Breaking News

قانون دانوں نے “سرخ پوشوں” کے لیے مناسب تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

لندن، 30 جون/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

تھائی وکیل دفاع کے لیے مشیر کے طور پر خدمات انجام دینے والے بین الاقوامی قانون دانوں نے آج تھائی حکام کے لیے آج ایک خط روانہ کیا ہے جس میں اپریل اور مئی 2010ء میں بنکاک، تھائی لینڈ میں ہونے والے فسادات میں 80 سے زائد شہریوں کی ہلاکت کے معاملے کی آزاد اور غیر جانبدار اداروں کی جانب مکمل اور شفاف تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خط، جو تھائی حکومت پر عائد بین الاقوامی معاہدات کی کی پابندی پر مبنی ہے، مطالبہ کرتا ہے کہ:

— تھائی افواج کی جانب سے شہریوں کی ہلاکت میں انسانی حقوق کی ممکنہ خلاف ورزیوں کی تحقیق؛

— تمام شہریوں اور فوجیوں کی ہلاکت سے متعلقہ شواہد کی حفاظت؛

— تمام طبعی، وڈیو اور دیگر شواہد جو تھائی حکام کی تحویل میں ہیں، بشمول بیلسٹنگ ٹیسٹنگ، فورینسک رپورٹس اور عسکری آپریشنل دستاویزات، کو اظہار،

— وکیل دفاع اور آزاد ماہرین کو تمام طبعی و ماہرانہ شواہد کے تجربے اور جائزہ لینے کا موقع دینا۔

اتحاد برائے جمہوریت بر خلاف آمریت (UDD) کے وکلائے دفاع کی تھائی ٹیم کے لیے، اپنے مؤکل سابق وزیر اعظم تھاکسن شناوترا جانب سے، مشاورت فراہم کرنے والے رابرٹ ایمسٹرڈیم نے کہا کہ “سرخ پوشوں کے مظاہروں پر تھائی افواج کا ردعمل، بشمول غیر مسلح شہریوں کے خلاف اسلحہ استعمال کرنے کا فیصلہ، ملزمان کا مناسب دفاع کرنے کا ایک اہم جز ہے، تھائی حکام مظاہرں کے حوالے سے اپنے ردعمل کی مناسب آزاد تحقیقات کے بغیر تشدد کے ذمہ دار قرار دیے گئے یو ڈی ڈی کے اراکین کو تحویل میں نہیں رکھ سکتے۔”

بنکاک میں سرخ پوشوں (ریڈ شرٹس) کے مظاہروں میں شریک یو ڈی ڈی کے کم از کم تیرہ اراکین کو، اگر قصور وار قرار دیے جاتے ہیں تو، موت کی سزا ہو سکتی ہے۔

خط کے مکمل مندرجات http://www.robertamsterdam.com/thailand پر جاری کر دیے گئے ہیں۔

ذریعہ: ایمسٹرڈیم اینڈ پیروف ایل ایل پی

رابطہ: جیمز ٹی کیمر برائے ایمسٹرڈیم اینڈ پیروف ایل ایل پی،

+1-917-355-0717،

james.kimer@ksocialmedia.com

Check Also

Minister for Power expresses determination to completely eradicate power theft

Minister for Power Awais Leghari has emphasized the urgent need to address electricity theft, terming it as an economic terrorism that has severely impacted country's economy. He was addressing Chairmen and Chief Executive Officers of Power Distribut...