Breaking News

مینی کون کا عالمگیر توسیع کی جانب سفر، سنگاپور کے سابق ای ڈی بی افسر چیو ہوئی یونگ کی ادارے میں اسپیشل پروجیکٹس کے سربراہ کی حیثیت سے شمولیت

ناگویا، جاپان، یکم ستمبر/کیوڈو جے بی این-ایشیانیٹ/

مینی کون کمپنی لمیٹڈ (Menicon) نے ناگویا، جاپان میں واقع ادارے کے صدر دفتر میں چیو ہوئی یونگ کی بطور سربراہ اسپیشل پروجیکٹس تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔ ناگویا میں قیام کرنے والے چیو مینی کون کے داخلی معاملات کے ساتھ ساتھ ادارے کی عالمی توسیع میں مدد کے لیے خارجی تعلقات کو اپ ڈیٹ کرنے اور انہیں توسیع بخشنے کے ذمہ دار ہوں گے۔

چیو نے اپنے کیریئر کا آغاز سنگاپور اکنامک ڈیولپمنٹ بورڈ (EDB) کے ساتھ کیا۔ ای ڈی بی کے ساتھ اپنے نو-سالہ دور میں، چیو مختلف ہائی-ٹیک صنعتوں کے اہم منصوبہ جات کی نگرانی کرنے کے ذمہ دار تھے (پری سیشن انجینئرنگ، الیکٹرونکس اور انفارمیشن/کمیونی کیشنز اینڈ میڈیا کلسٹرز)۔ چیو ای ڈی بی کے سینٹر ڈائریکٹر کی حیثیت سے اوساکا، جاپان میں تین برس بھی گزار چکے ہیں جس میں وہ مغربی جاپان کا احاطہ کرتے تھے اور وہ الیکٹرونکس، بایومیڈیکل سائنسز، پری سیشن انجینئرنگ ، کیمیکلز، فوڈ اور واٹر ٹریٹمنٹ سمیت متعدد شعبہ جات سے سرمایہ کاری کو کھینچتے تھے۔

2006ء سے 2009ء تک جاپان میں قیام کے دوران، چیو نے اوساکا میں جمہوریہ سنگاپور کے قونصلیٹ جنرل دفتر کے لیے قونصل کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دیے۔ اس عرصے کے دوران وہ مغربی جاپان میں سنگاپوریوں کے نمائندے تھے اور مغربی جاپان کی صنعتی برادری کے ساتھ تعلقات مستحکم کیے۔

چیو یونیورسٹی آف جاپان سے پری سیشن انجینئرنگ میں بیچلر آف انجینئرنگ اور پرنسٹن یونیورسٹی سے آپٹکس اینڈ اوپٹوالیکٹرانکس، الیکٹریکل انجینئرنگ میں ماسٹر آف انجینئرنگ کی اسناد رکھتے ہیں۔ وہ انگریزی، چینی اورجاپانی زبان انتہائی روانی سے بولتے ہیں۔

چیو نے کہا کہ “میں مینی کون کی ٹیم میں شمولیت کے لیے بہت بے تاب اور خوش ہوں، مینی کون نے حالیہ سالوں میں بہت سارے کلیدی اداروں کا حصول مکمل کیا ہے اور نئی مصنوعات تیار کر رہا ہے جو ٹیکنالوجی کمپنی کی حیثیت سے ہمیں استحکام بخش رہی ہیں ۔ مینی کون کی کاروباری تاریخ کے ایک انتہائی دلچسپ اور اہم مرحلے پر داخلے کے ساتھ میں مینی کون کو ایک عالمی ادارے بنانے میں اپنا حصہ بہترین انداز میں ڈالنا چاہتا ہوں۔”

مینی کون میں گلوبل اسٹریٹجی کے سربراہ توشیو متسوشیما نے کہا کہ “ہم مینی کون میں جناب چیو کا خیرمقدم کرنے پر بہت خوش ہیں کیونکہ وہ مینی کون کے عالمی آپریشنز کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے ضروری مہارت اور معلومات ساتھ لےکر آئیں گے۔

مینی کون کے بارے میں

1951ء میں کیوئچی ٹاناکا کی جانب سے قائم کردہ مینی کون کمپنی (www.menicon.com) جاپان کی پہلی اور سب سے بڑی کانٹیکٹ لینس بنانے والی کمپنی ہے اور اب 30 سے زائد ممالک میں نمائندگی رکھتی ہے۔ مینی کون سافٹ اور جی پی کانٹیکٹ لینس سے متعلقہ کاروبار کے تمام شعبہ جات سے وابستگی رکھنے والا ادارہ ہے جس میں میٹریل ڈیولپمنٹ، لینس ڈیزائننگ اور کانٹیکٹ لینس اور کیئر سلوشنز کی تیاری شامل ہے۔ مینی کون ہائپر-ڈی کے جی پی (مینی کون زی) اور سافٹ کانٹیکٹ لینسز (مینی کون پرمیو) کی تیاری میں عالمی رہنما ہے۔

ذریعہ: مینی کون کمپنی لمیٹڈ

رابطہ:

توشیو متسوشیما

گلوبل اسٹریٹجیز اینڈ آپریشنز

مینی کون کمپنی لمیٹڈ

فون: +81-52-937-5021

فیکس: +81-52-935-1121

ای میل: matsushima@menicon-net.co.jp

یو آر ایل: http://www.menicon.com

Check Also

KCCI President Requests Delay in Implementing Tax Regulation SRO 350

Karachi, The President of the Karachi Chamber of Commerce and Industry (KCCI), Iftikhar Ahmed Sheikh, has requested the Federal Board of Revenue (FBR) to postpone the implementation of SRO 350. The request comes as concerns raised by the business commu...

The post KCCI President Requests Delay in Implementing Tax Regulation SRO 350 appeared first on Pakistan Business News.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *