فیلڈ پوائنٹ پیٹرولیم کی جانب سے قرضوں کے اثاثوں میں اضافہ کی اطلاع

AsiaNet 42669

آسٹن، ٹیکساس، 22 دسمبر 2010ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

فیلڈ پوائنٹ پیٹرولیم کارپوریشن (NYSE Amex: FPP) نے آج اعلان کیا ہے کہ ادارے کے پاس دستیاب قرضوں کے اثاثہ جات میں زیادہ سے زیادہ قرض کی حدود میں  10.5 ملین ڈالر تک کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ سٹی بینک کی جانب سے قرض کی حددود میں معمول کے وسط -سال کاروباری  جائزہ کے بعد منظور کیا گیا تھا۔

فیلڈ پوائنٹ کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر رے ریوزنے کہا ہے کہ “ہم بہت خوش ہیں کہ سٹی بینک نے ہمارے بڑھتے ہوئے اثاثہ جات کے حجم اور معیار کو پہچان لیا ہے۔ اس اقتصادی ہفتے میں ہم اسے اپنے بینکاری شراکت دار کی جانب سے ایک پختہ تصدیق سمجھتے ہیں۔”

فیلڈ پوائنٹ پیٹرولیم کارپوریشن کے بارے میں http://www.fppcorp.com

فیلڈ پوائنٹ پیٹرولیم کارپوریشن خاص طور پر لوزیانا، نیو میکسیکو، اوکلاہوما، ٹیکساس اور وایومنگ میں تیل اور گیس کی تلاش، پیداوار اور حصول میں مصروف عمل ہے۔

اس اعلامیہ کے اندر ترمیم شدہ سیکورٹیز ایکٹ 1933ء کے سیکشن 27/A  اور ترمیم شدہ سیکورٹیز ایکٹ 1934ء کے سیکشن 21E کے تحت منصوبے اور مستقبل کے بیانات شامل ہوسکتے ہیں۔ اس طرح کے منصوبے یا بیانات مستقبل کے واقعات اور مالیاتی کارکردگی کے لحاظ سے کمپنی کے حالیہ نقطہ نظر کو ظاہر کرتے ہیں۔ تاہم کوئی ضمانت نہیں دی جاسکتی کہ یہ واقعے پیش آئیں گے یا ایسے تخمینے حاصل کرلیے جائیں گے اور اصلی نتائج ممکنہ نتائج سے مختلف بھی ہوسکتے ہیں۔ اہم عوامل کی گفتگو جس سے حقیقی نتائج ممکنہ نتائج سے مختلف ہوسکتے ہیں جیسے تیل اور گیس کی قیمتوں میں کمی یا تیل اور گیس کی پیداوار میں غیر متوقع کمی ادارے کی معیادی رپورٹس میں شامل ہوگی جو کہ(http://www.sec.gov) پر  سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے ساتھ بھری جائے گی۔رابطہ: رے ڈی ریوز، صدر +1-512-250-8692 یا fppc@ix.netcom.com۔

ذریعہ: فیلڈ پوائنٹ پیٹرولیم کارپوریشن

رابطہ: فیلڈ پوائنٹ کارپوریشن کے صدر رے ڈی ریوز، +1-512-250-8692، fppc@ix.netcom.com

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *