Breaking News

میکسیکو کی سیاحتی صنعت میں نمایاں ترقی

– میکسیکو رپورٹ برائے سیاحت سرکاری و نجی شعبے کی جانب سے زبردست پیشرفت کو ظاہر کرتی ہے

نیو یارک، 5 اکتوبر 2012ء/پی آرنیوزوائر–

میکسیکو کی وزیر سیاحت گلوریا گویرا نے چھٹی حکومتی رپورٹ برائے سیاحت جاری کر دی ہے۔ رپورٹ گزشتہ چھ سے زائد سالوں میں سیاحت میں سرکاری ونجی شعبے کی سرمایہ کاری کے ساتھ – مقامی و بین الاقوامی دونوں سطحوں پر  – سیاحوں کی آمد میں زبردست اضافے کے دور کی سرگزشت بیان کرتی ہے۔ سیاحت، جو میکسیکو کی خام ملکی پیداوار کے نو فیصد پر مشتمل ہے – ایک قومی ترجیح ہے۔

رپورٹ پانچ کلیدی ترجیحات کی تفصیل پیش کرتی ہے، مقامی سیاحت کا فروغ؛ بین الاقوامی سیاحت کا فروغ؛ سیاحت میں حکومتی سرمایہ کاری؛ سیاحت میں نجی سرمایہ کاری اور مارکیٹ تنوع۔

میکسیکو نے نجی شعبے کی سرمایہ کاری میں 53.7 فیصد – 2001ء میں 12,833,000,000 پیسوز سے 2012ء میں 20,200,000,000 پیسوز  تک- کا اضافہ دیکھا ہے، جو میکسیکو میں 23.4 ملین افراد [بین الاقوامی فضائی آمد] کے ساتھ 2011ء میں سیاحت کے بہترین سال بننے میں کلیدی عنصر رہا۔

کالڈیرون انتظامیہ کے عہد میں سرکاری شعبے کی سرمایہ کاری نے بھی آسمان کی بلندیوں کو چھوا، جو صدر ارنستو زیدیلو کے مقابلے میں 582 فیصد اور ونسنٹ فوکس انتظامیہ کے مقابلے میں 146.8 فیصد زیادہ تھی۔

2006ء سے 2011ء کے دوران ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 162 ملین سے 191.5 ملین تک پہنچ چکی ہے (یعنی 18.2 فیصد اضافہ)، جو ایک تاریخی ریکارڈ ہے۔

ایک توجہ تنوع پر بھی ہے – یعنی خطے میں سیاحت کے فروغ کی کوشش میں امریکہ اور کینیڈا سے آگے کے صارفین کو ہدف بنانا۔ 2006ء سے 2011ء تک اس میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ خصوصاً شمالی امریکی سیاحوں کے حوالے سے – میکسیکو نے 2006ء میں 6,157,505 کے مقابلے میں 2011ء میں 7,291,136 سیاح دیکھے – جو اس عرصے کے دوران 18.4 فیصد اضافہ ہے۔ اس کے برعکس، دیگر قومیتوں کے معاملے میں – میکسیکو نے 2006ء میں 1,948,612صارفین کے مقابلے میں 2011ء میں 2,852,084 سیاح دیکھے – یعنی 46.4 فیصد کا نمایاں اضافہ۔

سیکرٹری گویرا نے کہا کہ میکسیکو کی معیشت کا سنگِ بنیاد یعنی سیاحت ایک حقیقی قومی ترجیح ہے۔ حکومت نے قانون سازوں، افسر شاہی، اتحادوں اور دانش گاہوں کے درمیان اسٹریٹجک اتحاد قائم کیا، یوں صنعت کی مستقبل کی پیشرفت کے لیے مستحکم بنیاد قائم کر رہی ہے۔

میکسیکو امریکی مارکیٹ پر اپنے انحصار کو کم کرنے کے لیے مارکیٹ تنوع حکمت عملی کا جارحانہ انداز میں تعاقب کر رہا ہے، اور برازیل، چین، روس، کینیڈا اورکوریا سمیت دیگر ممالک سے بھی سیاحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا رہا ہے۔

سیکرٹری گویرا نے شعبے کی کامیابی کا سہرا جدید سیاحتی مصنوعات کی تخلیق پر بھی باندھا جن میں منڈو مایا (“مایا کی دنیا”)، پابلوس میجکوس (“جادوئی قصبات”)، خوش خوراکی کے 18راستے، دستاویزی فلم “میکسیکو: شاہی دورہ”، روٹس آف میکسیکو اور بہتر میجک ٹاؤنز پروگرام شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کے عالمی سیاحتی ادارے (UNWTO)، ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل (WTTC) امریکہ اجلاس، عالمی اقتصادی فورم (WEF)، میریڈا میں وزرائے سیاحت کا ٹی 20 اجلاس اور لاس کیبوس میں جی 20 اجلاس کے انتظام اور میزبانی اور OECD اور ایپک جیسے فورمز میں شرکت نے دنیا بھر میں میکسیکو کی ساکھ کو ازسرنو متعین کیا ہے۔

سیکرٹری گویرا نے کہا کہ آج پہلے سے کہیں زیادہ میکسیکو کو سیاحت کی صنعت میں ایک عالمی رہنما کی نظر سے دیکھا جاتا ہے اور یہ 2018ء تک سرفہرست پانچ سیاحتی مقامات میں آنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *