Breaking News

مائيکروسافٹ نے ٹی وی کے نئے تجربات کو تقویت دینے کے لیے سافٹ ویئر اور کلاؤڈ سروس کو یکجا کر دیا

لاس ویگاس، 7 جنوری/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

اعزاز یافتہ میڈیاروم ٹی وی پلیٹ فارم کا ورژن 2.0 سبسکرپشن ٹی وی فراہم کنندگان کو ایک واحد کلاؤڈ-بیس ڈھانچے کے ذریعے زیادہ تفریحی مواد فراہم کرنے اور زیادہ اقسام کی اسکرینز پیش کرنے کی سہولت دیتا ہے

2010ء انٹرنیشنل کنزیومر الیکٹرانکس شو (CES) میں مائیکروسافٹ کارپوریشن نے آج دنیا میں سب سے زیادہ پھیلائے گئے انٹرنیٹ پروٹوکول ٹیلی وژن (آئی پی ٹی وی) پلیٹ فارم کے اگلے ورژن مائیکروسافٹ میڈیاروم 2.0 کا اعلان کیا ہے۔ میڈیاروم 2.0 ٹیلی ورژن سروس فراہم کنندگان کو-گھر کے اندر اور گھر کے باہر دونوں میں-  اپنی ٹی وی خدمات کو  پہلے سے کہیں زیادہ سبسکرائبر تک پہنچانے اور میڈیاروم کے گزشتہ ورژن کے مقابلے میں مزید اسکرینوں پر زیادہ مواد فراہم کرنے کی سہولت دیتا ہے۔

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20100106/SF33691)

(لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20000822/MSFTLOGO)

میڈیاروم 2.0 جدول کے مطابق اگلے ماہ سے آپریٹرز کے لیے برائے تجربہ دستیاب ہوگا۔ میڈیاروم 2.0 آپریٹرز کی جانب سے مکمل ٹیلی وژن سروس کی فراہمی کے لیے تفریحی کلاؤڈ پاورنگ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، جس میں کلاؤڈ ڈیجیٹل وڈیو ریکارڈنگ (DVR)، برطلب (آن ڈیمانڈ) خصوصیات، انٹرایکٹو ایپلی کیشنز اور  آپریٹر کے ہوسٹ شدہ اور بیرونی ہوسٹ شدہ جیسے انٹرنیٹ ٹی وی، دونوں قسم کے مواد تک رسائی جیسی سہولیات شامل ہیں۔ آپریٹر کی سروس کا اس کے سبسکرائبر مختلف اسکرینوں پر لطف اٹھا سکتے ہیں جس میں ٹی وی (میڈیاروم سیٹ اپ بکس کے ساتھ)، ونڈوز میڈیا سینٹر، ویب براؤزرز (برائے ونڈوز بیسڈ پی سی اور میک)، ایکس بکس 360 اور مطابقت رکھنے والے اسمارٹ فونز شامل ہیں۔

میڈیاروم 2.0 کے ساتھ خدمات فراہم کنندگان اپنی موجودہ بر طلب ٹی وی سروس کو مکمل براڈبینڈ صارفی بیس پر پیش کرنے کے قابل ہوں گے جس کے لیے انہیں موجودہ سیٹ اپ بکس انونٹری کا استعمال کرنا ہوگا اور اس طرح اپنی خدمات کا دائرہ  آئی پی ٹی وی نیٹ ورک سے کہیں آگے تک بڑھا پائیں گے۔ اسی بر طلب سروس کا لطف ونڈوز میڈیا سینٹر استعمال کرنے والے ونڈوز 7 کے حامل پی سیز* اور ساتھ ساتھ ایکس بکس 360 کے حامل صارفین بھی اٹھا سکتے ہیں۔  خدمات فراہم کنندگان اپنے صارفین کو اُن کی بر طلب پروگرامنگ تک دور بیٹھے ونڈوز بیسڈ پی سی یا میک پر بذریعہ ویب براؤزر رسائی دے سکتے ہیں اور مستقبل قریب میں مطابقت رکھنے والے اسمارٹ فونز پر بھی۔

میڈیاروم 2.0 میں رسائی اور بر طلب مواد کی فراہمی کے لیے مائيکروسافٹ سلورلائٹ اور مائیکروسافٹ انٹرنیٹ انفارمیشن سروسز (IIS) رواں اسٹریمنگ کی سپورٹ بھی شامل کی گئی ہے۔ یہ سہولت صارفین کو اعلیٰ معیار کے پلے بیک تجربے سے روشناس کرائے گی کیونکہ آئی آئی ایس رواں اسٹریمنگ بہترین وڈیو معیار کو ممکن بنانے کے لیے صارف کے نیٹ ورک کنکشن کے لیے وڈیو اسٹریم کو اختیار کرتا ہے۔ مزید برآں مائیکروسافٹ پلے ریڈی کے لیے سپورٹ خدمات فراہم کنندہ کی موادی لائبریری کو محفوظ بنانے کی صلاحیت اور صارف کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کو ممکن بناتا ہے۔

مائیکروسافٹ میں ٹی وی، وڈیو اینڈ میوزک بزنس کے کارپوریٹ نائب صدر اینرک رودریگوئز کا کہنا ہے کہ “میڈیاروم کے ساتھ ہماری حکمت عملی کلائنٹ سافٹ ویئر اور کلاؤڈ بیسڈ خدمات کی قوت کو یکجا کر کے صارف کے ڈیجیٹل تفریح کے تجربات کو بہتر سے بہترین بناناہے۔ ہم اچھے مواد کو تلاش اور دریافت کرنے، دیکھنے، سننے اور نئی صورتوں میں شمولیت اختیار کرنے اور کہیں بھی اور کسی بھی اسکرین پر لطف اٹھانے کے لیے صارف کو آسانی دینا چاہتے ہیں۔ میڈیاروم 2.0 ہماری حکمت عملی کا ایک کلیدی سنگ میل ہے، جو آپریٹرز کی خدمات کو تقویت بخشنے کے لیے سافٹ ویئر پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے تاکہ اُن کے کلاؤڈز زیادہ اسکرینوں، اور زیادہ افراد اور کہیں زیادہ مواد تک رسائی حاصل کر سکیں۔”

مزید اسکرینیں

پی سی پر ٹی وی دیکھنا ایک بڑھتا ہوا رحجان ہے، یہ دوسری یا تیسری اسکرین ہے جو گھر پر یا دوران سفر ٹی وی دیکھنے لیے استعمال ہوتی ہے۔دیگر کے لیے غالباً پی سی ہی ٹی وی دیکھنے کے لیے واحد اسکرین ہے۔ ونڈوز 7 کے ونڈوز میڈیا سینٹر کے لیے میڈیاروم 2.0 کی نئی سپورٹ کا مطلب ہے کہ اب آپریٹرز اپنی پریمیم ٹی وی سروسز، بشمول براہ راست ہائی ڈیفی نیشن (HD) ٹی وی، ڈی وی آر اور بر طلب پروگرامنگ، کو کسی بھی ونڈوز 7 بیسڈ پی سی بھی بغیر کسی ہارڈویئر ٹیونر کے پیش کر سکتے ہیں۔ مزید برآں ڈی وی آر اور برطلب مواد کا لطف ایکس بکس 360، ونڈوز بیسڈ پی سیز اور میکس کے ویب براؤزرز اور مستقبل قریب میں مطابقت رکھنے والےاسمارٹ فونز پر دوران سفر بھی ، اٹھایا جا سکتا ہے۔

یہ سب صارفین کو زیادہ آزادی دیتی ہے کہ وہ مختلف اسکرینوں پر یکساں تجربے کے فوائد کے ساتھ اپنی ٹی وی سروس تک کہاں اور کیسے رسائی حاصل کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر وہ اپنے شو کو ایک اسکرین پر دیکھنا شروع کریں اور کسی اور پر خاتمہ کریں۔ وہ اپنی وڈیو قطار کو اسمارٹ فون پر ترتیب دیں اور بعد ازاں ٹی وی یا پی سی پر دیکھیں۔ سفر کے دوران وہ اپنے اسمارٹ فون پر ریکارڈڈ ٹی وی دیکھیں اور بعد ازاں لیپ ٹاپ پر بر طلب خصوصیت کے ساتھ ایچ ڈی پر فلم دیکھیں، اور گھر پر اٹھائے جانے والا یکساں لطف حاصل کریں۔

مزید نیٹ ورکس

اب تک میڈیاروم فکسڈ لائن مینجمنٹ کوالٹی آف سروس (Qos) آئی پی نیٹ ورک پر فراہم کیا جاتا ہے۔ میڈیاروم 2.0 میں آئی آئی ایس رواں اسٹریمنگ ٹیکنالوجی کی شمولیت کے ذریعے مائیکروسافٹ نے آپریٹرز کو ایک پریمیم، ایچ ڈی کوالٹی وڈیو بر طلب سروس فراہم کرنے کی سہولت دی ہے، جو کم از کم بفرنگ اور تیز تر اسٹارٹ اپ ٹائم کے ساتھ مختلف بینڈ وڈتھ کے آئی پی بیسڈ نیٹ ورکس پر کام کرتی ہے۔

