Breaking News

میکروجین کا بڑے پیمانے پر جینوم تجزیے اور طبی سیکوئنسنگ سروس کو تیز کرنے کے لیے ایڈیکوجینوم کے متعدد ڈریجین پروسیسرز لاگو کرتا ہوا کا انتخاب

سیول، جنوبی کوریا اور سان ڈیاگو، 11 جنوری 2016ء/پی آرنیوزوائر– جینومسیکوئنسنگ سروسز میں معروف عالمی ادارے میکروجین اور ایڈیکوجینوم نے آج اعلان کیا ہے کہ میکروجین نے بڑے پیمانے کے جینوم تجزیے اور طبی سیکوئنسنگ سروسز کے لیے بڑی ڈیٹاپروسیسسنگ اور تجزیے کی گنجائش کو بہتر بنانے کے لیے مختلف ڈریجینٹ م بایو-آئی ٹی پروسیسرز کو منتخب کرلیا ہے۔ میکروجین عالمی معیار کی نئی نسل کی سیکوئنسنگ (NGS) تنصیبات رکھتا سہولیات کا حامل ہے، جو الیومینا کی ہائی سیک ٹ م ایکس ٹین، ہائی سیک 2000، ہائی سیک 2500، ہائی سیک 4000 اور مائی سیک (ر) سیکوئنسنگ سسٹمز؛ تھرمو فشر کے آئیون پی جی ایم ٹ م اور آئیون پروٹونٹ مسسٹمز؛ روش کے جی ایس-ایف ایل ایکس سسٹم؛ اور پیک بایو آلات سے لیس ہے۔ میکروجین کے آئی ٹی بنیادی ڈھانچے کی گنجائش 11 پیٹابائٹس کی اسٹوریج اور 3,000 کور کلسٹرز سے زیادہ ہے۔ ڈریجین کو استعمال کرتے ہوئےمیکروجین صرف 26 منٹوں میں اپنے ہائی سیک ایکس ٹین سیکوئنسنگ سسٹم کے پیدا کردہ ہر جینوم (30 گنا کوریج) کا تجزیہ کرنے کے قابل ہوا، وہ بھی انتہائی حساسیت اور خصوصیت کو برقرار رکھتے ہوئے۔ اس تجزیے میں بی سی ایل سے تبدیلی بھی شامل ہے، یعنی وہ فائل جو سیکوئنسنگ آلے کی جانب سے فراہم کی جاتی ہے، سے ویریئنٹ کال فارمیٹ (وی سی ایف) میں تبدیلی۔

Edico Genome’s logo.

لوگو –http://photos.prnewswire.com/prnh/20140716/127788

میکروجین مختلف جینوم تجزیہ سروسز فراہم کرتا ہے، جن میں ہائی سیک ایکس ٹین پلیٹ فارم کی بنیاد پر بڑے پیمانے پر پورے انسانی جینوم سیکوئنسنگ کی سروس، جسے ایکس جینوم (ایکسپریس وے ٹو جینوم) بھی کہا جاتا ہے، شامل ہے۔ میکروجین کارپوریشن (امریکا)، جو میکروجین کا ماتحت ادارہ ہےاب اپنی سی ایل آئی اے-مستند کلینکل لیبارٹری کے ذریعے معالجین اور مریضوں کے لیے طبی سیکوئنسنگ کی بنیادوں پر صحت عامہ کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ مزید برآں، میکروجین ایشین جینوم پروجیکٹ اور اپنے عالمی جینوم نیٹ ورکس کے ذریعے حاصل کردہ بڑے جینومک ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے ایک صحت عامہ معلومات اور مواد کا کاروبار شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

ڈاکٹر جیونگ-سن سیو، چیئرمین اور بانی میکروجین نے کہا کہ “کیونکہ ہم اپنے مختلف این جی ایس پلیٹ فارموں کے ذریعہ 500 گیگابائٹس سے زیادہ کا این جی ایس ڈیٹا روزانہ تخلیق کرنے کی گنجائش رکھتے ہیں، اس لیے بڑے ڈیٹا کی رفتار بڑھانے کی صلاحیت ہمیں زیادہ سے زیادہ گنجائش اور پھر اپنی این جی ایس تنصیبات چلانے اور اپنے صارفین کے اطمینان کو مزید بڑھانے کی اجازت دیتی ہیں۔ ڈیٹا تجزیے کے متعدد آپشنز کا جائزہ لینے کے بعد ہم نے وقت کی بڑی بچت اور ساتھ ساتھ بنیادی ڈھانچے پر اخراجات میں کمی اور انتہائی درستگی کی ڈریجین کی صلاحیت کو پایا، جو ذاتی طبی و جینوم تحقیق کو آگے بڑھانے کی کوششوں میں ہمارے صارفین کے لیے پیش کردہ بہترین حل بنے گا۔”

ڈریجین این جی ایس ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے لیے تیار کیا گیا دنیا کا پہلا پروسیسر ہے۔ پروسیسرایک پی سی آئی ای کارڈ پر نصب کیا جاتا ہے اور یہ پہلے سے طے شدہ سرور پر دستیاب ہے، جو بایوانفارمیٹکس کاموں میں ہموار تکمیل کو ممکن بنا رہے ہیں۔

ایڈیکوجینوم کے سی ای او پیٹروانروین، پی ایچ ڈی، نے کہا کہ “دنیا کے بڑے سیکوئنسنگ مراکز میں سے ایک اور 1.000ڈالرزجینوم پیش کرنے والے پہلے کمرشل ادارے کی حیثیت سے میکروجین جینومکس میں حقیقی رہنما ہے اور اپنے صارفین کو جدید ترین ٹیکنالوجیز فراہم کرنا جاری رکھےہوئے ہے۔ ڈریجین بہترحاصل کار رکھنے والے سیکوئنسنگ آلات سے تخلیق ہونے والے بڑے ڈیٹا کو قیمت کے لحاظ سے مؤثر اور درست انداز میں پروسس کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، اور ہماری نظریں مختلف سائٹوںپر ڈریجین کو لاگو کرنے کے لیے میکروجین کے ساتھ کام کرنے پر مرکوز ہیں اور دنیا بھر میں ان کے 17,000صارفین کو اپنے بایو-آئی ٹی پروسیسر کے فوائد پیش کریں گے۔”

ڈریجین نے حال ہی میں مکمل جینوم سیکوئنسنگ کو استعمال کرتے ہوئے انتہائی بیمار نومولودوں کی ریکارڈ توڑ 26 گھنٹہ تشخیص کو ممکن بنایا ہے اور ساتھ ہی 99.5 فیصد کی حساسیت اور خصوصیت حاصل کی، جس کے نتائج جینوم میڈیسن پر شائع ہوئے۔ اس کے بعد سے ڈریجین کی جینوم پائپ لائن کو پورے جینوم کا تجزیہ کرنے کے لیے مزید تیز کیا گیا، بی سی ایل سے متغیرکالفارمیٹ تک، صرف 26 منٹ میں۔

ڈریجین انتہائی قابل ترتیب ہے، جو جینوم پائپ لائن الگورتھمز کے ہارڈویئر-ایکسلریٹڈ نفاذ کو فراہم کرنے کے لیے ایک فیلڈ-پروگرام ایبل گیٹ ارے (ایف پی جی اے) کو استعمال کرتا ہے، جیسا کہ بی سی ایل کنورژن، کمپریشن، میپنگ، الائنمنٹ، سورٹنگ، ڈپلیکیٹ مارکنگ اور ہاپلوٹائپویریئنٹ کالنگ۔ لچکدارڈریجین پلیٹ فارم ایڈیکو کو خاص الگورتھم بنانے اور ساتھ ساتھ موجودہ پائپ لائنوں کو صاف کرنے اور بہتر بنانے کی سہولت دیتا ہے۔ اپ ڈیٹ شدہ ورژن سادہ ریموٹ ڈاؤنلوڈز کے ذریعے صارفین کے لیے دستیاب بنائے گئے ہیں۔

میکروجین کے بارے میں

سیول، کوریا میں قائم میکروجین انکارپوریٹڈ (http://www.macrogen.com) ایک اعلی معیار کے جین تجزیے میں دنیا کا معروف خدمات فراہم کنندہ ہے اور 1997ء سے مستحکم اور یکساں نمو کا لطف اٹھا رہا ہے۔ ادارے کی متنوع پیشکش میں ڈیاین اے سیکوئنسنگ، جدید سیکوئنسنگ، مائیکروارےاینالسس، اولیگونوکلیوٹائیڈسنتھیسس، اور جینیاتی اعتبار سے انجینئر شدہ چوہوں کی سروس شامل ہیں۔ مزید برآں، میکروجیناپنے کاروبار کی وسعت کو دیگر شعبوں جیسا کہ مالیکیولر تشخیص اور صارفی جینومکس تک بڑھا رہا ہے۔ ایک عالمی موجودگی کے ساتھ میکروجین روک ول، نیویارک اور کیمبرج میں امریکی؛ یورپ میں نیدرلینڈز؛ اور ٹوکیو، جاپان میں ماتحت اداروں کے ذریعے کام کرتا ہے۔ میکروجین کوریا سیکورٹیز ڈیلر آٹومیٹڈ کوٹیشن (ٹکر علامت: A038290) پر مندرج ہے۔

ایڈیکو جینوم کے بارے میں

ایڈیکوجینومن ئی نسل کے سیکوئنسنگ ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے لیے تیار کیا گیا دنیا کا پہلا بایوانفارمیٹکس پروسیسرڈریجینٹ م تخلیق کر چکا ہے۔نئی نسل کی سیکوئنسنگ کا استعمال غیر معمولی رفتار سے بڑھ رہا ہے، جس نے ایک ٹیکنالوجی کی ضرورت تخلیق کی ہے جو بڑے ڈیٹا کو فوری طور پر اور درست انداز میں پروسیس کر سکے۔ ایڈیکوجینوم کا کمپیوٹنگ پلیٹ فارم وہ رفتار ظاہر کر چکا ہے جو پورے جینوم ڈیٹا کے تجزیے کو گھنٹوں سے منٹوں میں لے آیا ہے، وہ بھی انتہائی درستگی اور اخراجات میں کمی کے ساتھ، یوں معالجین اور محققین کے سامنے جوابات زیادہ تیزی سے لا رہا ہے۔ مزید معلومات کے لیے www.EdicoGenome.com ملاحظہ کریں یا @EdicoGenome کو فالو کریں.

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]