Breaking News

مغربی چین کا ساحلی شہر وانژو سیاحوں کو محظوظ کرنے کے انتظار میں ہے

وانژو،چین، 29 اگست، 2020 /پی آر نیو وائر/۔۔ مغربی چین کے چونگچن بلدیہ کا ضلع وانژو ایک ساحلی شہر ہے،اور اس نے 27آگست کی رات ایک لائیو سٹریمنگ شوکے ذریعہ ایک سماع باندھ دیا جس کا مقصد اس کی سیاحت اور روایتی مصنوعات کی تشہیر کرنا تھا۔ضلع وانژو کے پبلک ڈپارٹمنٹ کے بقول12پلیٹ فارموں پر لائیو چلنے والے اس شو کو 35.42ملین لوگوں نے دیکھا اور 11.27ملین نےوانژو کے خوبصورت مقامات اور وافر وسائل کے بارے میں پسندیدگی کا اظہارکیا۔

تھری گورجز ڈیم کے علاقہ کے صدر مقام پر واقع،وانژو ایک طویل تاریخ اور پرانی تہذیب رکھتاہے،اور قدیم ادوار سےاسکالرز کو اس کی پذیرائی کرنے کے لیے اپنی جانب متوجہ کرتارہاہے۔گزشتہ 1800سالوں میں،چونگچن کی تہذیب،دی تھری گورجز تہذیب،مہاجرین کی تہذیب،جاپانیوں کے خلاف جنگ کا کلچر اور انقلابی تہذیب وانژو میں مل کر یکجاہوئے،جس سے ایک انوکھی مقامی تہذیب وجود میں آئی۔

2006 میں،دی گرینڈ تھری گورجز ڈیم کی تعمیر مکمل ہوئی۔وانژو کو تحویل میں لینے کے بعد اس نےتالابوں کے ایک نظام کے وجود آنے کا مشاہدہ کیا۔بعد ازاں وانژو میں 29سٹی پارک اور 26سٹی اسکوائر بنائے گئے جس سے پانی جمع کرنے کا ایک مربوط نظام قیام عمل آیا۔جھیلوں،پہاڑوں اور قدآور عمارتوں کے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر وجود آنے سے جھیل کنارے ایک نیا شہر آباد ہوا۔2016 میں وانژو کا جھیل نظارہ دی نیو تھری گورجز میں دس بہترین دلکش سیاحتی مقامات میں سے ایک گرداناگیا۔

لوگ جب وانژو آئیں،تو وہ ضرور تین اہم مقامات کا دورہ کریں۔دی ویسٹرن ہلز بل ٹاور،جو تقریبا ایک صدی سے یانگزے دریا کے کنارے پر موجودہے،یہ چینی اور مغربی اطوار کا ایک بہترین ملاپ ہے۔یہ اب بھی وقت پر بجتاہے۔دی با ڈو پاور پلانٹ تعمیر کیا گیا جس نے پھر صنعتی اور کان کنی کی کمپنیوں کو بجلی کی نظام فراہم کیا جو 80 سال پہلے یہاں قیام پذیر ہوئے۔اس پلانٹ کے پرانے جنریٹر ابھی تک بجلی بنا رہے ہیں۔قدیم تیانشنگ شہر کی باقیات جس نے سدرن سونگ شاہی نظام کے اواخر میں  اینٹی یوآن جنگ میں اپنا وجود برقرار رکھا،یہ سچون شہر کے دفاعی نظام اور سونگ اور یوآن جنگوں کی تاریخ میں ایک اہم مقام رکھتا رہا ہے۔

وانژو میں دی چونگچن تھری گورجز امیگرینٹ ہال بھی دورہ کرنے کا اہم مقام ہے۔یہ تھری گورجز امیگرنٹ اور اس ڈیم کے علاقے کی تعمیر کی مکمل تاریخ رکھتاہے۔کچھ دن پہلے،فیوجیان گوٹیان کانفرنس میموریل ہال اور ہیبائی ژیبپو میموریل ہال کےساتھ اس میوزیم کو چینی قومی تہذیب کی حفاظت اور فروغ دینے کے ایک قومی منصوبے کے تحت انقلابی تہذیب کے پہلے بیچ کے طور پر منتخب کیے گئے۔

وانژو آبشار بھی قابلِ دید ہے۔اسے ایشیا کا پہلا آبشار بھی کہاجاتاہے۔یہ آبشار 151میٹر چوڑاہے،64.5میٹر اونچا اور یہ 9739.5اسکوائر میٹر کے علاقے پر پھیلا ہواہے۔یہ ان چند آبشاروں میں اسے ایک ہے جس کا نظارہ ہر زاویے سے کیا جاسکتاہے۔

وانژو نوڈلز،ابلے کھانےاور بھنی ہوئی مچھلی یہا ں کے تین مشہور کھانے ہیں۔2018میں،وانژو کو باقاعدہ طور پرچین کا گرلڈ مچھلیوں کا آبائی علاقہ قراردیاگیا۔

اس کے علاوہ، تھری گورجز سے متعلق تحائف خریدنے کے لیے بھی وانژو ایک اچھی جگہ ہے۔تھری گورجز کے جھیلوں کا یہ انوکھا ماحول وانژو کی پیداوار کی پرورش کرتاہے،جن میں مقامی کینو،آلو بخارااور سنگترے شامل ہیں جنھیں افزائش کے لیے یہاں بھیجاجاتاہے۔لکڑی کی کنگھی کے برانڈ کارپینٹر تان بہت مشہور ہیں،اسی طرح یاقوان میں تازہ اور کرارے اچار اور مصالحےدار بیف گوشت بھی مشہور ہیں۔دی تھری گورجز کی کڑھائی اور پتھر اپنی خاصیت رکھتے ہیں جبکہ مقامی تیانکونگ چائے اور شیزیانتائبے شراب پینے کے بعد دیر تک ذائقہ برقرار رہتا ہے۔

پانیوں کے اس شہر نے طویل عرصہ امن اور چین سے گزارا ہے،جس میں پرانے دنوں بلند اور دلچسپ نغموں کی گونچ سنائی دیتی تھی اور اب مدہم زندگی کے ترانے چلتے ہیں۔وانژو میں ایک شخص گلیوں میں گھوم کر ژیشان کی یادگار اور تیانشنگ کے قدیم شہر کی ہزاروں سالوں کی شائستگی کا مزہ لے سکتاہے۔دریا کنارے چہل قدمی کرتے ہوئے مغربی چوٹیوں میں سورج ڈھلتا دیکھنے یا صبح کی روشنیوں کو جنگلوں سے ابھرتے ہوئے دیکھنا بھی ایک اچھا انتخاب ہے۔جھیل میں کشتی پر سفر کرتے ہوئے رات کے نظارے اور موجوں کی روانی سے محظوظ ہونا بھی قابلِ تعریف ہے۔

وانژو نے ہریالی کی ترقی کے لیے ہمیشہ ماحولیاتی تحفظ کو مقدم رکھاہے۔چینگڈو-چونگچن اکنامک سرکل کی تعمیر کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے،وانژو دی تھری گورجز ڈیم کے علاقے میں ایک مقامی مرکزی شہر اور ایک اکنامک سینٹر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہاہے۔یہ ایک سیاحت کے فروغ کے مرکز کے حیثییت سے بڑھنے کا منصوبہ بھی بنارہا ہے اور دی تھری گورجز کی سیاحت میں اپنی جعرافیائی فائدے کو فروغ دیتے ہوئے دی تھری گورجز ڈیم کے علاقے میں ایک اہم مقام کی حیثیت سے اور اس کے ساتھ ترقیاتی نقطہ نگاہ سے بھی اپنی جگہ بنانے کی کوشش کررہاہے۔

مزید معلومات کے لیے برائے مہربانی http://www.wz.gov.cn پر جائیے۔

زریعہ: ضلع وانژوچونگچن بلدیہ کا محکمہ تشہیر

Check Also

Zahid Group is recognized as a “Top Employer in the Middle East for 2024�

“We start with integrity and end with excellence.â€� Jeddah, Saudi Arabia, Zahid Business Park, April 25, 2024 (GLOBE NEWSWIRE) — On Thursday, 18 January 2024, Jeddah, Kingdom of Saudi Arabia: The Top Employers Institute recognized Zahid Group as a Top Employer in the Middle East for 2024, placing the group among the top 10% employers in […]