یہ آپریٹرز کے لیے خدماتی رسائی کو وسیع پیمانے پر پھیلانے اور فکسڈ لائن کے ساتھ ساتھ وائر لیس پر بھی اور مستقبل قریب میں موبائل براڈبینڈ نیٹ ورکس پر بھی، سہولیات فراہم کرنے کی سہولت دیتی ہے۔ انٹرنیٹ کے ذریعے صارفین کو صرف بر طلب ٹی وی وڈیو سروسز فراہم کرنے کے خواہشمند آپریٹرز کے لیے میڈیاروم 2.0 میں ایک سیٹ ٹاپ بکس کلائنٹ شامل ہے جو اس عمل کو سپورٹ کرتا ہے اور سبسکرائبر کی جانب سے از خود تنصیب کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ کلائںٹ مکمل میڈیا روم کارگزاری کے لیے بغیر کسی ہارڈویئر تبدیلی کے اپ گریڈ ایبل ہے۔

صارفین کے لیے اِس پیشرفت کا مطلب ہے کہ زیادہ افراد زیادہ مقامات پر جدید ترین میڈیاروم سے تقویت شدہ ٹی وی سروسز سے پہلے سے کہیں زیادہ مستفید ہونے کے قابل ہوں گے۔ اس کا ایک مطلب یہ بھی ہے کہ نیٹ ورک کی رفتار کچھ بھی ہو، وہ دیکھنے کے زبردست تجربے سے لطف اٹھائیں گے، جو آئی آئی ایس رواں اسٹریمنگ کی بلٹ ان سپورٹ کی بدولت ہے۔

مزید مواد

صارفین مواد اور بڑی لائبریریز تک رسائی کی طلب کر رہے ہیں، اور آئی پی ٹی وی آپریٹرز اس طلب کو پورا کرنا چاہ رہے ہیں اور ٹی وی اور ویب سے وڈیو کے ذریعے اپنے موجودہ مواد کی لائن اپ میں اضافے کے ذریعے فرق پیدا کر رہے ہیں۔ میڈیاروم 2.0 کے ذریعے اب آپریٹرز با آسانی براہ راست اور بر طلب ٹی وی پیش کر سکتے ہیں جو انٹرنیٹ ٹی وی شراکت داروں اور دیگر انٹرنیٹ بیسڈ موادی ذرائع کے پیش کردہ بیرونی مواد پر مشتمل ہے، جو سب ایک یکساں، آسان استعمال کے انٹرفیس کے ذریعے ایک جگہ جمع ہے۔ مواد کے پلے بیک کی نئی سپورٹ مائیکروسافٹ کی جدید موادی رسائی اور تحفظ کی ٹیکنالوجی پلے ریڈی کے ذریعے محفوظ کی گئی ہے، جو آپریٹر ٹی وی سروسز کے ممکنہ مواد کی بنیاد کو مزیعد توسیع بخشتی ہے۔ مزید برآں میڈیاروم ایپلی کیشن ڈیولپمنٹ پلیٹ فارم میڈیاروم پریزینٹیشن فریم ورک کے استعمال کے ذریعے ویب اور ٹی وی مواد کے بے جوڑ امتزاج اور بھرپور انٹرایکٹیوٹی فراہم کرنے کے لیے اپنی خدمات کو سب سے جدا کرنے کے لیے ایپلی کیشنز کا استعمال کر سکتے ہیں۔

ایک مرتبہ میڈیاروم 2.0 سے تقویت شدہ سروس کے آغاز کے بعد سبسکرائبرز اپنی مرضی کے مواد کا اپنے ٹی وی یا پی سی پر ایک ہی جگہ لطف اٹھانے کے قابل ہوں گے – اب انہیں اپنی مرضی کے مواد کے حصول کے لیے مختلف سائٹوں پر نہیں جانا پڑے گا اور نہ ہی پی سی کو ٹی وی سے جوڑنے کی ضرورت ہوگی۔ اس کے بجائے آسان استعمال کے رہنما، یا صرف دستیاب پروگرامنگ میں تلاش کر کے مختلف نیٹ ورکس پر اپنے طلب کردہ ٹی وی شوز تلاش کرنے اور دیکھنے کے قابل ہوں گے، یہ سب ایک مستقل پلے بیک تجربے کا حامل ہوگا۔

زیادہ آمدنی

تجزیہ کار فرم اسکرین ڈائجسٹ کے مطابق اولین پانچ میڈیاروم صارفین نے مارکیٹ کے عام پے ٹی وی آپریٹر کےمقابلے میں تین گنا زیادہ بر طلب اوسط آمدنی فی صارف (ARPUs) حاصل کی۔

میڈیاروم 2.0 میں ایک نیا بر طلب اسٹورفرنٹ شامل ہے جو میڈیاروم خدمات فراہم کنندگان کی آمدنی حاصل کرنے کی صلاحیت کو مزید بڑھاتا ہے۔ نیا بر طلب اسٹورفرنٹ بہترین وژوئل براؤزنگ، دریافت اور پلے بیک تجربے اور فراہم کنندگان کی خدمات کے دیگر عناصر تک آسان رسائی پیش کرنے کے ذریعے سبسکرائبر کے استعمال اور اطمینان کو بڑھاوا دینے میں مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

  میڈیا روم1 میڈیاروم 2.0
اسکرینز — ٹی وی بذریعہ سیٹ ٹاپ-بکس اور ایکس بکس 360 — ٹی وی بذریعہ سیٹ-ٹاپ بکس اور ایکس بکس 360
    — ونڈوز 7 بیسڈ پی سی بذریعہ ونڈوز میڈیا سینٹر
    — ونڈوز بیسڈ پی سیز اور میکس پر انٹرنیٹ براؤزر
نیٹ ورکس — مینیجڈ کیو او ایس آئی پی نیٹ ورک — مینیجڈ کیو او ایس آئی پی نیٹ ورک
    — ان مینیجڈ براڈبینڈ آئی پی نیٹ ورک (انٹرنیٹ)
مواد — صرف آپریٹر کا پیش کردہ مواد — آپریٹرز کے لیے اپنا ٹی وی مواد داخل کرنے اور انٹرنیٹ مواد (ٹی وی اور دیگر آڈیو وڈیو مواد) کا ربط دینے کی صلاحیت

 

مائیکروسافٹ میڈیاروم کے بارے میں

اعزاز یافتہ مائیکروسافٹ میڈیاروم انٹرنیٹ پروٹوکول ٹیلی وژن (IPTV) اور ملٹی میڈیا سافٹ ویئر پلیٹ فارم دنیا میں سب سے زیادہ پھیلایا گیا آئی پی ٹی وی پلیٹ فارم ہے۔ میڈیاروم دنیا بھر میں صارفین کو ٹی وی اور تفریح کے نئے تجربات سے روشناس کرانے کے لیے خدمات فراہم کنندگان کو نئی سہولیات دے رہا ہے۔ یہ صارفین کو ٹی وی کو اپنے منسلک ڈیجیٹل طرز زندگی کے حصے کے طور پر نئے راستے دکھاتا ہے اور ساتھ ساتھ براڈبینڈ سروس فراہم کنندگان، ہارڈویئر مینوفیکچررز، مواد تخلیق کاروں، مشتہرین اور ایپلی کیشن تیار کنندگان کے لیے کاروبار کے نئے مواقع بھی تخلیق کرتا ہے۔ چار بر اعظموں کے 20 سے زائد معروف عالمی خدمات فراہم کنندگان نے اپنی ڈیجیٹل ٹی وی سروسز کو چلانے کے لیے میڈیاروم پلیٹ فارم کو منتخب کیا ہے۔ میڈیاروم کے بارے میں مزید معلومات بہترین ٹی وی اور آپ کے تمام میڈیا کو ایک جگہ جمع کرنے کے موقع کے بارے میں معلومات

http://www.microsoft.com/mediaroom پر دستیاب ہے۔

مائیکروسافٹ کے بارے میں

1975ء میں قائم ہونے والا مائیکروسافٹ (نیس ڈیک: MSFT) سافٹ ویئر، خدمات اور حل پیش کرنے میں عالمی رہنما ادارہ ہے جو افراد اور اداروں کو اپنی صلاحیتوں کے حقیقی ادراک کا موقع دیتے ہیں۔

*ونڈوز 7 کے تمام ورژن علاوہ ونڈوز 7 اسٹارٹر

ذریعہ: مائیکروسافٹ کارپوریشن

ہدایت برائے مدیران: اگر آپ مائیکروسافٹ کے حوالے سے اضافی معلومات ملاحظہ کرنے کے خواہاں ہیں تو مائیکروسافٹ کے کارپوریٹ معلوماتی صفحات پر مائیکروسافٹ کا ویب صفحہ http://www.microsoft.com/presspass ملاحظہ کیجیے۔ اس اعلامیہ کے اجراء کے موقع پر ویب روابط، ٹیلی فون نمبرز اور خطابات درست کیے گئے تھے لیکن ممکن ہے کہ یہ تبدیل ہو گئے ہوں۔ صحافی اور تجزیہ کار مزید مدد کے لیے مائیکروسافٹ ریپڈ رسپانس ٹیم یا http://www.microsoft.com/presspass/contactpr.mspx  پر درج دیگر متعلقہ افراد سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

رابطہ: ایڈلمین برائے مائیکروسافٹ

+1-206-223-1606

TVMMediaroom@edelman.com

 

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *