Breaking News

میسج ان اے بوٹل: 100 سالہ پرانی وہسکی نے اپنا راز افشا کردیا

AsiaNet 44010

گلاسگو، اسکاٹ لینڈ، 29 مارچ / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

وہائٹ اینڈ میک کے نے معروف محقق ارنسٹ شاکلٹون کی جانب سے قطب جنوبی برف کے اندر دفن صد سالہ پرانی وہسکی کو ازسر نو تخلیق کرلیا۔

ملٹی میڈیا اخباری اعلامیہ دیکھنے کے لیےکلک کریں: http://multivu.prnewswire.com/mnr/prne/whytemackay/48896/

ادارے کے ماہر آمیزش کار رچرڈ پیٹرسن نے 100 سال پرانی میکنلے کے مشروب کی صحیح نقل حاصل کرنے کے لیے جو کی شراب کے سلسلے کی آمیزش اور امتزاج میں مشقت کے آٹھ ہفتے گزارے۔

اور ایک آزاد ماہر کے مطابق وہ بالکل صحیح نقل حاصل کرچکے ہیں۔

معروف وہسکی مصنف ڈیو بروم دنیا کے وہ واحد دوسرے فرد ہیں جنہوں نے اصلی وہسکی اور وہائٹ اینڈ میک کے کے نئے مشروب دونوں کا ذائقہ چکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ “شاکلٹون وہسکی وہ بالکل نہیں ہے جس کی میں توقع کررہا تھا اور نہ ہی کوئی دوسرا توقع کررہا تھا۔ یہ بہت ہلکی، بہت تازی، بہت مرغوب  اور اب بھی ایک ہی حصہ میں ہیں – یہ ایک شوخ وہسکی ہے۔

“یہ ثابت کرتی ہے کہ پہلے بھی وہسکی بنانے میں بہت دیکھ بھال، توجہ اور سوچ لگائی جاتی تھی۔

“میرے خیال میں نقل بالکل حقیقی ہے۔ رچرڈ  نے بہت زبردست کام کیا ہے جیسے یہ نقل بنانے کے لیے بہت عجیب وہسکی ہے کیوں کہ آپ کو یہ نزاکت، کھوج کی مہارت اور دھواں حاصل کرنا ہے۔

“مٹھاس، خوشبو اور مسالا، اور نازک دھواں  یہ سب نقل میں موجود ہے۔ میں حیرت زدہ ہوں۔

شاکلٹون نقل  کی قیمت 100 برطانوی پاؤنڈ ہوگی بشمول ہر فروخت کا 5 فیصد اصلی وہسکی کو تلاش کرنے اور ظاہر کرنے کے ذمہ دار نیوزی لینڈ کے خیراتی ادارے انٹارکٹک ہیری ٹیج ٹرسٹ  کو عطیہ دے دی جائے گی۔ اگر تمام 50,000 بوتلیں فروخت ہوگئیں تو ٹرسٹ 250,000 برطانوی پاؤنڈ وصول کرے گا۔

ٹرسٹ کے چیف ایگزیکٹو نیگیل واٹسن نے کہا کہ “ابتداء سے اختتام تک وہسکی کریٹ کو سائٹ اور پھر قطب جنوبی سے نکالنے، عجائب گھر کی صورتحال، محفوظ سپردگی میں اسے پگھلانے اور اسکاٹ لینڈ میں مکمل سائنسی تجزیہ میں تقریباً چار سال لگے۔ میں بہت خوش ہوں کہ وہائٹ اینڈ میک کے نے اس انتہائی معزز اور تعظیمی عطیہ کے ذریعے سخت محنت اور ٹرسٹ کی قطب جنوبی میں تحفظ مہم کی اہمیت کی قدر افزائی کی۔”

رچرڈ پیٹرسن نے کہا کہ وہسکی کو واقعی اسکی آمیزش کی مہارت کا امتحان ہے لیکن یہ حقیقتاً محبت کی محنت تھی۔

” وہسکی کی ایسی نادر اور خوبصورت بوتل کو سنبھالنا، سونگھنے اور چکھنا کا عمل ایک حقیقی استحقاق تھا۔ اس 100 سال پرانی شراب کا معیار، شفافیت اور ذائقہ بہت حیرت انگیز تھا۔ سب سے زیادہ حیران کن مشروب کا ہلکا ذائقہ اور شفاف، تقریباً متحرک رنگ تھا۔مجھے امید ہے کہ میں نے اپنے آبا ؤ اجداد کا کام کرلیا اور ایرنسٹ شاکلٹون نقل کے ساتھ فخر  کریں گے۔

” میں خاص طور پر ان کی ثابت قدمی، ان کی مہارت اور سخت محنت کے لیے ٹرسٹ کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ وہ اس خصوصی بوتل سے پیدا ہونے والے اضافی فنڈ کا مکمل حق رکھتے ہیں۔”

اختتام

مدیر کے لیے ہدایات

ذائقہ کی ہدایات

نقل میک کنلے پہاڑی جو کی شراب کے سلسلے سے وہسکی رکھتے ہیں بشمول گلین مہور جو 1983ء میں بند ہونے سے قبل حقیقی میک کنلے کا کارخانہ تھا۔

47.3 فیصد اے بی وی چمکتی ہوئی جھلکیوں کے ساتھ ہلکے شہد اور پیلے سونے کے رنگ کی حامل ہے۔

مہک پسے ہوئے سیب، ناشپاتی اور تازہ انناس کے نازک عطر کے ساتھ بہت نرم، شائستہ اور ملاوٹ سے پاک ہے۔ یہ نارنگی کے مربے، دار چینی اور دھوئیں، ادرک اور کچی شکر کے ٹیز رکھتی ہے۔

47.3 فیصد وہسکی کی الکوحل منجمد کرنے سے روکنے تک اعلیٰ سمجھی جانے والی زبردست طاقت بہت سے اثرات دیتی ہے لیکن معمولی اور گرم طریقے سے۔ یہ دھیمے الاؤ کے دھوئیں کی نرمی رکھتا ہے جو سست روی سے بھرپور مسالحہ دار ٹافی، تریاق اور اخروٹ کا مغز کا انداز دیتا ہے۔

اضافی معلومات

اصلی شاکلٹون وہسکی کی تین بوتلیں  ادارے کے مالک ڈاکٹر وجے مالیا کی طرف سے نیوزی لینڈ سے وہائٹ اینڈ میک کے کے گلاسگو مرکز میں نجی جہاز کے ذریعے پہنچائی گئیں۔

وہسکی کے تین کیسز تھے اور برانڈی کے دو کیسز  2007ء میں قطب جنوبی میں تلاش کیے گئے۔ بہترین ممکنہ راستوں سے بوتلوں اور اسپرٹ کی حفاظت کے لیے جب ایک کیس برف سے نکالا گیا اور تجربگاہ  کی حالت کے اندر محنت سے پگھلایا گیا۔

تلاش کیے جانے والے ایک کیس میں عام طور پر 12کے بجائے  صرف 11 بوتلیں تھیں جو اس قیاس آرائی  تک لے گئی کہ غائب ہوجانے والی بوتل کے ساتھ کیا ہوا۔

ذریعہ: وہائٹ اینڈ میک کے لمیٹڈ

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:

مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں: روب بروس، گلوبل پی آر کے صدر، وہائٹ اینڈ میک کے ، فون: +44(0)750-784-9831؛ جل انگلس، گلوبل پی آر منیجر، وہائٹ اینڈ میک کے فون: +44(0)773-636-5247۔

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *