Breaking News

نئے .XXX ڈومین نام آج سے فروخت کے لیے جاری

AsiaNet 47623

پام بیچ گارڈنز، فلوریڈا، 6 دسمبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

– نئے ایڈلٹ انٹرٹینمنٹ انٹرنیٹ ڈومین کے غیر معمولی اجراء نے عالمی قبولیت اور دلچسپی حاصل کی ہے –

نئے ایڈلٹ انٹرٹینمنٹ ٹاپ لیول ڈومین (TLD) کے باضابطہ رجسٹری آئی سی ایم رجسٹری (http://www.icmregistry.com/) نے 4 بجے شام یو ٹی سی (11 بجے صبح ای ایس ٹی) پر پہلے آئیے پہلےپائیے کی بنیاد پر .XXX ڈومین ناموں کی عام دستیابی کا اجرا کر دیا۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20111206/NY17547LOGO)

نیا .XXX ڈومین ایسی سائٹوں کے لیے ذمہ دارانہ متبادل کے طور پر کام کرتا ہے جو ایڈلٹ انٹرٹینمنٹ مواد اور متعلقہ خدمات فراہم کرتی ہیں۔ تمام .XXX سائٹس مناسب طریقے سے نشان زد اور میک ایفی میل ویئر اسکین شدہ ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ انٹرنیٹ صارفین ایک سائٹ کے مواد کے بارے میں پہلے ہی سے واضح اشارہ رکھیں گے اور انٹرنیٹ کو زیادہ اعتماد کے ساتھ استعمال کر پائیں گے۔

آئی سی ایم رجسٹری کے سی ای او اسٹورٹ لالی نے کہا کہ “کیونکہ یہ ایڈلٹ انٹرٹینمنٹ کئی بالغان کے لیے مزیدار ہے، لیکن یہ تمام حاضرین کے لیے موزوں نہیں ہے۔ ہم نے ایڈلٹ انٹرٹینمنٹ کے لیے آن لائن صنعت کی انوکھی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے .XXX تخلیق کیا ہے۔ عوامی ردعمل بہت زبردست ہے کیونکہ صارفین اور ایڈلٹ انٹرٹینمنٹ فراہم کرنے والے افراد .XXX کے فوائد اور لا متناہی امکانات کے بارے میں پرجوش ہیں۔”

ایک اضافی فائدے کے طور پر میک ایفی ہر .XXX سائٹ کو ویب سائٹ آپریٹرز اور .XXX کے صارفین دونوں کے لیے میل ویئر سے تحفظ کے لیے روزانہ اسکین کرتا ہے۔ یہ دنیا کے واحد ڈومینز ہیں جو ایک معیار کی حیثيت سے روزانہ میل ویئر اسکیننگ سے گزرتے ہیں، جو .XXX سائٹوں کو انٹرنیٹ کی محفوظ ترین سائٹ بناتا ہے۔ ہر .XXX سائٹ میٹاسرٹ الیکٹرانک فیملی سیفٹی لیبل کی حامل ہے جو صارفین، اداروں اور والدین کو اپنے براؤزر کی سیٹنگ تبدیل کر کے ایسی ویب سائٹوں تک رسائی کو محدود کرنا آسان بناتی ہیں جو بالغان کے لیے ممکنہ مواد کے لیے واضح طور پر نشان زد ہوں۔ میٹاسرٹ ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے بالغان کے لیے تخلیق کردہ 250 صفحات کا مواد پہلے ہی سے نشان زد کیا جا چکا ہے جس میں .XXX ڈومین صفحات بھی شامل ہیں۔

.XXX کا اجراء کسی بھی اسپانسر شدہ ٹاپ لیول ڈومین کے سب سے کامیاب اجراء کے طور پر ابھرا۔ مثبت عوامی ردعمل نے عالمی ذرائع ابلاغ کی دلچسپی کو بڑھاوا دیا جو عام طور پر کسی ڈومین کے اجراء کو حیثیت نہیں دیتا۔ مزید برآں، عالمی اشتہاری مہم، جو بالغان سے متعلقہ مواد بنانے والے کسی بھی ادارے کی اپنی نوعیت کی پہلی مہم تھی، میں سینکڑوں قومی سطح پر نشر کردہ ٹی وی اشتہارات، ریڈیو، اخبارات اور آن لائن اشتہارات شامل تھے۔ http://www.buy.xxx پہلے ہی اپنی توجہ روزانہ تقریباً ایک ملین صارفین کی جانب مبذول کرا رہی ہے۔

تمام دستیاب .XXX ڈومین نام آج شام 4 بجے یو ٹی سی (11 بجے صبح ای ایس ٹی) کے مطابق رجسٹریشن کے لیے کھولے جائیں گے۔ .XXX ڈومین نام صرف تسلیم شدہ رجسٹرار اداروں کے ذریعے خریدے جا سکتے ہیں۔ ایک آسان پورٹل، http://www.buy.xxx، تمام رجسٹرار اداروں کی فہرست رکھتا ہے اور اس میں ڈومین کی معلومات کے لیے آسان رسائی رکھنے والے ٹول بھی شامل ہے۔ تمام .XXX ڈومین نام پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر دیے جائیں گے جن کی قیمتی انفرادی رجسٹرار کی صوابدید پر متعین ہیں۔

آئی سی ایم رجسٹری کے بارے میں:

پام بیچ گارڈنز، فلوریڈا میں صدر دفتر کا حامل آئی سی ایم رجسٹری .XXX اسپانسر شدہ ٹاپ-لیول ڈومین کا رجسٹری آپریٹر ہے جس کی منظوری 2011ء میں ICANN نے دی۔ آئی سی ایم رجسٹری دنیا بھر میں رجسٹرار اداروں کے ذریعے پیش کردہ توسیع کے لیے انتظام اور بنیادی ڈھانچے کی سپورٹ فراہم کرتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.icmregistry.com۔

ذریعہ: آئی سی ایم رجسٹری

رابطہ: جوسلین جانسن، jjohnson@gravitas-pr.com، +1-212-924-9500 یا

لورین پومیرنتز، loren@gravitas-pr.com، +1-212-583-1939،

دونوں برائے گراویتاس کمیونی کیشنز

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *