Breaking News

لیڈی گاگا آ رہی ہے

AsiaNet 47223

نیو یارک، 10 نومبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

بارنیز نیو یارک نے تعطیلات کے لیے گاگاز ورکشاپ کا اعلان کر دیا

پرتعیش خصوصی سامان کے خوردہ فروش بارنیز نیو یارک نے آج گاگاز ورکشاپ کے لیے باضابطہ اُلٹی گنتی ’12 ڈیز آف گاگا’ کے آغاز کا اعلان کر دیا جو 21 نومبر کو خوردہ فروش کے میڈیسن ایوینیو کے پرچم بردار مقام اور barneys.com  پر 11 بجکر 59 منٹ شب پر عوام کے لیے کھولی جائے گی۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20111109/NY02997LOGO )

گاگاز ورکشاپ کے بارے میں

ایک کثیر الجہتی جشن، گاگاز ورکشاپ میں شامل ہوں گے: ایک شاندار انداز سے تبدیل کیا گیا خوردہ ماحول، تعطیلات کی کھڑکیاں، ایک وابستہ گاگا انٹرایکٹو ویب سائٹ اور محدود مدت کی مخصوص مصنوعات، جنہیں نکولا فورمی چیٹی کی تخلیقی ہدایت کاری کے تحت ایزیوم وِوِڈ آسٹرو فوکس (avaf) کے کاریگروں ایلی سڈبریک اور کرسٹوف ہمائیڈے پیئرسن نے تیار کیا ہے۔

اس خاص منصوبے کے اعزاز میں بارنیز نیو یارک گاگاز ورکشاپ میں تمام اشیاء کی فروخت فروخت کا 25 فیصد بورن دس وے فاؤنڈیشن کو فخریہ طور پر عطیہ کرتا ہے، یہ فاؤنڈیشن حال ہی میں بنائی گئی ہے اور اس کا اعلان لیڈی گاگا اور ان کی والدہ نےکیا تھا۔ بورن دس وے فاؤنڈیشن کی توجہ نوجوانوں کو با اختیار بنانے اور مساوات پر مرکوز ہوگی جس کے لیے وہ خود اعتمادی، بہبود، دنگے بازی کے انسداد، نصیحت اور کیریئر بنانے جیسی معاملات کو نمٹائے گا اور مثبت تبدیلی کے لیے ڈیجیٹل تحریک کو اپنے ذرائع میں سے ایک کی حیثیت سے اپنائے گا۔

سانتا کی شاندار ورکشاپ کی حقیقت اس منصوبے کو معروف تخلیقی باصلاحیت افراد کی آنکھوں کے ذریعے پہنچانی گئی ہے: لیڈی گاگا، نکولا فورمی چیٹی، اور ایلی سڈبریک اور avaf، بارنیز کے تخلیقی ہدایت کار ڈینس فریڈمین کے تعاون سے۔ حقیقی لیڈی گاگا فیشن میں گاگاز ورکشاپ ایک روایتی تعطیلات گزارنے کا مقام نہیں، بلکہ تعطیلات کے ایام میں تحفے دینے اور خیرات کی عمومیت کا ایک بے مثال اور انفرادی جشن ہے۔

انتہائی محنت سے تیار کی گئی فنی تنصیبات، شوخ رنگوں اور avaf کے ڈیزائن کردہ جلی نمونوں سے لے کر بارنیز نیو یارک کی ورکشاپ کے لیے خاص طور پر تیار کردہ خصوصی و اپنی نوعیت کی واحد مصنوعات تک، گاگاز ورکشاپ تمام عمر کے خریداروں کے لیے تعطیلات کی بھرپور دعوت ہوگی۔

میڈیسن ایونیو کے مردانہ اسٹور کی پانچویں منزل کے تمام یعنی 5500 مربع فٹ رقبے پر پھیلی یہ ورکشاپ محنت سے ترتیب دی گئی خصوصی ساختہ دکانوں، جیسا کہ زیورات کی دکانیں ایک بڑے حجم کے لیڈی گاگا-صورت-کی مکڑی سے تخلیق کردہ ہے جبکہ زنان خانہ ایک بڑی بالوں کی ٹوپی کی صورت میں۔ بارنیز نیو یارک کی ٹیم کے ساتھ کام کرتے ہوئے ایلی سڈبریک اور avaf نے بڑے بت تراش فن پاروں کے ساتھ ساتھ گاگاز ورکشاپ کے مخصوص فنی نمونے بھی تیارکیے گئے ہیں جو خصوصی تعطیل کے خریداری تھیلوں اور پیکیجنگ پر پیش کیے جائیں گے۔

گاگاز ورکشاپ میں آٹھ اسٹیشنز ہوں گے، جو فروخت کے لیے دستیاب مصنوعات کے زمروں کے ساتھ ساتھ لیڈی گاگا سے منسوب متاثرکن حوالہ جات کی تعداد بھی ترتیب دیے جائیں گے۔ اسٹیشن میں شامل: کینڈی شاپ، ٹوائے شاپ، کلوزیٹ (برائے ملبوسات و لوازمات،لائبریری (برائے کتب، سی ڈیز، میڈیا اورکاغذی مصنوعات، گیلری (برائے جمع کرنے کے قابل اور خصوصی اشیاء)،زیورات، زنان خانہ (برائےشمع اور سامان آرائش و زیبائش)، اورہالیڈے۔

بارنیز نیو یارک میں گاگا تعطیلاتی مقام کو تصور سے حقیقت کا روپ دینے کے ساتھ ساتھ  ایلی سڈبریک اور avaf نے عمارت کا خارجی رخ بھی ڈیزائن کیا ہے جو اسٹور میں 60ویں اسٹریٹ سے داخل ہونے والے مقام پر ظاہر ہوگا۔ ایک عظیم الجثہ عفریت نما لیڈی گاگا کے منہ میں پیدل چلنے کا خیال و تصور تخلیق کرنے کے تیار کردہ یہ مقام گاگاز ورکشاپ میں داخلے کا راستہ ہوگا۔

میڈیسن ایونیو کی کھڑکیاں، جن کی نقاب کشائی ورکشاپ کے افتتاح پر کی جائے گا، کو گاگا کے موضوع پر منظر میں تبدیل کیا گیا ہے؛ جس میں موسیقی، فیشن، علم نجوم اور علامات سے تعطیلات کے عنصر کو تخلیق کیا گیا ہے۔ نکولا فورمی چیٹی نے کہا کہ “میرے پہلے ونڈو ڈیزائنز کے لیے، یہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ میں نے معروف بارنیز برانڈ کے ساتھ تعاون کیا اور تاریخ رقم کی۔”

بارنیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک لی نے کہا کہ “گاگاز ورکشاپ بارنیز نیو یارک کی تاریخ کا سب سے بڑا اور مکمل تعطیلاتی منصوبہ ہے اور ہم اس موسم میں اسے پیش کرنے پر بہت پرجوش ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ یہ بورن دس وے فاؤنڈیشن کے لیے کافی رقوم اکٹھا کرے گا اور ہم لیڈی گاگا، نکولا فورمی چیٹی، ایلی سڈبریک اور avaf کے شکر گزار ہیں، اور ساتھ ساتھ تعاون کرنے والوں اور فروخت کنندگان کے بھی جنہوں نے اس تعطیلاتی منصوبے کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے سخت محنت کی۔”

21 نومبر کی شب 11 بجکر 59 منٹ پر شروع ہونے والی یہ ورکشاپ 22 نومبر کی تمام رات کھلی رہے گی، جس کی بارنیز نیو یارک کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ 22 نومبر سے 2 جنوری تک گاگاز ورکشاپ بارنیز اسٹور کے عام اوقات کے دوران کام کرے گا، جہاں ورکشاپ میں داخلے کے لیے نیو یارک شہر کے میڈیسن ایونیو پرچم بردار اسٹور کا 60 ویں اسٹریٹ سے داخلے والا رستہ رسائی دے گا۔

گاگاز ورکشاپ کا حصہ بننے کے لیے مزید جاننے کی خاطر http://www.barneys.com/GagasWorkshop ملاحظہ کیجیے اور ٹویٹر پر #gagasworkshop کو فالو کیجیے اور 21 نومبر کے افتتاح کا ایک طلائی ٹکٹ حاصل کرنے کا موقع حاصل کریں۔

’12 ڈیز آف گاگا’ کے بارے میں

’12 ڈیز آف گاگا’ barneys.com  کی منسوب گاگاز ورکشاپ مائیکروسائٹ کے اجراء کے ساتھ ایک باضابطہ ڈیجیٹل الٹی گنتی کا آغاز ہے۔ایک ڈیجیٹل تفریح گھر، http://www.barneys.com/GagasWorkshop، گاگاز ورکشاپ سے متعلق تمام عناصر کی قیام گاہ ہے۔ یہ سائٹ نمائش کرے گی اور بارنیز کے صارفین کوتعطیلات کے منصوبے کوجانے گی: فوراسکوائر چیک ان تفصیلات کے ساتھ بارنیز نیو یارک کے میڈیسن ایونیو اسٹور میں ورکشاپ، لیڈی گاگا سے متاثرہ مصنوعات کے مکمل مجموعے تک رسائی، گفتگو میں شامل ہونے کے بارے میں معلومات بشمول فوری فیس بک اور ٹویٹر اسٹریمز، اور ساتھ ساتھ دیگر تجرباتی عناصر بھی۔

21 نومبر کے افتتاح تک 12 ایام کے ہر روز ایک خصوصی مختصر مدتی مصنوعات مائیکروسائٹ پر جاری کی جائے گی اور صرف اسی روز قبل از وقت فروخت کے لیے دستیاب ہوگی۔ پھر یہ مصنوعات میڈیسن ایونیو کے مقام پر گاکاز ورکشاپ کے مکمل مجموعے کے حصے کے طور پر اور عوام کے لیے باضابطہ طور پر ورکشاپ کھلنے کے بعد آن لائن بھی، رسد کی فراہمی تک دستیاب رہیں گی۔

ورکشاپ کی ڈیجیٹل کائنات کے مرکز میں، مائیکروسائٹ پر موجود، گاگا مشین، صارفین کو خصوصی پیغامات اور پیشکشیں کھولنے کی سہولت دے گی جو ان کے تجربے میں شامل ہوں گے۔ رازدارانہ حروف و گنتی پر مشتمل کوڈز اور کیو آر کوڈزکی صورت میں موجود اشارے انتہائی دھیان سے ترتیب دیے گئے ہیں اور ڈیجیٹل اور آؤٹ ڈور صورتوں میں تجرباتی چینلوں کے ذریعے لوگوں کے لیے جاری کیے جائیں گے، تاکہ وہ نیو یارک شہر اور آن لائن انہیں تلاش کر سکیں۔ کوڈ ملنے کی صورت میں صارف انہیں گاگا مشین میں داخل کر کے ورکشاپ سے متعلق اندرونی معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

لیڈی گاگا اور ان کے شائقین کے لیے سوشل میڈیا کے مضبوط اثر ہونے کی وجہ سے فیس بک اور ٹویٹر کے ذریعے رابطہ اس مہم میں ممد و معاون ہے۔ ایک باضابطہ اور شریک-برانڈڈ فیس بک ٹیب اور ایک انوکھا ٹویٹر ہیش ٹیگ (#gagasworkshop) ورکشاپ کے تمام عناصر کے ساتھ ساتھ افتتاح سے قبل کے 12 ایام کو فروغ دے گا۔ ان سوشل پلیٹ فارمز میں موجود شائقین کی کمیونٹی کے لیے خصوصی مصنوعاتی پیشکشوں اور میڈیسن ایونیو اسٹور میں گاگاز ورکشاپ کے افتتاح میں شرکت کے لیے طلائی ٹکٹ کے انعامات تخلیق کیے گئے ہیں۔

بارنیز نیو یارک کے بارے میں

بارنیز نیو یارک ایک پرتعیش خاص اشیاء فروخت کرنے والا ادارہ ہے جس کے پرچم بردار اسٹورز نیو یارک شہر، بیورلے ہلز، سیاٹل، بوسٹن، ڈیلاس، سان فرانسسکو، لاس ویگاس اور اسکاٹس ڈیل میں واقع ہیں۔ 1923ء میں مین ہٹن کے قلب میں مردوں کےخوردہ فروش کے طور پر شروع ہونے والا بارنیز 1970ء کی دہائی میں مردوں اور عورتوں دونوں کے لیے جدید انداز کے بین الاقوامی رحجان ساز میں تبدیل ہو گیا اور نئے اور جدید ڈیزائن باصلاحیت افراد کی دریافت اور انہیں پروان چڑھانے کے لیے معروف ہو گیا۔ بارنیز دنیا کے سرفہرست ڈیزائنروں کے سحر انگیز ڈیزائن فروخت کرنے کے لیے معروف ہے، جن میں مردوں اور عورتوں کے لیے پہننے کو فوری تیار، لوازمات، جوتے، زیورات، آرائش و زیبائش کا سامان، خوشبویات اور گھر کے لیے تحفے شامل ہیں۔ بارنیز کی مزاج سمجھنے کی حس اور انداز کی خصوصیت ان کی تخلیقی اشتہاری مہم،تعطیل کے ایام کے اصلی موضوعات اور نامورونڈو ڈسپلیز  میں بھی جھلکتی ہے۔ بارنیز کا جدید کو-اوپ، جو نوجوان اور ابھرتے ہوئے ڈیزائنرز کا مرکز ہے، کا آغاز 1985ء میں کیا گیا اور اس وقت سے یہ ایک جداگانہ اسٹور خیال کی حیثيت سے پھیلتا جا رہا ہے۔ بارنیز امریکہ بھر کی آٹھ ریاستوں میں ایک درجن سے زائد کو –اوپ اسٹورز چلاتا ہے۔ بارنیز نیو یارک کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.Barneys.com۔

ذریعہ: بارنیز نیو یارک

رابطہ: ماریسا پوچی، +1-212-450-8696، mpucci@barneys.com

تصویری منسلکات کے روابط:

http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=204392

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *