2015.

http://photos.prnasia.com/prnvar/20150901/8521505693

فیشن وَن 4کے یکم ستمبر 2015ء کو جاری کیا گیا تھا۔ 91.5 درجے مشرق وڈیو ہاٹ سلاٹ پر می سیٹ-3 اے سیٹیلائٹ کے ذریعے نشریات کی تقسیم کے لیے مفت دستیاب چینل ایشیا بحر الکاہل، مشرق وسطیٰ، آسٹریلیا اور مشرقی افریقہ میں 130 ملین سے زیادہ ناظرین تک پہنچے گا۔

فیشن وَن 2014ء سے اپنے پیش کاری فارمیٹ کو ایچ ڈی سے الٹرا ایچ ڈی میں تبدیل کررہا ہے اور اب 100 فیصد مواد حقوق کے ساتھ الٹرا ایچ ڈی کا جامع ذخیرہ رکھتا ہے۔ فیشن وَن 4کے اس وقت جدید ترین فیشن اور تفریحی مواد رکھتا ہے جیسا کہ متحرک طرز زندگی کی سیریز ماڈل یوگا ، کھانے پکانے کی عالمی مہمات کا فیشن آن اے پلیٹ، اور ماحول دوست فیشن ڈاکیو-سیریز ایکو فیشن کے نئے سیزنز۔ دیگر پروگراموں میں دی اَلٹی میٹ اسٹائل گائیڈ اور فیشن اراؤنڈ دی گلوب جیسے خاص بھی شامل ہیں، جو چینل پر سب کے لیے کوئی نہ کوئی دلچسپی دیتے ہیں۔

ایچ ڈی نشریات کی سے چار گنا زیادہ شفافیت کے ساتھ اور تصویر اور آواز کا بہترین معیار جو ٹیلی وژن پر پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا، دنیائے فیشن کو اس سے بہتر انداز سے دیکھا نہیں جا سکتا۔ ناظرین الٹرا ایچ ڈی کے عمدہ ترین ریزولیوشن اور باریک تفصیلات، ہموار خطوط اور تیز رنگوں کا تجربہ اٹھائیں گے، جو کبھی ٹیلی وژن پر نشریات نہیں ہوئے۔

فیشن وَن  ٹیلی وژن ایل ایل سی کے چیف آپریٹنگ آفیسر گلیب لِوشٹس “ہم فیشن اور تفریح کی دنیا سے وابستہ دنیا کے پہلے عالمی الٹرا ایچ ڈی چینل فیشن وَن 4 کے اجراء پر بہت خوش ہیں۔ ہم نے گزشتہ دو سالوں میں الٹرا ایچ ڈی مواد پیش کرنے پر بھاری سرمایہ کاری کی ہے، اور مجھے خوشی ہے کہ بالآخر ہم چینل کو اپنے ناظرین کے سامنے پیش کرنے کے قابل ہوگئے ہیں۔  ہم اپنے طویل المیعاد شراکت دار می سیٹ کے ساتھ مل کر صنعت کی قیادت اور بہترین معیار کا مواد حاضرین کو فراہم کرنے سے وابستہ ہیں۔”

چیف ایگزیکٹو آفیسر، می سیٹ، پال براشن-کینین نے کہا کہ “فیشن وَن   ایک عالمی طرزِ زندگی اور تفریح کا ٹی وی نیٹ ورک ہے، جو بڑی اور تیزی سے بڑھتی ہوئی صارفی بنیاد کی تائید حاصل کررہا ہے۔ می سیٹ فیشن وَن   4کے کے اجراء کے لیے ایک مرتبہ پھر وَن   کے ساتھ شراکت داری پر خوش ہے۔ یہ تعاون می سیٹ کے ایسے شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے کے سلسلے کو جاری رکھتا ہے جو ایشیا میں جدید وڈیو مواد تقسیم کرتے ہیں۔”

پال نے مزید کہا کہ “ہمارے لچکدار حل اور مشترکہ طریقہ فیشن وَن   کو فیشن وَن   4کے کے اجراء کے لیے می سیٹ کے انتخاب تک لایا۔ ہماری نظریں مزید چینلوں اور مواد فراہم کرنے والوں کو اس جدید نئے وڈیو شعبے میں شروعات کرنے میں مدد دینے پر لگی ہوئی ہیں۔”

فیشن وَن   4کے ساتھ ہی ایس ای ایس سیٹیلائٹ پر بھی جاری ہوا، جو شمالی امریکہ میں 103 درجہ مغرب (ایس ای ایس-3) پر 67 ملین سے زیادہ گھرانوں تک رسائی رکھتا ہے اور 47.5 درجے مغرب(این ایس ایس-806) پر جنوبی امریکہ کے 23 ملین سے زیادہ گھرانوں تک بھی۔ یورپ میں چینل فیشن 4کے کے برانڈ کے تحت نشر ہوا ہے، جو 19.2 درجے مشرق میں 116 ملین سے زیادہ گھرانوں تک رسائی رکھ رہا ہے۔

یہ وقت ہے ریئل 4کے میں ریئل فیشن کا وقت ہے۔ فیشن وَن   4کے – فیشن کی شروعات ہوتی ہے یہاں سے۔

فیشن وَن   4کے کے بارے میں مزید معلومات کے لیے دیکھیں fashion4k.tv۔

فیشن وَن    ٹیلی وژن ایل ایل سی کے بارے میں

نیو یارک میں قائم فیشن وَن    ٹیلی وژن ایل ایل سی معروف فیشن، طرز زندگی اور تفریحی ٹیلی وژن نیٹ ورک ہے جو 420 ملین سے زیادہ گھرانوں میں ناظرین رکھتا ہے۔ ڈیزائنرز اور معروف شخصیات کی تازہ ترین خبروں اور تفصیلی انٹرویوز  سے ہر چیز تک، ناظرین نیٹ ورک کے پروگراموں کی فہرست کے گرویدہ ہیں – جس میں شامل ہیں ریئلٹی شوز، سفری ڈائریاں، تفریحی خبریں اور طرز زندگی کے سلسلے، لیکن یہ محض انہی تک محدود نہیں۔ نیٹ ورک دنیا کے تیزی سے بڑھتے ہوئے اور بہترین انداز میں تقسیم کردہ دلچسپ چینلوں میں سے ایک ہے اور “فیشن وَن   ” برانڈ کے نام سے چلتا ہے، جس کے مقامی متغیر “ایفا و” اور فیشن فرسٹ کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ یکم ستمبر 2015ء “فیشن وَن    4کے” کے آغاز کا دنا ہے، جو دنیا کا پہلا فیشن اور طرز زندگی کا چینل ہے جو 6 سے زیادہ براعظموں میں بیک وقت انتہائی شفاف 4کے ٹیکنالوجی میں پیش کیا جا رہاہے۔

می سیٹ گلوبل کے بارے میں

می سیٹ معروف نشریات کاروں، ڈائریکٹ-ٹو-ہوم (ڈی ٹی ایچ) پلیٹ فارموں اور ٹیلی کام آپریٹرز کو سیٹیلائٹ کمیونی کیشن خدمات دینے والے معروف فراہم کنندہ ہے۔ چھ (6) کمیونی کیشن سیٹیلائٹس کی گنجائش کے ساتھ ادارہ 150 سے زیادہ ممالک میں سیٹیلائٹ سروسز فراہم کرتا ہے جو ایشیا، مشرق وسطیٰ ، افریقہ، یورپ اور آسٹریلیا میں دنیا کی 80 فیصد آبادی پر مشتمل ہے۔

می سیٹ کے بیڑے میں جدید می سیٹ-3، می سیٹ-3اے اور می سیٹ-3بی سیٹیلائٹس شامل ہیں جو 91.5 درجے مشرق میں  مقیم ہیں، اور ایشیا کے معروف ڈی ٹی ایچ اور وڈیو تقسیم کے مقام کو مدد دے رہے ہیں؛ میٹ سیٹ-2 درجہ 148.0 مشرق؛ اور می سیٹ-5 درجہ 119.5 مشرق میں ہیں۔ افریقہ میں افریقہ سیٹ-1 اے سیٹیلائٹ اور 46.0 درجے مشرق براعظم افریقہ کو یورپ، مشرق وسطیٰ اور جنوب مشرقی ایشیا سے سیٹیلائٹ رابطہ فراہم کرتا ہے۔ می سیٹ بیڑہ 2017ء میں 148.0 درجہ مشرق پر می سیٹ -2اے کے ساتھ مزید مضبوط ہوجائے گا۔

می سیٹ ٹیلی پورٹ و براڈکاسٹ سینٹر میں تنصیبات، اور عالمی معیار کے شراکت داروں کے ساتھ کام کرتے ہوئے می سیٹ نشریات اور ٹیلی کمیونی کیشنز حلوں کی مکمل رینج فراہم کرتا ہے۔ سروسز میں الٹرا ہائی ڈیفی نیشن، ہائی ڈیفی نیشن اور معیاری ڈیفی نیشن وڈیو پلے آؤٹ، وڈیو ٹرن اراؤنڈ، کو-لوکیشن،اپ لنکنگ، براڈ بینڈ اور آئی پی ٹرمنیشن سروسز شامل ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیےwww.measat.com۔

 ذرائع ابلاغ سوالات کے لیے رابطہ کریں:
فیشن وَن     ٹیلی وژن ایل ایل سی
گارڈن لی
gorden@fashionone.com
4305 796 212 1+

می سیٹ گلوبل
الہام بکتی عدنان
ilham@measat.com
82132154 3 60+

تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20150901/8521505693

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]