Breaking News

مشہور اطالوی کافی چین اب پاکستان میں

بلونا، اطالیہ، دبئی، متحدہ عرب امارات، اور اسلام آباد، پاکستان، 29 اپریل 2014ء/پی آرنیوزوائر/ — نیسلے اور ڈنکنڈونٹس جیسے صارف رکھنے والے اٹلی کے سب سے بڑے کافی ساز ادارے کو۔انڈ سپا نے پاکستان کے تمام بڑے شہروں اور قصبوں میں اتیباسی کافی فرنچائزز کھولنے کے لیے معاہدہ کرلیا ہے۔ یہ معاہدہ ارارات انٹرنیشنل ٹریڈنگایفزیڈای کے ذریعے اسلام آباد میں قائم معروف تقسیم کار اور ریئل اسٹیٹ ڈیولپرکے ساتھ کیا گیا ہے۔ ایک خبری اعلامیہ اور برانڈاجراء مئی کے وسط میں ہوگا؛ اس تقریب کی تفصیلات کے لیے http://www.attibassicafe.comپر جائیے۔

جناب عبد السعید نے کہا کہ کافی پانی کے بعد دنیا بھر میں سب سے زیادہ پیا جانے والا مشروب ہے اور پاکستان میں کافی پینے والے افراد کی تعداد میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان میں نوجوانوں کے تبدیل ہوتے رحجانات کو دیکھا جائے تو ملک میں ایک روایتی و خالص اطالوی کافی فرنچائز کی بہت ضرورت ہے۔ ہم ملک بھر میں اتیباسی مقامات کے ذریعے مستند اطالوی کافی فراہم کرکے اسی ضرورت کو پورا کریں گے، ایسی جو بلونا، اٹلی سے تازہ تازہ بھن کر آئی ہو اور براہ راست پاکستان کے تمام بڑے شہروں تک پہنچی ہو۔

جناب سعید نے مزید کہا کہ ملک بھر میں اپنے باضابطہ اجراء کے بعد اتیباسی پاکستان ابتدائی چھ ماہ میں مسلسل 6 مقامات کا افتتاح کرکے زبردست انداز میں میدان میں آئے گا (یعنی ہر ماہ ایک) جس کے بعد اگلے تین سالوں میں 20 مزید مقامات کھولنے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے فرنچائزنگ نمونہ پاکستان میں بڑھتے ہوئے کافی کاروبار سے فائدہ اٹھائے گا جیسا کہ مشرق وسطیٰ اور مشرق بعید کے ممالک میں اٹھایا گیا جہاں کافی کے استعمال سے ہونے والی آمدنی میں زبردست اضافہ دیکھنے کو ملا۔ ہم مستند اطالوی ذائقے کو نفیس مقامی انداز دے کر پاکستان میں کافی کی صنعت کی ازسرنو تعمیر کریں گے۔

ارارات انٹرنیشنل کے صدر گارو وانیان نے کہا کہ “ایشیا میں کافی کے استعمال کے رحجان میں اضافے کے بعد سے ہم پاکستان میں اتیباسی کی نمائندگی کے لیے کام کررہے تھے۔ ہمارا منصوبہ خطے میں اتیباسی کیفیز کی توسیع میں مدد کے لیے پاکستان میں کسی نئے شعبے کے ساتھ کام کرنا تھا۔ گزشتہ سال کے اوائل میں کافی کی برآمد کے حوالے سے خطے میں زبردست جارحیت دیکھنے کو ملی۔”

فرانس-افریقہ کاروباری تعلقات کے قیام پر 1993ء میں لیجن آف آنر کا اعزاز پانے والے صدر ارارات انٹرنیشنل گارو ایسوانیاننے کہا کہ “ہماری نظریں اس توسیع پر مرکوز ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ ہم نے خصوصی اطالوی کافی کے ادارے اور پاکستان میں کافی شاپ سلسلے کے لیے بہترین شراکت داروں کو منتخب کیا ہے۔”

اتیباسیکےبارے میں

اتیباسی برانڈ نے 1918ء میں بلونا میں دو شیریں فروشوں کی خواہش سے جنم لیا: جناب اگوستینو اتی اور جناب مارکو باسی۔ تجربے، تحقیق اور خام مال کی تبدیل ہوتی خصوصیات کی سوجھ بوجھ کے ساتھ اتیباسی نے انسانی تجربے اور جدید صنعتی عمل کے استعمال کے درمیان بہترین توازن حاصل کیا۔ لوگ ہر روز دنیا بھر میں 1,000 سے زیادہ مقامات پر اتیباسی کے شاندار معیار اور ذائقے کا لطف اٹھاتے ہیں اور اس کا مشہور ایسپریسو کپ لوگو کئی نسلوں کی جانب سے کلاسیکی اطالوی کافی کی علامت سمجھا جاتا ہے:

اتیباسی اطالیہ، امریکہ، جرمنی، برطانیہ، ہالینڈ، یونان، سوئٹزرلینڈ، آسٹریا، چیک جمہوریہ، سلوواکیہ، پولینڈ، یوکرین، لتھووینیا، ڈنمارک، مقدونیہ، کوسووو، رومانیہ، ہنگری، سعودی عرب، نیوزیلینڈ، اردن، کوریا، جزائر مالدیپ، سنگاپور اور بہت جلد متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں بھی، دستیاب ہے۔ اتیباسی کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیےhttp://www.attibassicaffe.com

 کو۔انڈ کے بارے میں

اتیباسی کوپ اور کوناڈ کی ملکیت تلے کو۔انڈ گروپ کا حصہ ہے۔ کوپاطالیہ میں سب سے بڑا نمبر ایک خوردہ سلسلہ ہے اور کوناڈاطالیہ میں دوسرے نمبر پر سب سے بڑی خوردہ زنجیر ہے۔ کوپاطالیہ میں سب سے بڑے سپرمارکیٹ سلسلے کا بھی مالک ہے۔ کوپ1,444 دکانیں، 56,682 ملازمین اور سالانہ 12.9 ارب یوروز کی آمدنی رکھتا ہے۔ اتیباسیکو۔انڈ گروپ کا پرچم بردار اور خصوصی برانڈ ہے۔ گروپ 1961ء میں کاستی لمیگوئر (بولونا، اطالیہ) میں قائم ہوا اور اطالیہ میں سب سے بڑے کافی بھوننے والے اداروں میں سے ایک ہے اور نجی لیبلنگ میں رہنما ادارہ ہے، یہ دنیا بھر کے چند انتہائی معروف کافی اداروں کو بھنی ہوئی کافی فراہم کرتا ہے جس میں ، نیسلے، دوریکا، ڈنکنڈونٹس، کیفےنیرو اور ارمانی، محض چند ہیں۔ کو۔انڈ سپا کے بارے میں مزید جاننے کے لیے http://www.coind.com پر جائیں۔

 ارارات انٹرنیشنل کے بارے میں

ارارات انٹرنیشنل ٹ ماپنے مکمل ملکیتی غیر ملکی ماتحت ادارے ارارات انٹرنیشنل ٹریڈنگایفزیڈای کے ذریعے چلایا جاتا ہے، جو عجمان، متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والا ایک فری زون ادارہ ہے۔ ادارہ 1974ء میں سودان میں افریقی معیشتوں کے لیے صارفی، دفاعی، زرعی اور نقل و حمل کی مصنوعات کے واحد تقسیم کی حیثیت سے قائم ہوا۔ گار ایسوانیان، صدر ارارات انٹرنیشنل، کو 1993ء میں فرانس-افریقہ کاروباری تعلقات قائم کرنے پر لیجن آف آنر کے اعزاز سے نوازا گیا تھا۔ ایک خاندان کی ملکیت اور اسی کے ہاتھوں سے چلنے والے ارارات انٹرنیشنل کو نمایاں تعلق یا ارارات کے پیش کردہ برانڈز کی وجہ سے سنڈے ٹائمزٹ م برطانیہ کی جانب سے “خرطوم کے ہیرڈزٹ م” قرار دیا گیا تھا ۔ اراراتانکارپوریٹڈ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے http://www.araratinternational.com پر جائیں۔

 اتیباسی پاکستان پرائیوٹ لمیٹڈ کے بارے میں

اتیباسی پاکستان کے اداروں کے ایسی شرکت پر مشتمل ہے جو بحریہ، پاکستان میں زمینوں، گھروں، تجارتی و رہائشی عمارات کی تعمیر میں کامیابیاں سمیٹ چکے ہیں۔

گروپ نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے باہر اتیباسی کیفیز چلانے کے لیے نیا شعبہ قائم کیا؛ گروپ پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں پہلے ہی دفاتر اور فرنچائزنگ آپریشنز رکھتا ہے۔ ادارہ موشی فوڈز کے تحت مارکیٹ کیے جانے والے جمے ہوئے دہی کے بین الاقوامی برانڈ کے ساتھ اضافی کافی برانڈمیسیتا بھی رکھتا ہے۔ اتیباسی پاکستان کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کریں http://www.attibassi.com.pk

اتیباسی پاکستان کے بارے میں مزید معلومات کے لیے جناب عبد السعید سے abdal.saeed@attibassi.com.pk پر رابطہ یا http://www.attibassi.com.pk ملاحظہ کریں۔

 ذریعہ: اتیباسی پاکستان

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]